Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں بم دھماکہ پرجناب الطاف حسین کا اظہار مذمت ۔


لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں بم دھماکہ پرجناب الطاف حسین کا اظہار مذمت ۔
 Posted on: 3/11/2013
لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں بم دھماکہ پرجناب الطاف حسین کا اظہار مذمت ۔
بم دھماکوں میں ملوث سفاک دہشت گردوں کا ایجنڈا ملک دشمنی پر مبنی ہے ، الطاف حسین 
دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے عوامی سطح پر محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں اور مشکوک عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔بم دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے جناب الطاف حسین کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن۔۔۔11، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لانڈھی کے علاقے خرم آبادمیں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں 2افراد کے شہید اور متعددکے افراد زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ بم دھماکوں اوردہشت گردی کی تسلسل کے ساتھ مذموم کارروائیاں گزشتہ مہینوں کئی سانحات کو جنم دے چکے ہیں ، کوئٹہ میں علمدار روڈ ، کیرانی روڈ اور کراچی میں عباس ٹاؤن میں بم دھماکے سمیت لاہور میں بادامی باغ جوزف کالونی کے سانحات کے بعد صورتحال انتہائی گھمبیر اور نازک ہے اور ایسے میں لانڈھی خرم آباد میں بم دھماکہ کی مذموم کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکوں میں ملوث درندہ صفت دہشت گرد جس طرح سے مساجد ، امام بارگاہوں، بازاروں سمیت مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز اور عوام پر حملے کرکے انہیں خاک و خون میں نہلا رہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان سفاک دہشت گردوں اورا ن کے سرپرستوں کا ایجنڈا ملک دشمنی پر مبنی ہے اور وہ اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ، بم ھماکوں مسلسل کاروائیوں کے باعث عوامی سطح پر محلہ کمیٹیاں بنانے اور مشکوک عناصر پر کڑ ی نگاہیں رکھنے کی اشد ضرورت ہے لہٰذا ملک بھر کے عوام اپنے اپنے علاقوں اور محلوں میں کمیٹیاں تشکیل دیں اور چوکیدارای کا نظام لائیں تاکہ دہشت گردی کے عفریت سے مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر نمٹا جاسکے ۔انہوں نے لانڈھی خرم آباد بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلند ی اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی خرم آباد میں بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک انجام دے دوچار کیاجائے ۔ 
*****

12/22/2024 9:53:38 PM