ایم کیوایم برطانیہ کے بزرگ کارکن غلام حسین کی علالت پر الطاف حسین کا اظہار تشویش
کارکنان و عوام جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔ الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔8مارچ 2013ء
متحدہ قوموومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ یونٹ کے بزرگ کارکن غلام حسین کی علا لت پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین حق پرست عوام ماؤں ،بہنوں،بزرگوں ،نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ غلام حسین کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کر یں ۔واضح رہے کہ غلام حسین گذشتہ کئی ہفتوں سے شدید علیل ہیں اور لندن کے مقامی اسپتال میں زیر اعلاج ہیں ۔