Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کی حکومتی رپورٹ کو مسترد کئے جانے اور تین روز میں دوبارہ رپورٹس پیش کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، رابطہ کمیٹی


سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کی حکومتی رپورٹ کو مسترد کئے جانے اور تین روز میں دوبارہ رپورٹس پیش کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/8/2013 1
سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کی حکومتی رپورٹ کو مسترد کئے جانے اور تین روز میں دوبارہ رپورٹس پیش کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، رابطہ کمیٹی
حکومتی تحقیقات سست روی اور حقائق کے منافی مندرجات پر مشتمل ہوتی ہیں
حکومت نے سانحہ میں ملوث افراد اور گروہ کی نشاندہی اور ان کی پکڑ کے لئے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا
دہشت گرد ملک بھر خصوصاً کراچی کو اپنی آماجگاہ بنا کر پر د پر بزدالانہ کارراوئیوں میں مصروف ہیں
حکومت ان کی روک تھا م کے بجائے دہشت گردیوں سے چشم پوشی اختیار کررہی ہے
ایم کیوایم سانحہ عباس ٹاؤن کے اصل حقائق اور اس میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتار ی اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی
کراچی ۔۔8مارچ 2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سپر یم کور ٹ کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کی حکومتی رپورٹ کو مسترد کئے جانے اور تین روز میں دوبار ہ رپورٹس پیش کرنے کے فیصلے کو سرہاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم نے سانحہ عباس ٹاؤن کے فوری بعد ہی اس امر کا برملا اظہار کیا تھا کہ ماضی میں جس طرح حکومتی تحقیقا ت سست روی اور حقائق کے منافی مندر جات پر مشتمل ہوتی ہیں کہیں اس بار بھی یہ رویہ اختیا نہ کیا جائے ، حکومت نے اس تحقیقا تی رپورٹ کو صر ف خانہ پری تک ہی محدود رکھا اور اس میں ملوث افرا د اور گروہ کی نشاندہی اور ان کی پکڑ کے لئے کسی قسم کے کوئی اقدام نہیں کیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گر د ملک بھر خصوصاً کرا چی کو اپنی آماج گاہ بنا کر پر د رپر بزدالانہ کارراوئیوں میں مصروف ہیں لیکن حکومت ان کی روک تھا م کے بجائے دہشت گردیوں سے چشم پوشی اختیا ر کر رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سپر یم کو رٹ کے فیصلے کو سرہاتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سانحہ عباس ٹاؤن کے اصل حقا ئق اور اس میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتار ی اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ 

5/4/2024 9:46:26 AM