اتنے بڑے سانحہ پر ملک کے تمام سیاسی ومذہبی رہنماخاموش ہیں اورکسی نے اس سانحہ پر دوآنسو تک نہیں بہائے، کیااسلئے کہ اس سانحہ میں شہیدہونے والے تمام کے تمام مہاجرہیں؟
قومی سیاسی رہنماؤں کی اس بے حسی نے نہ صرف ان نام نہاد قومی رہنماؤں کااصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کردیاہے بلکہ مہاجروں کی آنکھیں کھول دی ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے سانحہ عباس ٹاؤن پرقومی سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی بے حسی کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ عباس ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے میں پچاس سے زائدمعصوم وبے گناہ افرادشہید اورڈیرھ سو سے زائدزخمی ہوئے ہیں لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ اتنے بڑے سانحہ پر ملک کے تمام سیاسی ومذہبی رہنماخاموش ہیں اورکسی نے اس سانحہ پر دوآنسو تک نہیں بہائے، کیااسلئے کہ اس سانحہ میں شہیدہونے والے تمام کے تمام مہاجرہیں؟ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ قومی سیاسی رہنماؤں کی اس بے حسی نے نہ صرف ان نام نہاد قومی رہنماؤں کااصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کردیاہے بلکہ مہاجروں کی آنکھیں کھول دی ہیں اورانہوں نے سمجھ لیاہے کہ ان کی جانوں کی کسی کی نظرمیں کوئی اہمیت نہیں ہے۔