Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ملکر سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی بحالی کا کام کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار


ایم کیوایم سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ملکر سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی بحالی کا کام کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/10/2013
ایم کیوایم سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ملکر سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی بحالی کا کام کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار 
عباس ٹاؤن سانحہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں سے جو کچھ بھی ہوسکتا ہے ضرور کریں گے، صدر برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رضی خان 
عباس ٹاؤن کے دورے اور متاثرین سے تعزیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔10، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سمندرپار کستانیوں کے ساتھ ملکر سانحہ عباس ٹاؤن کے مظلوم متاثرین کی بحالی کا کام کرے گی ، ہم متاثرین کے تباہ شدہ فلیٹوں کی از سرِ نو تعمیرات کی کوششیں کررہے ہیں اور جلد ان کی تعمیرات شروع کردی جائیں گی جبکہ تعمیرات کے مسئلے پر پورا شہر متاثرین کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رضی خان اور ڈائریکٹر حاجی صدیق کے ہمراہ سانحہ عباس ٹاؤن کے دورے اور متاثرین سے تعزیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ڈائریکٹر کے ہمراہ عباس ٹاؤن میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لگائے گئے طبی و امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تفصیلات معلوم کیں ۔انہوں نے جائے وقوعہ پر شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری ایک بڑا ادارہ ہے اوراس کے عہدیداران سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے عباس ٹاؤن کے مظلومین سے ملنے اور ہرممکن طریقے سے ان کے دکھ کا مداوا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد عناصر مذہبی ، فرقہ وارانہ اور لسانی بھائی چارے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے نام نہاد سیاسی جماعتیں مرکز اور صوبوں میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے ہاتھ پیر مار رہی ہیں اور ان کی توجہ کا مرکز عوام نہیں حصول اقتدار ہے۔ اس موقع پر برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صدر رضی خان نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور عباس ٹاؤن سانحہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں سے جو کچھ بھی ہوسکتا ضرور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عباس ٹاؤن کو تباہ حال دیکھ کر میرا دل رو رہا ہے ، میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ انسان انسانیت سے اتنا گرسکتا ہے ، ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے متاثرین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہم سب ساتھ ہوں تو انسانیت سے گرے ایسے واقعات نہیں ہوسکتے ، ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ بعدازاں برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ڈائریکٹر حاجی صدیق نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن کی کاروائی جس کسی بھی جانب سے کی گئی ہے وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا ، کیونکہ اس میں بچے ، عورتیں ، نوجوان اور بزرگ سب ہی لپیٹ میں آگئے ہیں اور خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں ۔

12/22/2024 9:14:57 PM