سانحہ عباس ٹاؤن میں شہادتوں پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام پیر کے روز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں پرامن یومِ سوگ منایا گیا
شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں
ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ، مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی ، ذمہ داران ، کارکنان، خواتین اور شہداء و زخمیوں کے عزیز و اقارب کی بہت بڑی تعداد میں شرکت
کراچی:۔۔۔ 4 مارچ 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی اپیل پرایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ عباس ٹاؤن میں40سے زائدافرادکی افسوسناک شہادتوں پرپیرکے روز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں پرامن یومِِ سوگ منایاگیا اور شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب اورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے تمام صوبائی،ضلعی اورزونل دفاترمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات بھی منعقدکیے گئے۔یومِ سوگ کے موقع پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف’’نائن زیرو‘‘سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیو ایم کے صوبائی ،ضلعی اورٹاؤنزکی سطح پردفاترپرتنظیمی پرچم سرنگوں کرکے سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ ذمہ دارن و کارکنان اورہمدردعوام نے اپنے بازوں پرسیاہ پٹیاں بانڈھ کرسانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین سے مکمل اظہاریکجہتی کیا۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں منعقدہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر محمدفاروق ستار،انیس احمدقائمخانی،خالدمقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس ،وسیم آفتاب، رضاہارون،جاویدکاظمی، قاسم علی رضا ،شاہدلطیف، سید شاکرعلی،توصیف خانزادہ،اشفاق منگی،آنسہ ممتازانوار،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی سمبلی،ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات اورونگزکے ارکان،کراچی کے سیکٹرز اور یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر بڑی تعداد میں شرکت کی اورسانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کوزبردست خراج عقدت پیش کیا ۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے مرکزی اجتماع میں مولاناعبدالوحیدنے خشوع و خضوغ کے ساتھ سانحہ عباس ٹاؤن سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کے دیگرواقعات میں شہیدہونیو الے تمام افرادکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کے صبرجمیل اورتمام زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی سمیت ملک کی بقاء وسلامتی،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔ اس موقع پرایم کیو ایم کے قائد جناب الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔کراچی کی طرح حیدر آباد ، میر پور خاص ، خیرپور ، ٹھنڈ وآدم، ٹھنڈوالہیار ، دادو ، سانگھڑ، نوابشاہ ،شکارپور،سکھر،قمبرشہدادکوٹ، عمرکوٹ، لاڑکانہ، بدین،ٹھٹھہ، جامشورو ، صوبہ پنجاب،بلوچستان، خیبر پختونخواہ سمیت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے صوبائی ، ضلعی اورزونل دفاتر میں بھی ایم کیوایم کے تحت سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب اورزخمیوں کی جلدوململ صحت یابی کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے اور شہداء کی مغفرت ، درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل سمیت قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔