Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کی حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کی حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات
 Posted on: 3/11/2013
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کی حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات ۔
ملاقات میں ایم کیوایم اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے استحکام پاکستان ، جمہوریت کے تسلسل اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
ایم کیوایم کے وفد نے صاحبزادہ فضل کریم اور ان کے رفقاء کو نائن زیرو آمد کی دعوت بھی دی ۔صاحبزادہ فضل کریم نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی کوششوں کو سراہا۔
کراچی ۔۔۔11، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے حق پرست ارکان اسمبلی کے ہمراہ آج کراچی میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی ، سیاسی ، سماجی ، اقتصادی اور معاشی صورتحال پر غور و خوض کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبالہ خیال کیا گیا ۔ ایم کیوایم کے وفد میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی عبد القادر خانزادہ ، آصف حسنین ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ محمد افضل اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد شامل تھے جبکہ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل سندھ کے صدر صوفی ارشد القادری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیوایم اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے استحکام پاکستان ، جمہوریت کے تسلسل اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہاکہ استحکام پاکستان، جمہوریت کے تسلسل اور دہشت گردی کے خاتمے میں ہی پاکستان کی بقاء و سلامتی ہے ۔انہوں نے صاحبزادہ فضل کریم اور ان کے رفقاء کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو آمد کی دعوت بھی دی ۔ ملاقات میں صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ استحکام پاکستان اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیاجائے اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیاجائے ۔صاحبزادہ فضل کریم نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی ، ان کیلے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پرملک میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے ، جمہوریت کے تسلسل اور استحکام کیلئے دعا کی گئی ۔  

12/22/2024 9:14:38 PM