سانحہ میں شہید و زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کے اہل خانہ سے الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔3مارچ 2013ء
سانحہ عباس ٹاؤن میں بم دھماکے میں شہیدہونے والوں میں ایم کیوایم کے کارکن عامرزیدی اوران کے ساتھ ساتھ ایک اورکارکن شانی کی اہلیہ اورتین سالہ بیٹابھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگرشہیدوزخمی ہونیو الوں میں ایم کیوایم کے ہمدردشامل ہیں ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن عامرزیدی شہیداورکارکن شانی کی اہلیہ اورکم سن بیٹے کی شہادت پردلی تعزیت کااظہارکیاہے۔ ایک بیان جناب الطا ف حسین نے سانحہ میں شہیدہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفر دوس میں جگہ عطا کرے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا کرے اور سوگواروں کو صبر جمیل کا حوصلہ دے ۔