ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پولیس اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کے اہلکاروں اورججوں کیخلاف قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں۔ الطاف حسین
پولیس وقانون نافذکرنے والے اداروں کے بہیمانہ تشدد کے باوجود مزیدریمانڈدینے والے ججزبھی ماورائے عدالت قتل میں شریک ہیں
ماورائے عدالت قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں اورججوں کو فی الفور گرفتارکرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ، وگرنہ ماورائے عدالت قتل کیے جانے والوں کے لواحقین اوراحباب کے ردعمل کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہوگی ،الطاف حسین
کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو گرفتارکیا جاتا ہے،انکے گھروالوں سے منہ مانگی رقم طلب کی جاتی ہے
مطلوبہ رقم نہ ملنے پر کارکنوں اورہمدردوں کو پولیس اسٹیشن یا سیف ہاؤسز میں اس قدرانسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے کہ
دوران حراست ان کی موت واقع ہوجاتی ہے
جو ججز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ
شریک ہیں ان پر بہت جلد قہرخداوندی نازل ہوگا،الطاف حسین
کارکنان شہداء کی تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ،صبروتحمل اورضبط وبرداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،الطاف حسین
لندن۔۔۔11، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے جو اہلکاراورججزایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہیں ان کے خلاف قتل کے مقدمات قائم کرکے انہیں سخت ترین سزا دی جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز مورخہ 10جنوری 2015ء کو ایم کیوایم کے چار گرفتارکارکنان کو حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیاجبکہ ایک اورکارکن کوگولیاں مارکرشہیدکردیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو ان کے والدین، رشتہ داروں اوراہل محلہ کے سامنے گرفتارکیا جاتا ہے،ان کے گھروالوں سے منہ مانگی رقم طلب کی جاتی ہے اورمطلوبہ رقم نہ ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کو پولیس اسٹیشن یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے سیف ہاؤسز میں اس قدرانسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے کہ دوران حراست ان کی موت (custodial death) واقع ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دوران حراست ایم کیوایم کے کارکنان پر پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے بہیمانہ تشدد کودیکھنے کے باوجود مزیدریمانڈدینے والے ججزبھی ماورائے عدالت قتل میں شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے ان واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے جو اہلکار اورجوججز ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہیں ،
حکومت ایک ہفتہ کے اندراندران پر قتل کے مقدمات قائم کرکے فی الفورگرفتارکرے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے وگرنہ دوسری صورت میں ماورائے عدالت قتل کیے جانے والوں کے سوگوارلواحقین اور احباب کے ردعمل کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہوگی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار اور جوججز ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک ہیں ان پر بہت جلد قہرخداوندی نازل ہوگا اور وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں سے پرذور اپیل کی کہ وہ شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور صبروتحمل اورضبط وبرداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔آخر میں جناب الطاف حسین نے تمام شہید کارکنوں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور شہداء کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
(ایم کیوایم کے شہید کارکنوں اورہمدردوں کے کوائف منسلک ہیں)
1۔ سید فراز عالم شہید ولد سید نیر عالم
( کارکن ۔ یونٹ 96، ملیرسیکٹر ) پتہ : D1-24/11 ملیرتوسیع کالونی کراچی
2 ۔ محمد ریحان شہید ولد شیخ عبدالرحمان
( یونٹ کمیٹی ممبر۔ یونٹ 54، لائنزایریاسیکٹر ) پتہ: E -13/46 ، بلال روڈ ، عقبی جیکب لائن لائنزایریاکراچی
3۔ سید نعیم جعفری شہید ولد سیدسلیم جعفری
(ہمدرد ۔ یونٹ 54، لائنزایریاسیکٹر ) پتہ : E -3/56 ، بلال روڈ ، عقبی جیکب لائن لائنزایریا کراچی
4۔ سید جعفر عباس شہید ولدسعید الحسن جعفری
( ہمدرد۔یونٹ 185، ناظم آبادگلبہارسیکٹر ) پتہ: H /23 ، رضویہ سوسائٹی کراچی
5۔ عبدالرؤف محمودشہید ولد شہباز محمود
( کارکن۔ یونٹ 151، فیڈرل بی ایریاسیکٹر ) پتہ : B - 319 ، بلاک 10 ، فیڈرل بی ایریا کراچی
6۔ ڈاکٹر علی اکبرشہید ولد گل محمد
( ہمدرد ۔ یونٹ 179، ناظم آبادگلبہارسیکٹر ) پتہ : 5B-1/7 ، پاپوش نگر کراچی
7۔ ڈاکٹر یاورحسین شہید ولد مقبول حسین
( ہمدرد ۔ یونٹ180، ناظم آبادگلبہارسیکٹر ) پتہ : 5E ،گلی نمبر22 پاپوش نگر کراچی