رفیق انجینیئر آزمائش کے وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے والے
گنتی کے چند ایک لوگوں میں سے خدمات کے طور پر صف اول کی پوزیشن رکھتے تھے ۔
متحدہ قومی موومنٹ ک قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان پیپلز پاٹی کے سینیئر ترین رکن اور رکن سندھ اسمبلی رفیق انجینیئر کے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال پراپنے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ رفیق انجینیئر مرحوم انتہائی محنت کرنے والے کڑی آزمائشوں سے گزرنے والے اور آزمائش کے وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے والے گنتی کے چند ایک لوگوں میں سے خدمات کے طور پر صف اول کی پوزیشن رکھتے تھے اور پیپلز پارٹی کے لئے ان کی خدمات کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں اس بات سے واقف ہوں کہ لیاری گینگ وار کے ہاتھوں انہیں ذہنی و جسمانی اذیتیں دی گئیں جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ اور انتشار کا شکار تھے اور شاید یہی مستقل ذہنی دباؤ ان کی موت کا سبب بنا ۔
جناب الطاف حسین نے رفیق انجینیئر مرحوم کے لواحقین عزیزواقارب اور ان کے دیرینہ دوست و احباب سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالی رفیق انجینیئرمرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین