وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عباس ٹاؤن کا تاحال دورہ نہ کیا جانا افسوناک ہے، رابطہ کمیٹی
اگر حکومت قاتلوں کو گر فتار کرنے سے قاصر ہے تو علاقے کا دورہ کرنے اور متاثرین کی دلجوئی کرنے میں کیا رکاوٹ درپیش ہے، رابطہ کمیٹی کا سوال
کراچی۔۔7،مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عباس ٹاؤن کا تاحال دورہ نہ کئے جانے پرگہرے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے اس عمل کو بے حسی کے مترادف قرا ر دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کے قاتل ابھی تک قانون کی گر فت سے آزاد ہیں ،اگر حکومت قاتلوں کو گر فتار کرنے سے قاصر ہے تب بھی علاقے کا دورہ کرنے اور متاثرین کی دلجوئی کرنے میں اسے کیا رکاوٹ درپیش ہے ؟ رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر اس عز م کا اظہا ر کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کو آزمائش کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مکمل آباد کاری تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گی ۔