ایم کیوایم ربطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ رتو ڈیرو میں جئے سندھ قومی محاذ کے شہید چیئرمین بشیر خان قریشی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
رتو ڈیرو ۔۔۔9، مارچ2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے رتو ڈیرو میں جئے سندھ قومی محاذ کے شہید چیئرمین بشیر خان قریشی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین حبیب بلیدی ، منورعلی چوہان ، عبید اللہ بلیدی ، غلام مصطفی پیرزادہ اور کارکنان بھی موجود تھے ۔