Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے، محبت کا پیغام دیا ہے،الطاف حسین


 Posted on: 2/16/2013
میں نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے، محبت کا پیغام دیا ہے،الطاف حسین
جو قوتیں اور گروپ کراچی کے عوام کو لاوارث سمجھ کر قتلِ عام کررہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ عوام اب ان کے مظالم سے محفوظ رہنے کیلئے ازخود لائحۂ عمل بنانے پر مجبور ہونگے
پاکستان بھر کے غریبوں، مظلوموں اور محکوموں کے لئے عزت کی زندگی کی خواہش رکھی ہے
نہ پہلے کبھی ظلم کے آگے سرجھکایا ہے نہ آئندہ جھکائیں گے، جمہوریت کے نام پر جبر کی بدترین شکل سامنے لائی جارہی ہے
نوجوان میدانِ عمل میں آکر ایم کیوایم کی جدوجہد کو آگے کی جانب بڑھائیں،اراکین رابطہ کمیٹی سے گفتگوکے موقع پراپیل
لندن:۔۔ 16؍ فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ میں نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے، محبت کا پیغام دیا ہے، پاکستان بھر کے غریبوں، مظلوموں اور محکوموں کے لئے عزت کی زندگی کی خواہش رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 35 سال سے دن رات جدوجہد کررہے ہیں،ہمیشہ کرتے رہیں گے اور اپنی حق پرستانہ جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے، میری پوری زندگی اس بات کی عکاس ہے کہ میں نے اپنے مشن و مقصد کیلئے کبھی بھی کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ میدانِ عمل میں آکر اس جدوجہد کو آگے کی جانب بڑھائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میری امن کے درس کو، میرے محبت کے پیغام کو ہماری کمزوری تصور کرنے والے یہ جان لیں کہ کراچی کے عوام نے اپنے خلاف ہونے والی سازشوں، غنڈہ گردی، قتلِ عام اور نسل کشی پر اپنی حفاظت کے لئے انتہائی اقدامات پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ جو قوتیں اور گروپ کراچی کے عوام کو لاوارث سمجھ کر قتلِ عام کررہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ عوام اب ان کے مظالم سے محفوظ رہنے کیلئے ازخود لائحۂ عمل بنانے پر مجبور ہونگے۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ذریعے حق پرست عوام سے کہاکہ وہ اپنی اور اپنی نسلوں کی بقاء کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ہم نے نہ پہلے کبھی ظلم کے آگے سرجھکایا ہے نہ آئندہ کبھی سر جھکائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں جمہوریت کا زبردست حامی ہوں اور ہم نے جمہوری عمل کے ذریعے ہی اپنی تحریک کو ملک بھر میں پھیلایا ہے لیکن آج جمہوریت کے نام پر جبر کی بدترین شکل سامنے لائی جارہی ہے اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے جمہوریت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگائے جارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا، اغواء برائے تاوان اور اغواء برائے تاوان سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد سے ملاقاتیں کر کے انہیں سیاسی رہنماء بناکر پیش کیا جارہا ہے اور ملک کے سب سے روشن خیال جمہوریت پسند اور حب الوطن شہر کے چہرے کو داغدار کیا جارہا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں آج بھی امن کا درس دے رہا ہوں لیکن ساتھ ساتھ قوم کو جبر کا سامنا کرنے کا حوصلہ دینا بھی میرے منصب میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام کو تحفظ دینے اور امن قائم کرنے کی ذمہ دار قوتیں عوام کو تحفظ دینے کے بجائے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہوں تو مظلوم عوام کو اپنی حفاظت اور بقاء کے لئے ازخود کھڑا ہونا ہوگا۔ 
 
کوئٹہ کرانی روڈ پر بم دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہارمذمت 
صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کوئٹہ کرانی روڈ پر بم دھماکہ کا فوری نوٹس لیں اور عوام کی جان و مال کے تحفط کے لیے ٹھوس و مثبت اقدامات بروے کارلائے جائیں، الطاف حسین کا مطالبہ
لندن۔۔۔16فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ کرانی روڈپربم دھماکے کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور اس نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ ، ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سو گوار لواحقین دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم سید راجہ پرویز اشرف اور وفاقی رحمن ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کو ئٹہ کرانی روڈ پر بم دھماکہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے اور عوام کی جان و مال کے ٹھوس و مثبت اقدامات بروے کارلائے جائے ۔انہوں نے بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔ 
 
سانحہء کوئٹہ میں 65سے زائد معصوم وبے گناہ اہل تشیع افرادکی شہادت کے سانحہ پرایم کیوایم کی جانب سے جعفریہ الائنس اوردیگرتنظیموں کے اعلان کردہ سوگ کی مکمل حمایت
سانحہ علمدارروڈ کے بعدکیرانی ر وڈپرہونے والے بم دھماکے میں 65سے زائداہل تشیع افرادکی شہادت ایک اورالمناک سانحہ ہے
ایم کیوایم اس سانحہ پر اہل تشیع کمیونٹی کے سوگ میں برابرکی شریک ہے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 16 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانحہء کوئٹہ میں 65سے زائد معصوم وبے گناہ اہل تشیع افرادکی شہادت کے سانحہ پرجعفریہ الائنس اوردیگرتنظیموں کی جانب سے سوگ کے اعلان کی مکمل حمایت کی ہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سانحہ علمدارروڈ کے بعدکیرانی ر وڈپرہونے والے بم دھماکے میں 65سے زائداہل تشیع افرادکی شہادت ایک اورالمناک سانحہ ہے اورایم کیوایم اس سانحہ پر اہل تشیع کمیونٹی کے سوگ میں برابرکی شریک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورشہداء کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ 
 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی ہزارہ برادری کے رہنماحاجی عبدالقیوم سے فون پر گفتگو
کوئٹہ میں مظلوموں کے ساتھ مسلسل ظلم ہورہاہے اور مظلوموں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم جانب سے سوگ کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، حاجی عبدالقیوم
کراچی:۔۔۔۔16؍فروری2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا ہزارہ کمیونٹی کے رہنماحاجی عبدالقیوم سے فون پرسانحہ کوئٹہ پر تعزیت کی اور ایم کیوایم کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے حاجی عبدالقیوم سے گفتگو کر تے ہوئے کوئٹہ بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اورکہاکہ کوئٹہ میں مظلوموں کے ساتھ مسلسل ظلم ہوررہاہے اور مظلوموں کے ساتھ ہونے والی انصافیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ علمدارروڈ کے بعدکیرانی ر وڈپرہونے والے بم دھماکے میں 65سے زائداہل تشیع افرادکی شہادت ایک اورالمناک سانحہ ہے اورایم کیوایم اس سانحہ پر اہل تشیع کمیونٹی کے سوگ میں برابرکی شریک ہے۔۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کو ئٹہ کرانی روڈ پر بم دھماکہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔ انہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت ، مغفرت اور زخمیوں کے لئے صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ہزارہ کمیونٹی کے رہنماحاجی عبدالقیوم نے ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم جانب سے سوگ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔
 
سانحہ کیرانی روڈکوئٹہ : ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کی ہولناک بم دھماکے میں 65 سے زائد معصوم وبے گناہ افرادکی شہادت کے سانحہ پر ہزارہ کمیونٹی کے رہنما حاجی عبدالقیوم سے فون پر تعزیت
ایم کیوایم درجنوں معصوم وبے گناہ اہل تشیع افرادکی شہادت کے سانحہ پر ہزارہ کمیونٹی کے سوگ میں شریک ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
ایم کیوایم دکھ کی ہرگھڑ ی میں ہمارے ساتھ ہوتی ہے جس پر ہزارہ کمیونٹی ان کی شکرگزارہے۔ حاجی عبدالقیوم 
لندن ۔۔ ۔ 16 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کوئٹہ کے کیرانی روڈ پرہونے والے ہولناک بم دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کے 65سے زائد معصوم وبے گناہ افرادکی شہادت کے سانحہ پر ہزارہ کمیونٹی کے رہنماحاجی عبدالقیوم سے فون پر تعزیت کی اور ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی سے مکمل یکجہتی کااظہارکیا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے حاجی عبدالقیوم سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سانحہ علمدارروڈکے بعد سانحہ کیرانی کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے درجنوں معصوم وبے گناہ اہل تشیع افرادکی شہادت ایک بہت بڑاسانحہ ہے اورایم کیوایم اس سانحہ پر ہزارہ کمیونٹی کے غم میں برابرکی شریک ہے اورسوگ میں شریک ہے۔ حاجی عبدالقیوم نے ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم دکھ کی ہرگھڑ ی میں ہمارے ساتھ ہوتی ہے جس پر ہزارہ کمیونٹی ان کی شکرگزارہے
 
ایم کیوایم کا پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحادختم، وفاقی وصوبائی حکومتوں سے علیحدگی اور اپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ حتمی ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
ایم کیوایم نے ہمیشہ ایک دانادوست اور دانا اتحادی کامظاہرہ کیااور ہرکڑے اورمشکل وقت میں پیپلزپارٹی کاساتھ دیا
متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ کے جائز جمہوری، آئینی اورقانونی حقوق کی جدوجہد کررہی ہے
متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت پریقین رکھنے والی جماعت ہے جس نے جبروتشدد کے آگے نہ ماضی میں سرجھکایا تھا،نہ اب جھکائیں گے
خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 16 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے مسلسل غیرذمہ دارانہ وغیرجمہوری طرزعمل،دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اورمختلف اوقات میں کئے جانیوالے عوام دشمن اقدامات کے باعث ہم اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ ایسی صورتحال میں اب ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ مزیدنہیں چل سکتے، متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنااتحادختم کرکے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے علیحدہ ہونے اوراپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ حتمی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی،ہمارا کردار ذمہ دارانہ سیاسی جماعت کاہے ایم کیوایم نے ہمیشہ ایک دانادوست اور دانا اتحادی کامظاہرہ کیااور ہرکڑے اورمشکل وقت میں پیپلزپارٹی کاساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اور ملک بھرکے غریب ومتوسط طبقہ کے جائز جمہوری، آئینی اورقانونی حقوق کی جدوجہد کررہی ہے جو پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کیلئے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ ، سردارانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام اور موروثی سیاست اور کرپٹ سیاسی کلچر ختم کرنا چاہتی ہے، متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت پریقین رکھنے والی جماعت ہے جس نے جبروتشدد کے آگے نہ ماضی میں سرجھکایا تھا،نہ اب جھکائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ملک بھر کے عوام، تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں، نوجوانوں بالخصوص طلباو طالبات ملک وعوام کی فلاح وبہبود، پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کا ساتھ دیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شب خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزخالدمقبول صدیقی،سینیٹرنسرین جلیل اوراراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوایم نے ماضی کی تمام ترتلخیوں کو فراموش کرکے جمہوریت کے استحکام اور سندھ میں امن وبھائی چارے اوریکجہتی کی فضاء کے فروغ کیلئے 2008ء میں پیپلز پارٹی سے اتحادکیاتھا۔ہمیں یہ قوی امیدتھی کہ پیپلزپارٹی ماضی کے رویے کونہیں دہرائے گی اورجمہوری رویہ اپناتے ہوئے دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے اورطے شدہ امورپر عمل کرے گی لیکن ایسانہ ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہرکڑے اورمشکل وقت میں پیپلز پارٹی کاساتھ دیالیکن جواب میں پیپلزپارٹی کا طرزعمل اچھانہیں رہا۔ایم کیوایم نے سندھ میں نچلی سطح پر عوام کواختیارات کی منتقلی ،عوام کی خدمت اورترقی کے کاموں کوجاری رکھنے کیلئے سندھ میں بلدیاتی نظام کوجاری رکھنے پر ذوردیا مگرپیپلزپارٹی کی جانب سے مقامی حکومتوں کے نظام کو ختم کر دیا گیااورطویل عرصہ کے بحث و مباحثہ اورمذاکرات کے نتیجے میں جو سندھ میں جوبلدیاتی نظام کاقانون منظورکیاگیا،وعدے کے مطابق اس کوفوری طورپر نافذ العمل ہوناتھالیکن ایم کیوایم کی تمام ترکوششوں کے باوجوداس پر عمل نہیں کیا گیااورسندھ کے شہریوں کوبیوروکریسی اورانتظامیہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم پیپلزپارٹی کی قیادت کے سامنے اس معاملے کواٹھاتے رہے اورجمہوریت کی خاطرصبرکرتے رہے۔ایم کیوایم کے وزراء کے کاموں میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی کورکمیٹیوں کے اجلاسوں میں تمام معاملات کواٹھایاجاتارہالیکن تمام تروعدوں کے باوجود مسائل کے حل میں غیرسنجیدگی کامظاہرہ کیاگیا، ہم صدرآصف زرداری اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے سامنے بھی اپنی شکایات رکھتے رہے لیکن معاملات جوں کے توں رہے لیکن ہم نے پھربھی صبرکیا ۔ ایک طرف یہ صورتحال جاری تھی تو دوسری جانب پیپلزپارٹی نے پیپلز امن کمیٹی تشکیل دیکر کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کو ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں ، تاجروں ، دکانداروں اوردیگرشہریوں کے قتل اوردہشت گردی کی کھلی چھوٹ دی۔ لیاری گینگ وار کے ان دہشت گردوں نے شہربھرمیں تاجروں، صنعتکاروں اوردکانداروں سے کھلے عام جبری بھتوں اور اغوابرائے تاوان کی وارداتوں کاسلسلہ شروع کیا ، ان جرائم پیشہ عناصر نے بھتہ دینے سے انکار پر شہر کی مختلف مارکیٹوں میں دکانوں پرفائرنگ اوردستی بموں سے حملے شروع کئے ، کئی تاجروں کوبیدردی سے شہید کردیا گیا ۔ بھتہ دینے سے انکارپرلیاری گینگ وار کے ان دہشت گردوں نے کراچی کی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ پر حملہ کرکے در جنوں دکانداروں کوباقاعدہ شناخت کرکے بیدردی سے گولیوں سے بھون دیا گیا ۔شیرشاہ مارکیٹ کے جن دکانداروں نے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرائے انہیں دھمکیاں دی گئیں اور لیاری گینگ وارکے جن دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج تھے انہیں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے راتوں رات شخصی ضمانت پر رہاکردیا ۔ تاجروں اوردکانداروں کے ساتھ ہونے والی اس کھلی دہشت گردی،بھتہ اوراغوابرائے تاوان کی مسلسل وارداتوں نے بیشتر تاجروں اورصنعتکاروں کوبیرون ملک اپنا کاروبارمنتقل کرنے پرمجبورکردیا ۔ہم نے اس معاملے پراسمبلی کے اندر اورباہر ہرسطح پر احتجاج کیالیکن حکومت کی جانب سے ان جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی جاری رہی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال لیاری گینگ وارکے سفاک دہشت گردوں نے لیاری اوراس کے اطراف کے علاقوں میں درجنوں اردوبولنے والوں کوبسوں سے اتار اتار کر باقاعدہ شناخت کرکے انہیں اپنے ٹارچرسیلوں میں سفاکانہ تشددکانشانہ بنایا،ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی گئیں اورتشددکے بعدانہیں ذبح کیاگیا، جسموں کے ٹکڑے کئے گئے اوراس سفاکی کی باقاعدہ وڈیوبھی جاری کی لیکن ان سفاک قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیابلکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے ان سفاک دہشت گردوں کی سرپرستی جاری رہی جس کی وجہ سے ان جرائم پیشہ دہشت گردوں کی کارروائیاں بدستورجاری رہیں۔ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ دوروزقبل حکومت نے ایم کیو ایم کے کارکنوں، ہمدردوں ،تاجروں اوردکانداروں کے سفاکانہ قتل ، پولیس موبائلوں اورتھانوں پر دستی بموں اورراکٹوں سے حملوں اورپولیس افسران واہلکاروں کے قتل میں ملوث لیاری گینگ وارکے ان دہشت گردوں کے خلاف قائم مقدمات واپس لے لئے ۔ گینگ وارکے ان جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ اس کانتیجہ یہ ہے گزشتہ روزان دہشت گردوں نے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے نائب صدر شکیل اور دوسرے تاجرافتخار کوفائرنگ کرکے بیدردی سے شہیدکردیاگیااوراب بات صرف شیرشاہ نہیں بلکہ ان جرائم پیشہ عناصر کی دہشت گردیوں کادائرہ شہرکے دیگر علاقوں میں بھی پھیل چکاہے اوروہ کھلے عام دکانداروں اورتاجروں کوکھلی دھمکیاں دے رہے ۔حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں سیاسی رہنما اورہیرو بناکر پیش کررہی ہے جبکہ شہریوں کوان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے اورشہریوں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے والاکوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے مسلسل طرزعمل،دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اورمختلف اوقات میں کئے جانے والے اقدامات کے باعث ہم اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ ایسی صورتحال میں اب ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ مزیدنہیں چل سکتے لہٰذارابطہ کمیٹی نے اپنے مسلسل اجلاسوں کے بعدپیپلزپارٹی کے ساتھ اپنااتحادختم کرنے اورصوبائی ووفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ کیاہے۔یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی سے اتحادختم کرنے ،وفاقی وصوبائی حکومتوں سے علیحدگی اوراپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ کسی جلدبازی میں نہیں کیا،ایم کیوایم نے اپنے ارکان سندھ اسمبلی سیدرضاحیدراورمنظرامام اورمختلف اوقات میں اپنے سینکڑوں کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت کے باوجودخون کے گھونٹ پیتے رہی ،صبرکرتے رہی ۔ اگرایم کیوایم پہلے یہ اتحادختم کردیتی اوراس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی حکومت چلی جاتی تواس کاالزام ایم کیوایم پرلگایاجاتاکہ ایم کیوایم کی وجہ سے حکومت چلی گئی۔لیکن اب ہم پر یہ الزام نہیں لگایاجاسکتاکہ ہم نے حکومت کوپانچ سال مکمل کرنے نہیں دیے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم نے جبروتشدد کے آگے نہ ماضی میں سرجھکایاتھا،نہ اب جھکائیں گے۔ہماری جدوجہداپنے مفادات کیلئے نہیں بلکہ اپنے آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے ہے ۔اس جدوجہدمیں ہمارے 15ہزارکارکنوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاجن میں قائدتحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین بھی شامل ہیں۔ ہم پر ریاستی جبرکے پہاڑ توڑے گئے ، ہمیں اپنے جنازے تک نہیں اٹھانے دیے گئے اورہماری ماؤں بہنوں نے اپنے پیاروں کے جنازے اٹھائے۔ہمارے ہزاروں کارکنوں کوجیلوں میں ڈالاگیا، ہزاروں ساتھیوں کوجلاوطن ہونے پر مجبور کردیاگیا،ہزاروں گھر اجڑگئے لیکن تمام ترمظالم اورجبروستم کے باوجود ہم نے سرنہیں جھکایا۔اگرکوئی یہ سمجھتاہے کہ وہ ہمیں جبروستم کے ہتھکنڈوں کے ذریعے دبالے گااورجھکنے پر مجبورکردے گا تویہ اس کی بھول ہے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اور ملک بھرکے غریب ومتوسط طبقہ کے جائز جمہوری، آئینی اورقانونی حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ۔ ایم کیوایم ایک روایت شکن جماعت ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور ایماندار افراد کو سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلیوں میں بھیج کر ثابت کردیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ ، سردارانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے ، ملک سے موروثی سیاست اور کرپٹ سیاسی کلچر ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنایاجاسکے ، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک سے چورچکاری ، قومی دولت کی لوٹ مار، کرپشن ، کمیشن اور پلاٹ پرمٹ کی سیاست کا خاتمہ ہوتاکہ ملک سے غربت،بھوک وافلاس، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط بناکر ملک کی سلامتی وبقاء کو مستحکم بنایا جاسکے۔ایم کیوایم ملک بھر سے دہرے تعلیمی معیار کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے بچوں کو بھی حصول علم کے وہی مواقع میسر ہوں جو امیرطبقہ کے عوام کے بچوں کو میسر ہیں۔ ایم کیوایم ، پاکستان میں عدل وانصاف کا ایسا نظام قائم کرنا چاہتی ہے جہاں امیراور غریب سب کو یکساں انصاف مل سکے، سب کی برابری کی بنیاد پر عزت ہو تاکہ پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوری اور فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے عملی جدوجہد کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی فروغ پائے، ملک میں تمام مسالک اور فقہ سے تعلق رکھنے والوں کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کی مکمل آزادی ہو اور فرقہ واریت کی بنیاد پرغریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں تفریق پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔ایم کیوایم پاکستان میں بسنے والے غیرمسلموں کو پاکستان کا برابر کاشہری تسلیم کرتی ہے اور ان کے جائزحقوق کا احترام کرتی ہے ۔ ایم کیوایم نے ہمیشہ غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور ہم ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ غیرمسلم پاکستانیوں کو بھی ان کے عقیدے کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی ، عبادت کرنے اور زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ملک بھر کے عوام، تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں، نوجوانوں بالخصوص طلباو طالبات سے اپیل کی کہ وہ ملک بھرکے عوام کی فلاح وبہبود، پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کا ساتھ دیں ، حق پرستی کی جدوجہد کو مضبوط بنائیں اور ایم کیوایم شمولیت اختیارکرکے پاکستان کی سلامتی واستحکام کو مضبوط ومستحکم بنائیں۔آخرمیں ڈاکٹرفاروق ستارنے کوئٹہ بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں مظلوموں کے ساتھ مسلسل ظلم ہورہاہے اورآج پھرہزارہ قبیلے کے 40 کے قریب افرادکوبے دردی سے شہیدکیا۔انہوں نے کہاکہ ایک چھوٹے سے ٹاؤن کومحفوظ نہیں بنایاسکاتوہم کوئٹہ کے عوام کوکیاپیغام دے رہے ہیںیہ حکمرانوں کی بے حسی اورخودغرضی ہے جواپنے مفادکیلئے حکومت کررہے ہیں۔ 
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شکیل عمر کی والدہ محترمہ جمیلہ خاتون کے انتقا ل پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
شکیل عمر کی والدہ محترمہ جمیلہ خاتون کے انتقال پر رابطہ کمیٹی اظہار تعزیت
لندن:۔۔۔16فروری2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شکیل عمر کی والدہ محترمہ جمیلہ خاتون کے انتقا ل پر گہرے افسوس کا اظہا ر کیا ہے اپنے ایک تعز یتی بیا ن میں جنا ب الطا ف حسین نے شکیل عمر سمیت مرحو مہ کے تما م سوگو ار لوحقین سے دلی تعز یت وہمددردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپکے غم میں برابر کا شر یک ہے۔جنا ب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حو مہ کو اپنی جو ار رحمت میں جگہ اور ان کے تما م سو گوار لوحقین کو صبر جمیل عطا فرما ئے (آمین )دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شکیل عمر کی والدہ محترمہ جمیلہ خاتون کے انتقا ل پرافسوس کا اظہارکر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوار لواحقین کی صبر یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ( آمین)
 
پیارولونڈ میں عمرانی بلوچ،چنڈ، لاشاری، لونڈ، ملاح، مستوئی برادریوں کے افراد نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرلی
پاکستان کو بچانے اور مڈل کلاس طبقے کے لوگوں کو ایوانوں تک لانے کیلئے موروثی طرز سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا،اشفاق منگی
قائد تحریک الطاف حسین کی رہنمائی میں ایک ایسا معاشرتی انقلاب برپا ہوگا جہاں لوگوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہونگے،یوسف شاہوانی
پیارولونڈ ٹنڈوالہیار میں جلسہ عام سے اشفاق منگی،یوسف شاہوانی،ظفرخان،سید محمدعلی شاہ اورمنوہرلال سمیت دیگر کا خطاب
ٹنڈوالہیار:۔۔۔16فروری2013ء
جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام سے استفادہ حاصل کرنے والوں نے ملک کے حقیقی وارثوں کو تیسرے درجے کا شہری بن کر زندگی گذارنے پر مجبور کر رکھا ہے،ان جاگیر داروں سے پاکستا ن کو بچانے ا و رمڈ ل کلا س طبقے کے لوگو ں کو ا یو ا نو ں تک لا نے کیلئے موروثی طر ز سیا ست کا خا تمہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے ٹنڈوالہیار پیارو لونڈمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پیارولونڈجلسے میں عمرانی بلوچ ،چنڈ ،لاشاری، لونڈ، ملاح ،مستوئی برادری سمیت سینکڑوں افراد نے قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہو کر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسے کے شرکاء سے رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفرخان،ٹنڈوالہیار زون کے انچارج سید محمد علی شاہ اورحق پرست رکن قومی اسمبلی منوہرلال کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا اور ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والی برادریوں کے تمام افرادکوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پرٹنڈوالہیار کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔اشفاق منگی نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی دن بدن پست سے پست تر ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ ملک بھر کے عوام سیاسی فوائد حاصل کرنے والوں اور عوام کے حقیقی مسائل کے لئے آواز اٹھانے والوں کے درمیان فرق کو بخوبی محسوس کر چکے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آنے والاہر نیا دن متحدہ قومی موومنٹ کی مقبولیت میں اضافہ کی نوید بن رہا ہے۔ یوسف شاہوانی نے کہاکہ قا ئد تحریک الطاف حسین کی رہبر ی اور رہنمائی میں ایک ایسا معاشرتی انقلاب برپا ہوگا جس میں تمام لوگوں کو بلاتفریق رنگ و نسل، زبان و قومیت برابر ی کی بنیاد پر تمام بنیادی حقو ق حاصل ہونگے اور ایک حقیقی فلاحی معاشرے کے قیام کا خواب عمل پذیر ہو گا۔ ایم این اے منوہر لال نے کہا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں رہنے والی تمام مذہبی اکائیوں کے درمیان برابری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم کے ذریعے پاکستان کو ترقی یافتہ فلاحی معاشرے کا حامل ملک بنانا چاہتی ہے قائد تحریک الطاف حسین نے شفیق باپ کی مانند ملک بھر کی اقلیتی برادری کو اپنے گلے سے لگا یاہے۔
 
*****

12/22/2024 5:20:18 PM