Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ عباس ٹاؤن اور بادامی باغ کے خلاف لندن میں کامیاب مظاہرے پر ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین


سانحہ عباس ٹاؤن اور بادامی باغ کے خلاف لندن میں کامیاب مظاہرے پر ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین
 Posted on: 3/11/2013
سانحہ عباس ٹاؤن اور بادامی باغ کے خلاف لندن میں کامیاب مظاہرے پر ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین۔
لندن میں مردوں ، خواتین اور بزرگوں حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے بچوں نے برفانی ہواؤں کے باوجود تین گھنٹے تک مظاہرہ کرکے سانحات کے متاثرین کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔مظاہرے کی کوریج پر صحافی برادری اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے اظہار تشکر۔
لندن۔۔۔11،مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور بادامی باغ لاہور کے خلاف لندن میں کامیاب مظاہرے پر ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داروں، کارکنوں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ لندن میں برطانیہ کے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مردوں ، خواتین اور بزرگوں حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے بچوں نے شدید سردی اوربرفانی ہواؤں کے باوجود جس گرم جوشی اور جذبے کے ساتھ تین گھنٹے تک مظاہرہ کرکے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور سانحہ بادامی باغ لاہور کے متاثرین کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا جس پر مظاہرے میں شریک ایک ایک فرد زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مظاہرے کی کوریج پر صحافی برادری اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

*****

12/22/2024 9:51:26 PM