ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد اور وسیم آفتاب کا آغا خان اسپتال کا دورہ ، سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کی
سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں نے دہشت گردی کے اس بد ترین واقعہ پر آواز بلند
کرنے پر جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کا اظہار کیا اور ان کیلئے دعائیں کیں
کراچی ۔۔۔7، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد اور وسیم آفتاب نے آغا خان اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ عباس ٹاؤن میں زخمی ہونے والے نوجوانوں ، بزرگوں ، بچوں اور خواتین کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور اس سانحہ میں ان کے زخمی ہونے پر دلی ہمدردی اوردکھ کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں نے دہشت گردی کے اس بد ترین واقعہ پر آواز بلند کرنے ، کرنے اور سانحہ عباس ٹاؤن کا غم اور دکھ بانٹنے پر جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کا اظہار کیا اور ان کیلئے دعائیں کیں ۔