متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹر یٹ لندن کے رکن سہیل زید ی کے جواں سال بھانجے صفدر کاظمی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سہیل زیدی سمیت شہید کے تمام سوگوار ان سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کر نے کا حوصلہ دے۔(آمین)
صفدرکاظمی کا بہیمانہ قتل شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے ،فوری نوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔19، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے رکن سہیل زیدی کے جواں سال بھانجے صفدرکاظمی کوفائرنگ کرکے شہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ صفدرکاظمی کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی دشمن عناصرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے قتل وغارتگری کی وارداتیں کررہے ہیں اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اوران کے اہلخانہ سمیت کراچی کے معصوم شہریوں اوراہم شخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صفدرکاظی کاقتل بھی اسی سازش کاحصہ ہے جس کامقصدشہرکاامن خراب کرناہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے سہیل زیدی سمیت مقتول صفدرکاظمی کے تمام سوگوارلواحقین واہلخانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ صفدرکاظمی کے بہیمانہ قتل کافوری نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ دریں اثناء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے اراکین نے بھی صفدرکاظمی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔
ایم کیوایم کے نمائندہ وفد کی کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر دھرنے میں شرکت
شہداء کے لواحقین سے ملاقات ، قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے پیغام پہنچایا
ایم کیوایم ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہے ،ایم کیوایم کے نمائندہ وفدکا دھرنے کے شرکاء سے مکمل اظہار یکجہتی
دھرنے کے شرکاء نے ہزارہ کمیونٹی کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا
کوئٹہ۔۔19 فروری 2013ء
ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر ہزارہ برادری کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ایم کیوایم کی جانب سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پروفدکے اراکین نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے دوران قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورخصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ ایم کیو ایم کے وفد میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید اختر ایڈوکیٹ، جوائنٹ زونل انچارج ارباب عبدالغنی کاشی، زونل فنانس سیکریٹری انتظار حسین ، علمدار یونٹ ہزارہ ٹاؤن یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان بھی شامل تھے۔ ایم کیوایم کے وفد نے شرکاء سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین دھرنے میں موجود تمام شرکاء کیلئے پریشان ہیں اور لمحے لمحے کی خبر حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مظلوم ہزارہ کمیونٹی کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پرصدائے احتجاج بلند کرتی رہے گی ۔انہوں نے صدر آصف علی زرداری،وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہداء کے سفاک قاتلوں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے حکومت وقت انہیں جان ومال کا تحفظ فراہم کرے اورمستقبل میں ایسے کسی بھی واقعے کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء نے ہزارہ برادری پر ہونے والے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،فرقہ وارانہ دہشت گردی اورسنگین جرائم کی دیگر وارداتیں شہرکاامن و سکون خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہیں،حق پرست اراکین قومی اسمبلی
کراچی ۔۔۔19، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین جرائم کی وارداتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورپرتشدد واقعات میں متعددشہریوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے افسوس کااظہارکیا ہے۔اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ قتل وغارتگری کے واقعات شہرکاامن خراب کرکے ملک کوغیرمستحکم کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے ۔انہوں نے کہاکہ لینڈمافیا،ڈرگ مافیااور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملک دشمن عناصرسوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی میں دہشت گردی ،قتل وغارتگری اوردیگرسنگین جرائم کی وارداتیں کرکے شہر کو بدامنی کی طرف دھکیل رہے ہیں تاکہ کراچی کی معیشت کوتباہ کرکے ملک کو غیر مستحکم کیاجاسکے۔ اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ ایک جانب کراچی میں تسلسل کے ساتھ معصوم شہریوں ، سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات کارروباری حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکو نشانہ بنایاجارہاہے جبکہ طرف حکومت وانتظامیہ کراچی کے شہریوں کوجان و مال کے تحفظ کی فراہمی اورلینڈمافیا،ڈرگ مافیااوراغواء برائے تاوان میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کے بجائے ان کے خلاف مقدمات ختم کرکے انہیں تحفظ دے رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہارکیااوروفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،فرقہ وارانہ دہشت گردی اوردیگرسنگین جرائم کی دیگر وارداتوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورقتل وغارتگری کی وارداتوں میں ملوث لینڈو ڈرگ مافیاکے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
سکھر کے نمائندہ سنیئر صحافی شاہد علی کی والد کے انتقال پررابطہ کمیٹی اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔19، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے روزنامہ جنگ کے سکھر کے نمائندہ سنےئر صحافی شاہد علی کی والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین کے تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے ہندو آدم گوٹھ کے کارکن لوینگ کی مسلح افراد کی فائرنگ سے وفات پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔19، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد نمبر 10میں مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سیکٹر گڈاپ یونٹ ہندو آدم گوٹھ کے کارکن لوینگ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ ہندو آدم گوٹھ کے کارکن لوینگ کی ہلاکت پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
لوینگ کے قتل میں ملوث مسلح افراد کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی
مقتول کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
کراچی ۔۔۔19، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ دنوں لیاقت آباد نمبر 10میں پرندوں کی مارکیٹ میں مسلح افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سیکٹر گڈاپ یونٹ ہندو آدم گوٹھ کے کارکن لوینگ کی ہلاکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم گڈاپ سیکٹر یونٹ ہندو آدم گوٹھ کے کارکن لوینگ کی مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاکت کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول لوینگ تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر تلقین کی ۔ دریں اثناء لوینگ مرحوم کی آخری رسومات حیدرآباد میر پور ناکہ چینل میں ادا کی گئیں جس میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے ذمہ داران ، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مقتول کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
ایم کیوایم اپر پنجاب ڈسٹرکٹ خوشاب کے صدر عابد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔19، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اپر پنجاب ڈسٹرکٹ خوشاب کے صدر عابد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)
ایم کیوایم اپر پنجاب ڈسٹرک خوشاب کے صدر عابد کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔19، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اپر پنجاب ڈسٹرکٹ خوشاب کے صدر عابد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے انتقال پر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)
حق پرست عوام ذکی محمد تاجی قوال کی مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ، الطاف حسین
لندن۔۔19فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف قوال ذکی محمد تاجی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیا بی کیلئے دعا کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پر ست ماؤ ں ،بہنوں، بزرگوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ذکی محمد تاجی قوال کی مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کر یں ۔
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے سانحہ کوئٹہ پرمذمتی قراردادسندھ اسمبلی میں جمع کرادی
کراچی ۔۔19 فروری 2013ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے سانحہ کوئٹہ پرمذمتی قراردارمنگل کوسندھ اسمبلی میں جمع کروادی ہے۔قراردادمیں سانحہ کوئٹہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اورہزارہ برداری سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بلوچستان اوروفاقی حکومت اس سانحہ میں ملوث عناصرکے خلاف فوری کارروائی کرے اور انہیں گرفتار کرکے قرارواقعی سزادے۔