Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیکب آباد کے احمد شاہ بروہی گوٹھ میں پیر حسین شاہ کے جلسہ کے باہر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


 Posted on: 2/20/2013
جیکب آباد کے احمد شاہ بروہی گوٹھ میں پیر حسین شاہ کے جلسہ کے باہر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت 
بم دھماکوں کے نتیجے میں پیر حسین شاہ کے پوتے سید شفیق شاہ کی شہادت ، پیر حسین شاہ اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پرجناب الطاف حسین کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار۔ 
بم دھماکے کھلی دہشت گردی ہیں ، ملوث دہشت گرد انسانیت کے قاتل اور کھلے دشمن ہیں ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔20، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جیکب آباد کے احمد شاہ بروہی گوٹھ میں ممتاز عالم دین اور پیر حسین شاہ کے جلسہ کے باہر یکے بعد دیگر ے دو بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکوں کے نتیجے میں پیر حسین شاہ کے پوتے سید شفیق شاہ کی شہادت ،پیر حسین شاہ اور متعدد افراد کے زخمی پر دلی تعزیت ، گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پیر حسین شاہ کے جلسے کے باہر یکے بعد دیگر ے دو بم دھماکے کھلی دہشت گردی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد انسانیت کے قاتل اور کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے دھماکوں کے نتیجے میں سید شفیق شاہ کی شہادت ، پیر حسین شاہ اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے پیر حسین شاہ ، ان کے تمام عقیدت مندوں اور پیرکاروں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید شفیق شاہ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور پیر حسین شاہ سمیت دیگر زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ جناب الطا ف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ احمد شاہ بروہی گوٹھ میں ممتاز عالم دین اور پیر حسین شاہ کے جلسہ کے باہر یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے، اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور دہشت گردی کے خاتمے ، علمائے کرام ، مذہبی شخصیات اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے 
 
سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی علاج کے لئے کو فی الفور کراچی منتقل کیا جائے ، الطاف حسین 
اس سے زیادہ حکومتی بے حسی کیا ہوگی کہ زخمیوں کو اب تک علاج کے لئے کراچی منتقل نہیں کیا گیا ہے
ایم کیوایم کے تمام کارکنان ہزارہ برادری سمیت تما م اہل تشیع کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں
لندن ۔۔20فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ کو چار روز گزر جانے کے باوجود سانحہ کے شدید زخمیوں کو فوری علا ج کے لئے کراچی منتقل نہ کئے جانے کی شدید مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کو فی الفور کراچی منتقل کیا جائے ۔اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسنا ک المیہ ہے کہ ہزارہ ٹاؤن کے کوئٹہ کے کیرانی روڈ پر ہونے والے ہولناک بم دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کے تقریباً سو معصوم عورتیں ،بچے ،نوجوان اور بزرگ شہید اور تقریباً دو سو زخمی ہوگئے جن میں سے درجنوں اب بھی موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ حکومتی بے حسی او رکیا ہوگی کہ ان زخمیوں کو اب تک علاج کے لئے کراچی منتقل نہیں کیا گیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کے زخمیوں کو علا ج کے لئے فی الفور کراچی منتقل کیا جائے ۔انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سمیت ہزارہ کمیونٹی کی تمام سوگوار ماؤں ، بہنوں، بچوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے ایک بار پھر دلی ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ہزارہ برادری سمیت تما م اہل تشیع کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں
 
متحدہ قومی موومنٹ کے وفدکی کیرانی روڈہزارہ ٹاؤن میں بم دھماکے شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت
وفدکی شہداء کے لواحقین سے ملاقات،قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کااظہار
وفدنے شہداء کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے خصوصی دعائیں کیں 
کوئٹہ :۔۔20فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل اورکوئٹہ زونل کمیٹی کے انچارج واراکین پرمشتمل ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈہزارہ ٹاؤن میں خوفناک بم دھماکے میں شہیدہونیوالے ہزارہ برادری کے شہداء کی نماز جنازہ اورتدفین میں شرکت کی اورشہداء کے سوگوارلواحقین سے ملاقات کرکے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اورشہداء کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پرشہداء کے غم زدہ لواحقین نے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں بھرپورساتھ دینے اوران کے مطالبات کے حق میںآوازاحتجاج بلندکرنے پر ایم کیو ایم کے قائدجناب الطا ف حسین کاتہہ دل سے شکریہ اداکیااورکہاکہ جس طرح جناب الطا ف حسین نے ہمارے دکھ دردکومحسوس کیاوہ قابل ستائش ہے جس پرہم ان کے بے حد ممنون و مشکورہیں۔ایم کیوایم کے وفدمیں سیداسلم اخترایڈووکیٹ،ارباب عبدالغنی کاسی،انتظارحسین ،نعیم یوسفزئی،ابراہیم ہزارہ،نعمت اللہ ،علی رضااورجمعہ چنگیزی کے علاوہ دیگرذمہ داران وکارکنان بڑی تعدادشامل تھے۔
 
ہزارہ یونائییڈ موومنٹ کے چیرمین لیاقت علی کا ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ فون، رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید سے گفتگو
جب بھی ہزارہ برادری پر کوئی مشکل و مصیبت کا وقت آیا تو جناب الطاف حسین ہمارے دکھ، درد اور غم میں برابر کے شریک ہوئے 
شیعہ سنی اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں
الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارگی، ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے جدوجہد کی ہے، طارق جاوید 
ماضی میں بھی جناب الطاف حسین نے شیعہ و سنی کے اتحاد کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کیا ہے
لندن ۔۔20فروری 2013ء 
ہزار ہ یونائیٹڈ موومنٹ کے چیرمین لیاقت علی نے ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹر یٹ فون کر کے رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید سے گفتگو کی اور سانحہ کوئٹہ کے سلسلے میں لند ن میں ہونے والے مظاہر ے میں ایم کیوایم کے نمائندہ وفد کی شرکت اور ہزارہ شیعہ برادری کی حماعت کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ہزارہ برادری پر کوئی مشکل ومصیبت کا وقت آیا تو ملک کے واحد سیاسی لیڈر جناب الطاف حسین ہیں جو ہمارے دکھ، درد اور غم میں نہ صرف ساتھ کھڑے ہوئے بلکہ ہمارے مسائل کے حل کیلئے آواز بھی اٹھا ئی ہے ہم ان کے مشکور ممنون ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایم کیوایم کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا ۔اس موقع پر طا رق جاوید نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارگی ،ہم آہنگی اور امن کے فروغ کی کیلئے جدوجہد کی ہے اور شیعہ و سنی کے اتحاد کیلئے اپنی بھر پور کوشش کی ہے، ماضی میں بھی کراچی میں شیعہ سنی فسادات کی روک تھا م کیلئے جناب الطاف حسین نے اپنا اہم کر دار ادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج وہاں شیعہ وسنی میں مکمل اتحا اور بھائی چارہ پایا جاتا ہے لیکن کچھ سازشی عناصر نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو لہٰذ ا وہ فرقہ واریت کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔ لیاقت علی ہزارہ نے شیعہ سنی اتحاد ،ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی کاوشوں کازبر دست انداز میں سراہا۔
 
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے ہزارہ کمیونٹی کا ہر مصیبت کی گھڑی میں ساتھ دیا، سردار سعادت علی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون سے ہزارہ یکجہتی کونسل کے چیئرمین سردار سعادت علی سے فون پر گفتگو
کراچی۔۔۔20فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون سے ہزارہ یکجہتی کونسل کے چےئر مین سردار سعادت علی سے فون پر گفتگو ۔ ہزارہ یکجہتی کونسل کے چےئر مین سردار سعادت علی نے رابطہ کمیٹی رکن رضا ہارون سے فون پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے ہزارہ کمیونٹی کے ہر مصیبت ی گھڑی میں ساتھ دیا جس پر ہم تہہ دل سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین جس خلوص سے مصروف عمل ہیں وہ قابل تحسین ہے اور کسی ایک فرد کی جانب سے شیعہ کمیونٹی کیلئے کی جانے والی خد مات کو فرامو ش کر نے کی کوشش قابل مذمت ہے ۔ 
 
سانحہ کوئٹہ کے تمام شہداء کے ورثاء سے اظہارہمدردی ویکجہتی اورصدائے احتجاج بلندکرنے پرجناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیا
شیعہ عمائدین کے نمائندہ وفدکی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
کراچی ۔۔۔20، فروری 2013ء 
جعفریہ الائنس اورشیعہ عمائدین کے نمائندہ وفدنے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اورکوئٹہ کے تمام شہداء کے ورثاء سے اظہارہمدردی ویکجہتی اورصدائے احتجاج بلندکرنے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کادل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔وفدنے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اتحادواخوت اور رواداری کادرس دیاہے اورمظلوم اور پیسے ہوئے طبقے خصوصاًملت جعفریہ پرہونیوالے مظالم پرآوازبلندکی ہے۔وفدمیں جعفریہ الائنس کے رہنماؤں علامہ عباس کمیلی،مولاناعون نقوی،علامہ علی کرارنقوی،علامہ زھیرعابدی ، مولانا باقر زیدی،مولانااختر جعفری، سلمان مجتبیٰ اوررحیم جعفری سمیت دیگر علمائے کرام اورذاکرین شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ ملت جعفریہ الطاف حسین کی حق پسندی اور حمایت کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہیں،سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء سے اظہارہمدردی اورلواحقین کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے حوالے سے آوازبلندکرنے پرجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ میں حکمرانوں کی بے حسی کے حوالے سے سب سے پہلے جناب الطاف حسین نے بیان دیااورغم زدہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام گواہ ہیں کہ جناب الطا ف حسین کی کوششوں سے اتحادبین المسلمین قائم ہوااورکراچی سے فرقہ وارایت کاخاتمہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ جب جب ملت جعفریہ پرظلم وستم کے پہاڑدھائے گئے جناب الطا ف حسین نے ہی اس پرسب سے پہلے صدائے احتجاج بلندکیااورملت جعفریہ کوسہارادیا۔وفدنے ملت جعفریہ کی جانب سے ملک بھرمیں خصوصاًکراچی میں جناب الطاف حسین کوہرممکن تعاون اورحمایت کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون اوروسیم آفتاب نے شیعہ عمائدین کاخیرمقدم کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ میں شہادتوں پردلی افسوس کااظہارکیااور انہیں ایم کیوایم کی جانب سے بھرپورحمایت کایقین دلایا۔اس موقع پرسابق حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی ، ایم کیوایم کی متحدہ علماء کمیٹی کے جوائنٹ انچارج واراکین بھی موجودتھے۔
 
اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کیلئے جناب الطاف حسین کی کوششیں قابل تحسین ہیں ، علامہ سید اظہر حسین نقوی
ایم کیوایم نے ہر کڑے وقت میں شیعہ برادری کا ساتھ دیا، شیعہ برادری جناب الطاف حسین پر مکمل اعتماد کر تی ہے، فدا یان پنجتن ٹرست
نام نہاد اکابرین نے الطاف حسین کے خلا ف بیان دیکر شیعہ برادری کے جذبات کو مجر وح کیا ہے،حیدر عباس 
سیاسی مفادات کے لئے شیعہ قوم کے مطالبات کوپس پشت ڈالنے والوں کا کردار قابل مذمت ہے،انجمن لشکر حسین
امین شہیدی جیسے سازشی عناصر شیعہ قوم کو بہکا نہیں سکتے ،انجمن سپاہ حیدری ٹرسٹ 
سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے شہداء کے لہو کا سودا کرنے والے شیعہ برادری کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، امام بارگاہ انجمن فدائے معصومین
کراچی ۔۔20 فروری 2013ء 
معروف شیعہ علمائے دین اور شیعہ تنظیموں نے فرقہ واریت کے خاتمے،بالخصوص شیعہ کمیونٹی کے حقوق کیلئے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سانحہ ہزار ہ ٹاؤن کے شہدا ء کے لہو کا سودا کرنے والے شیعہ برادری کے خیر خو اہ نہیں ہوسکتے ۔ جمعیت علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید اظہر حسین نقوی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین جس خلوص سے مصروف عمل ہیں وہ قابل تحسین ہے اور کسی ایک فرد کی جانب سے شیعہ کمیونٹی کیلئے کی جانے والی خد مات کو فرامو ش کر نے کی کوشش قابل مذمت ہے ۔فدائیان پنچتن ٹر سٹ کے رہنماؤ ں نے علا مہ امین شہیدی کے بیان کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے ہر کڑ ے وقت میں شیعہ برادری کا ساتھ دیا ہے اور شیعہ برادری جناب الطاف حسین پر مکمل اعتماد کر تی ہے ۔ بزم یاد گار حسین کے صدر حیدر عباس نے کہا کہ نام نہاد رہنماء نے اپنا قد اونچا کرنے کیلئے جناب الطاف حسین کے خلا ف بیان دیکر شیعہ برادری کے جذبات کو مجر وح کیا ہے ۔محبا ن اہل بیت کے رہنما سید رئیس حسن نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے مصیبت کی ہر گھڑ ی میں ہمارا ساتھ دیا ہے ۔کاروان حیدر ی ٹرسٹ کے صدر سید محمد عباس نے امین شہیدی کے بیان کی مذمت کر تے ہوئے کہاکہ شیعہ برادری قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہے ، انجمن لشکر حسین کے ارکان نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لئے شیعہ قوم کے مطالبات کوپس پشت ڈالنے والے نام نہاد افراد کا کردار قابل مذمت ہے ۔ انجمن المومنین کے ارکان نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ شیعہ برادری کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔انجمن غلامان پنجتن نے کہا کہ شیعہ کمیونٹی کے حقوق کیلئے جناب الطاف حسین کا کردار مثالی ہے ۔انجمن سپاہ حیدری ٹرسٹ کے جنر ل سیکر یٹری ایم طارق نے کہا کہ امین شہیدی جیسے سازشی عناصر شیعہ قوم کو بہکا نہیں سکتے ۔انجمن صبر حسین نے کہا کہ شیعہ برادری حق پرستی کی جد وجہد میں جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتی ہے ۔ مسجد وامام بارگاہ حسینیہ کے ارکان نے کہا کہ جناب الطا ف حسین کے خلاف امین شہیدی کا بیان قابل مذمت اور گمر اہ کن ہے ۔ جامع مسجد وامام بارگاہ در بتو ل کے سرپرست اعلیٰ سید محمد کاظم نقوی نے کہا کہ جناب الطاف حسین گزشتہ 35برسوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔مرکزی جلوس کمیٹی حضرت عباس کے ارکان نے کہا کہ امن شہیدی کا گمراہ کن بیان قابل مذمت ہے ۔ انجمن صدائے ماتم کے ارکان نے کہا کہ اہل تشیع جناب الطا ف حسین کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے ۔ عزا دران امام علی نقوی کے ارکان نے کہا کہ بعض عناصر شر پسند انہ بیان دیکر اپنا قد بڑھانے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ 
 
جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے جائز مطالبات کی حمایت کی ہے ۔رابطہ کمیٹی
کراچی سے تعلق رکھنے والے بزنس کمیونٹی کے افراد کی ایم کیو ایم میں شمولیت
ہم ہر موقع پر بزنس کمیونٹی کا ساتھ دینے پر جناب الطاف حسین کے مشکور ہیں۔ بزنس کمیونٹی 
کراچی۔۔۔20فروری2013ء
بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے وفد نے خورشید بیگم سیکر ٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان رضا ہارون،وسیم آفتاب اور اشفاق منگی سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہوکر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی خوا جہ اظہار الحسن اور وفد کے ارکان معروف بزنس مین آفتاب احمد،اقبال قریشی ،افتخار قریشی اورڈاکٹر امتیاز بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی رضا ہارون نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ حق اور سچ کے لئے آواز بلند کی ہے ۔ اور ہرسطح پر انصاف اور برابری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم پر زور دیا ہے۔اپنی تحریکی جدوجہد کا آغاز اس ملک سے معاشرتی ناانصافی اسٹیٹس کو کے خاتمہ کے لئے کیا۔یہ ہی وجہ ہے اس ملک میں موروثی نظام کے خلاف آواز اُٹھانے کی پاداش میں جناب الطاف حسین آج جلا وطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اگر ہم اسٹیٹس کو کے خلاف بات نہیں کرتے، اور نظام کے خاتمے کو اپنی جدوجہد کا محور نہ بناتے تو آج ہماری بھی نہ صرف اس ملک میں بڑی بڑی جاگیریں ہوتی کئی کئی ایکٹر اراضی پرہمارے محلات ہوتے اور بیرون ملک جائیدادیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بزنس کمیونٹی پر ہونے والی ہر زیادتی پر احتجاج کیا اور جائز مطالبات کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے اورہر لمحہ ان کے شانہ بشانہ رہ کا م کیا ہے۔رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب نے آنے والے بزنس کمیونٹی افراد کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو پر ہم ایک فیملی کی مانند ہیں اورہم آپ کو اس گھرانے میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آپ کی شمولیت تحریک کے لئے ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے آنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے امید کرتے ہیں آپ تحریک کے فکر و فلسفے کے مطابق تحریکی کام کو اپنی کمیونٹی میں آگے بڑھانے میں معاون و مددگارثابت ہوں گے ۔بعد ازاں وفد کے ارکان نے رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی اورحق پرست رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں واقع یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
 
ایم کیوایم عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کرتی رہے گی ، سلیم شہزاد
ایم کیوایم اوورسیز پاکستانیوں کی ماضی کی طرح آئندہ بھی ہر فورم پر مسائل کے حل کے لئے اپنی عملی کو ششوں کو جاری رکھے گی 
ایم کیو ایم برطانیہ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
لندن۔۔۔20فروری2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کا اجلاس لند ن میں واقع ایجویئر آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد نے ملک کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر امور اور تنظیمی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اجلا س میں ایم کیو ایم یو کے کے آرگنائز ر ڈاکٹر سلیم دانش ،جوانٹ انچار ج فیض احمد اورمختلف یونٹوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔اجلا س سے سلیم شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم نے حکومت میں رہتے ہوئے بھی حکومت کے غلط اقدامات کے خلاف آواز اٹھا ئی اور عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد عناصر تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور معصوم شہر یوں کا خون بہارہے ہیں اور ہزارہ برادری کی نسل کشی کی جارہی ہے ، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک کو دہشت گردی کے اس ناسور سے پاک کیائے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ آئند ہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی او رغریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی اور تاریخی کامیابی حاصل کر کے ملک کی ترقی و خوشحالی اور اسے مستحکم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اوورسیز پاکستانیوں کی ماضی کی طرح آئندہ بھی ہر فورم پر مسائل کے حل کے لئے اپنی عملی کو ششوں کو جاری رکھے گی ۔سلیم شہزاد نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اوورسیز کے تمام کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے اور پاکستان کو ایک امن پسند اور فلا حی مملکت بنانے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں ۔
 
حق پرست عوام ، ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری ملک وسیم کھوکھر کی والدہ محترمہ کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں، الطاف حسین 
لندن۔۔۔20، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری ملک وسیم کھوکھر کی والدہ محترمہ کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی وہ بھی ملک وسیم کھوکھر کی والدہ محترمہ کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ 
 
ایم کیوایم کے زیر اہتمام جمعرات کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ’’تحریکی سفر ‘‘ اور ’’عظیم فلسفی رہنما الطاف حسین ‘‘ کے عنوان سے تحریرکردہ کتابوں کی تقریب اجراء منعقد ہوگی 
کراچی ۔۔۔20، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام 21فروری بروز جمعرات کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں شام 4بجے کوثر علی صدیقی کی تحریر کردہ کتاب ’’تحریکی سفر ‘‘ اور محترمہ عالیہ خان کی تحریر کردہ کتاب ’’عظیم فلسفی رہنما الطاف حسین ‘‘ کے اجراء کی مشترکہ تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب اجراء کے مہمانِ خصوصی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کوینر ڈاکٹرفاروق ستار ہیں جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین کے علاوہ شعراء ، دانشور ، ادیب ، پروفیسر ز ، اساتذہ اور دیگر ادبی شخصیات شرکت کریں گی ۔ 
 
*****

4/28/2024 10:58:32 AM