Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام سانحہ عباس ٹاؤن اور سانحہ بادامی باغ کے مسیحی برادری سے اظہا ر یکجہتیکیلئے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ


ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام سانحہ عباس ٹاؤن اور سانحہ بادامی باغ کے مسیحی برادری سے اظہا ر یکجہتیکیلئے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ
 Posted on: 3/10/2013
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام سانحہ عباس ٹاؤن اور سانحہ بادامی باغ کے مسیحی برادری سے اظہا ر یکجہتیکیلئے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ 
مظاہر ے میں ایم کیوایم بر طانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی کے ارکا ن مختلف یونٹس کے ذمہ دار ان وکارکنان او ربرطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت
سانحہ بادامی باغ پاکستان کے ماتھے پرایک بدنما داغ ہے ، سلیم شہزاد
اتنے بڑے سانحہ پر حکومت پنجاب اورتمام ارباب اختیارکومستعفی ہوجاناچاہیے۔ محمدانور
لندن ۔۔10مارچ 2013ء 
ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام سانحہ عباس ٹاؤن کراچی متاثرین اور سانحہ بادامی باغ لاہور کی مسیحی برادری سے ا اظہا ر یکجہتی کیلئے آج لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں ایم کیوایم کی ربطہ کمیٹی کے ارکان محمد انور، سلیم شہزاد ،ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزڈاکٹر سلیم دانش، جوائٹ انچارج فیض احمد ، آرگنائز نگ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم کے شہید کنوینر ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران اور انکے معصوم بچوں ، ایم کیوایم برطانیہ کے یونٹس برمنگھم ، مانچسٹر، بریڈ فورڈ ، لندن کے مختلف یونٹس ساؤتھ ہال ، ویملے ، ایجویئر،سلاؤ ،ایسٹ لندن، ٹوٹنگ، سمیت دیگر مختلف یونٹوں کے ذمہ دار ان وکارکنان او ر ہمدرد پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں بزرگ ،خواتین ،نوجوان ،اور معصوم بچے شامل تھے ۔مظاہر ین نے مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر سانحہ عباس ٹاؤن میں معصوم افرادکی شہادت اوربادامی باغ لاہورمیں مسیحی آبادی پر شرپسندوں کے حملوں، دہشت گردی کی مذمت کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے کلمات تحریر تھے ۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزادنے کہاکہ سانحہ بادامی باغ پاکستان کے ماتھے پرایک بدنما داغ ہے ، پاکستان میں ایک طرف اہل تشیع کمیونٹی کاقتل عام کیاجارہاہے اوردوسری جانب مسیحی برادری اورمذہبی اقلیتوں کوبھی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین اور بادامی باغ کی مسیحی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم انہیں تنہانہیں چھوڑیں گے اورانہیں انصاف دلانے کیلئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدانورنے اپنے خطاب میں کہاکہ بادامی باغ کے واقعہ میں مسیحی آبادی پر جس طرح حملہ کرکے انکے مکانات اوردیگراملاک کونذرآتش کیاگیااورلوٹ مار کی گئی اس نے پوری دنیامیں پاکستان کے امیج کومزیدخراب کیاہے ،حکومت پنجاب مسیحی آبادی کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے اوراتنے بڑے سانحہ پر حکومت پنجاب اورتمام ارباب اختیارکومستعفی ہوجاناچاہیے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد انور، سیلم شہزاد اور ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ر ڈاکٹر سلیم دانش نے 10ڈاؤننگ کے عملے کو برطانوی وزیراعظم کے نام یاد داشت بھی پیش کی جس میں سانحہ عباس ٹاؤن اوربادامی باغ جیسے سانحات میں ملوث سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں کی گرفتاری ، مسیحی برادری کو تحفظ کی فراہمی، ملک میں بم دھماکوں اور دیگر دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت برطانیہ سے اثررسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی گئی تھی ۔

12/22/2024 10:03:00 PM