لانڈھی خرم آبادبم دھماکہ رابطہ کمیٹی کااراکین اسمبلی اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ جناح اسپتال اورلانڈھی جائے وقوعہ کادورہ
کراچی :۔۔۔11، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمدنے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی خالدافتخاراورمزمل قریشی کے ہمراہ جناح اسپتال کادورہ کیااور لانڈھی خرم آبادبم دھماکے میں زخمی افرادکی عیادت کرکے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ڈاکٹرصغیراحمدنے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے ایم کیو ایم کے کارکن شمشیر خان ولدشمشادخان اوراور ان کے صاحبزادے عالیان خان ولدشمشیرخان کے سوگوارلواحقین ودیگراہلخانہ سے بھی ملاقات کرکے جناب الطا ف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی و افسوس کااظہارکیااورصبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے کے تمام زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان کوہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب اوررضا ہارون نے اراکین کراچی تنظیمی کمیٹی کے ہمراہ لانڈھی خرم آبادمیں بم دھماکے سے متاثرہ جگہ کا ہنگامی دورہ کیااورعلاقہ مکینوں سے ملاقات کرکے تفصیلات معلوم کیں۔علاقہ مکینوں نے انہیں بتایاکہ بم دھماکہ کیبن کے پاس کیاگیاجس سے کیبن کے مالک اور ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن شمشیرخان ولدشمشادخان اوران کے صاحبزادے عالیان خان ولدشمشیرخان شدید زخمی ہوئے اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے۔وسیم آفتاب اوررضاہاورن نے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے لانڈھی سیکٹرکے کارکنان شمشیرخان اورعالیان خان کی رہائشگاہ جاکرسوگوارلواحقین سے ملاقات کی اوران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا ۔اس موقع پران کے ہمراہ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ،و لانڈھی سیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔