Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کانظریہ ملک میں تبدیلی کاضامن ہے،ڈاکٹرصغیراحمد


جناب الطاف حسین کانظریہ ملک میں تبدیلی کاضامن ہے،ڈاکٹرصغیراحمد
 Posted on: 3/12/2013
جناب الطاف حسین کانظریہ ملک میں تبدیلی کاضامن ہے،ڈاکٹرصغیراحمد
ایم کیوایم خدمت پریقین رکھتی ہے اوربلاامتیازرنگ و نسل عوام کی خدمت ہی ایم کیوایم کانصب العین ہے
حق پرست قیادت نے نہ صرف تعلیم بلکہ صحت کے شعبوں میں بھی غیرمعمولی ترقیاتی کام انجام دیئے
ڈاکٹرصغیراحمد،شیخ محمدافضل،علیم الرحمن اوردیگرکاکورنگی نمبر5سندھ گورنمنٹ اسپتال میں نئی بلڈنگ کے سنگ بنیاد اوراسپتال میں سی ٹی اسکین اورکارڈیولوجی اوپی ڈی وارڈکے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسابق حق پرست صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمدنے کہاہے کہ جناب الطاف حسین کانظریہ ملک میں تبدیلی کاضامن ہے،حق پرستی کا سفر جہاں جہاں پہنچا وہاں تبدیلی نمایاں ہوئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کی شام سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر5میں حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اوررکن سندھ اسمبلی شیخ محمدافضل کے فنڈزسے تعمیرہونیوالی نئی بلڈنگ کے سنگ بنیادرکھنے اوراسپتال میں جدیدطرزاورسہولیات سے آراستہ کارڈیولوجی اوپی ڈی ڈیپارٹمنٹ اور امراض تشخص ڈیپارٹمنٹ میں سی ٹی اسکین مشین کے افتتاح کے موقع پرمنعقدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے سابق حق صوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمدافضل اوردیگرکے ہمراہ سرخ فیتہ کاٹ کرنئی بلڈنگ کا سنگ بنیاداورتکمیل شدہ منصوبوں کاافتتاح کیااوردعاکی۔تقریب سے حق پرست نمائندوں شیخ محمد افضل ،علیم الرحمن اورسندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر5 کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ سید محمد خالد بخاری نے بھی مختصراًخطاب کیا۔تقریب میں ایڈمنسٹرکورنگی ٹاؤن راشد ، ڈاکٹر شکیل صدیقی ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اوراسپتال کے عملے سمیت حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرمیڈیکل ایڈکمیٹی کے عہدیداران ، کراچی تنظیمی کمیٹی اورسیکٹرکمیٹی کے ارکان بھی موجودتھے۔ڈاکٹرصغیراحمدنے کہا کہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جو خدمت پر یقین رکھتی ہے اوربلاامتیازرنگ و نسل عوام کی خدمت ہی ایم کیوایم کانصب العین ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ایک چیزجوہمیشہ قائم ودائم رہیگی وہ ہے جناب الطاف حسین کا نظریہ ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کاوژن ہی ملک میں تبدیلی کااصل ضامن ہے جولوگوں کو شعورآگہی فراہم کررہاہے اورلوگ جوق درجوق ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدو منظم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لانڈھی، کورنگی جوکبھی مضافات کہلاتے تھے آج ان کاشمارنہ صرف ترقی یافتہ علاقوں میں ہوتاہے بلکہ آج یہ علاقے صحت،تعلیم اورزندگی کے دیگر شعبوں میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں اوریہ سب جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں منصوبوں کی تکمیل اور سنگ بنیادپرکورنگی ،لانڈھی اورشاہ فیصل کالونی کے عوام کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ اب ان علاقوں کے عوام کوکہیں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ حق پرست قیادت نے صحت کے شعبے میں جدیدسہولیات ان کے اپنے علاقے میں پہنچادی ہیں جس سے وہ استعفادہ کرسکیں گے۔ تقریب سے سابق صوبائی وزیرماحولیات شیخ محمدافضل نے کہاکہ جدیدسی ٹی اسکین مشین ،او پی ڈی کارڈیولوجی وارڈکاافتتاح اورنئی بلڈنگ کاسنگ بنیادقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے کورنگی ،لانڈھی اورشاہ فیصل کالونی کے عوام کیلئے انمول تحفہ ہیں جسے حق پرست قیادت نے جناب الطاف حسین کے وژن کے مطابق تعمیر کرایا۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے نہ صرف تعلیم بلکہ صحت کے شعبوں میں غیرمعمولی ترقیاتی کام انجام دیئے اور سرکاری اسپتالوں کامعیاربلندکردیا ہے جہاںآنے والے مریض مکمل صحت یاب ہوکرگھروں کوجاتے ہیں لانڈھی کورنگی کے رہائشی عوام الطاف حسین کے چاہنے والوں ہیں اور جناب الطاف حسین بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے پسماندگی کوختم کرکے شہرمیں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے اورعوام کو سہولیات فراہم کیں۔تقریب سے رکن سندھ اسمبلی علیم الرحمن نے کہاکہ حق پرست قیادت قائدتحریک کے فکروفلسفے پر عمل پیراہوکر شہریوں کوجدیدسہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے اس کاثبوت یہ اسپتال ہے جہاں گزشتہ سالوں کے دوران مختلف تقریبات منعقدکی گئی جس میں اسپتال کے سنگ بنیادسے لیکراس کوجدیدخطوط سے استوارکرنے جیسے منصوبے پائے تکمیل کوپہنچے اورآج بھی یہاں منعقدہ تقریب اسی سلسلے کاحصہ ہے جس کا مقصد عوام کوجدید سہولیات کی فراہمی ہے۔تقریب سے ڈاکٹرایس ایم خالدبخاری نے بھی خطاب کیااور منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد پر جناب الطاف حسین اور حق پرست قیادت کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ اس اسپتال میں مزیدکئی منصوبے زیرغورہیں جس پرحق پرست نمائندے کام کررہے ہیں۔
 

12/22/2024 9:49:29 PM