Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور کے معصوم شہداء اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے تبت سینٹر پرایم کیو ایم کی عظیم الشان’’قومی یکجہتی ریلی‘‘انعقاد


پشاور کے معصوم شہداء اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے تبت سینٹر پرایم کیو ایم کی عظیم الشان’’قومی یکجہتی ریلی‘‘انعقاد
 Posted on: 12/19/2014
پشاور کے معصوم شہداء اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے تبت سینٹر پرایم کیو ایم کی عظیم الشان’’قومی یکجہتی ریلی‘‘انعقاد
قومی یکجہتی ریلی میں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ فنکشنل،پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین سمیت طالبعلموں،مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں ، صحافیوں ، فنکاروں، دانشوروں، خصوصی افراد معروف شخصیات اور لاکھوں افراد کی شرکت،افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین
لاکھوں خواتین ، نوجوانوں اور بزرگوں کی طالبان ،داعش دہشت گردوں کی مذمت ،پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے
کراچی ۔۔۔19دسمبر2014ء
جمعہ کے روز ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پشاورمیں درندہ صفت سفاک طالبان دہشت گردوں کی وحشیانہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے آرمی پبلک اسکول کے معصوم طلبہ و طالبات،اساتذہ کرام،اسکول انتظامیہ کے دیگرارکان اوردہشت گردوں کے خلاف حالت جنگ میں مصروف افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تبت سینٹر پرعظیم الشان ’’قومی یکجہتی ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا،معصوم شہداء کی یادمیں مزارقائدپرشمع روشن کی گئیں۔قومی یکجہتی ریلی میں لاکھوں کے تعدادمیں تمام طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے عوام خصوصاًماؤں، بہنوں ، بزرگوں اورنوجوان طلبہ وطالبات سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اورافرادنے شرکت کی اس موقع پرتبت سینٹر تا مزار قائد انسانوں کا سمندردیکھنے میںآیا۔قومی یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے تاریخی و فکر انگیز خطاب کیا اور شرکاء کو ملک میں طالبان دہشت گردوں ، داعش دہشت گردوں اور انکے حامیوں کے متعلق اہم و تاریخی حقائق سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین کے خطاب سے قبل پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی جس پر لاکھوں شرکاء ریلی احتراماً اپنی نشستو ں سے کھڑے ہوگئے۔فقید المثال قومی یکجہتی ریلی میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرتعلیم و سینئر وزیر نثار کھوڑو ،پا کستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سکندر مندھرو،مسلم لیگ فنکشنل کامران ٹیسوری،پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ ، پاکستان سنی موومنٹ کے چےئر مین سید شاہ سراج الحق،فلم انڈسٹری کے معروف اداکارمصطفی قریشی ،معروف و سینئر ٹی وی اداکار ساجد حسن، پریس کلب کراچی کا صدر امتیاز فاران ، معروف اینکر پرسنزارجمند اظہر، ارتضیٰ حیدر، فواد زیدی ،پاکستا ن مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی ،علامہ حسن رضا رضوی ،علامہ محسن قاضی ،مولانا غلام مصطفی رحمانی ، قاری اللہ داد ،مولانا شمیم ،چےئر مین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ، نظام مصطفی گروپ کے رہنما الحاج محمد رفیع، شیخ مفتی عبد اللہ ، مولانا میرتقی خان رحمانی، علامہ کرار نقوی، علامہ اطہر مشہدی، علامہ آغا ناصر رضوی اوردیگر سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں ، صحافیوں ، دانشوروں ، قلمکاروں نے بھی خصوصی شرکت کر کے حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ افواج پاکستان اور سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور،اراکین رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین ، اسلم آفریدی کے علاوہ حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی ،کشور زہرہ ،ہیر سوہو، فیصل سبزواری،پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو،کامران ٹیسوری، سید اوسط علی،حلیم عادل شیخ ،نہال ہاشمی،سید علی حسین نقوی، جمیل پراچہ،سردار کشن ،گلفام جاوید ، علامہ علی کرارنقوی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی جانب سے ریلی کے شرکاء کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اورمزار قائد سے تبت سینٹر تک فرشی نشستوں کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ اطراف میں موجود عمارتوں پر ایم کیوایم کی شہید رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ، شہید حق پرست اراکین سندھ اسمبلی منظر امام شہید، رضاحیدرشہید، ساجد قریشی شہید، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صد ر باؤ محمد انور شہید ، ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے نائب صدر سید اصغر عباس شہید ، سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طالبعلموں اور پاک افواج کے شہداء کی جہازی ساز تصاویر آویزاں کی گئی تھیں ، ریلی میں شریک لاکھوں خواتین ، نوجوانوں ، بچوں ، بزرگوں اورنوجوانوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈزتھامے ہوئے تھے جن پر سانحہ پشاور اور طالبان دہشت گردوں کی مذمت، پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق میں مختلف نعرے درج تھے ۔ ریلی میں شریک ہونے والے مختلف معروف شخصیات اور صحافیوں کے لئے خصوصی نشستیں قائم کی گئیں تھی اورایم کیوایم لٹریچر کمیٹی اور سائبر کام ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تبت سینٹرپر خصوصی کیمپس بھی قائم کئے گئے تھے ۔

12/21/2024 6:41:32 AM