ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام سانحہ عباس ٹاؤن کے شہدء اور متاثرین کیلئے برطانیہ کی مساجدوں میں دعائیہ اجتماعات
ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث وحشی اور سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،حکومت پاکستان سے مطالبہ
لندن ۔۔8مارچ 2013ء
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام برطانیہ کی مختلف مساجد میں بعد نماز جمعہ سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کے شہداء کیلئے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ اجتماعات میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورزخمیوں اور متاثرہونے والے افرد کی جلد صحت یابی اور اپنے گھروں میں آبادکاری کی دعائیں بھی کی گئیں ۔اجتماعات میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث وحشی اور سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کی جائے ۔