Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس


 Posted on: 2/14/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس
کراچی کے شہریوں اور سرکاری اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف مقدمات واپس لینے پر اظہار مذمت
ایم کیوایم نے سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد اور امن وامان کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد کیا تھا
لیاری گینگ وارکے دہشت گردشہریوں ،سرکاری اہلکاروں کے قتل اور تاجروں کے اغواء میں ملوث ہیں
قاتلوں کے خلاف مقدمات واپس لیکر پی پی پی نے مستقبل میں ایم کیوایم سے انتخابی اتحاد کے دروازے خود بند کردیئے ہیں
پیپلزپارٹی کے اس منافقانہ عمل سے ایم کیوایم ، پی پی پی اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے
ایم کیوایم نے آئندہ انتخابات کے حوالہ سے پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد کی کوئی بات طے نہیں کی ہے
متحدہ قومی موومنٹ آئندہ انتخابات میں سندھ کے ہرحلقہ سمیت ملک بھر سے انفرادی طورپر حصہ لے گی، متفقہ فیصلہ
کراچی ۔۔۔14، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزارت قانون سندھ کی جانب سے کراچی کے بے گناہ شہریوں اورپولیس اہلکاروں کے سفاکانہ قتل میں ملوث لیاری گنگ وار کے بدنام زمانہ دہشت گردوں کے خلاف قائم مقدمات واپس لینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم نے سندھ میں ترقی وخوشحالی ، سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی اور امن وامان کی بہتری کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد کیا تھااس کے باوجود محض ایم کیوایم دشمنی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے لیاری کے بدنام زمانہ دہشت گردوں کی کھلی سرپرستی کی جاتی رہی۔ پیپلزامن کمیٹی کے سفاک دہشت گردوں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے اردوبولنے والے شہریوں کو باقاعدہ شناخت کے بعد بسوں سے اتارکر اغواء کیا ، انہیں لیاری کے مختلف علاقوں میں شرمناک سلوک اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور پھر بے گناہ شہریوں کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ان کی لاشیں مختلف علاقوں میں پھینک دیں۔ اجلاس میں کہاگیا کہ لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ دہشت گرد،کراچی کے معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران واہلکاروں کے بہیمانہ قتل ، پولیس تھانوں اور موبائیلوں پر راکٹوں سے حملوں، کراچی کی معیشت تباہ کرنے ، بھتہ خوری، تاجروں کے اغواء برائے تاوان اور تاوان نہ ملنے پر انہیں قتل کرنے اوردیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کے عمل سے ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہیں کہ لیاری گینگ وار کے سفاک قاتلوں کو حکومت کی کھلی سرپرستی حاصل ہے اور ان سفاک قاتلوں کے مقدمات واپس لیکر پیپلزپارٹی نے مستقبل میں ایم کیوایم سے انتخابی اتحاد کے دروازے خود بند کردیئے ہیں۔اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم نے آئندہ انتخابات کے حوالہ سے پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد کی کوئی بات طے نہیں کی ہے تاہم پیپلزپارٹی نے کراچی کے نوجوانوں کے سفاک قاتلوں کے خلاف مقدمات واپس لیکراپنے عزائم ظاہرکردیئے ہیں اور پیپلزپارٹی کے اس منافقانہ عمل سے ایم کیوایم ، پی پی پی اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ آئندہ انتخابات میں سندھ کے ہرحلقہ سمیت ملک بھر سے انفرادی طورپر حصہ لے گی ۔
 
شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں نائب صدرشکیل احمداورتاجرافتخاراحمدکے قتل پررابطہ کمیٹی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت 
مسلح شرپسندعناصرکے ہاتھوں تاجروں،معصوم شہریوں اور اہم شخصیات کے قتل کے واقعات روز کا 
معمول بن گئے ہیں جس سے پورا شہرکومقتل گاہ بناگیاہے،رابطہ کمیٹی
کراچی: ۔۔۔14، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سائٹ کے علاقے میں شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے نائب صدرشکیل احمداورتاجرافتخاراحمدکومسلح شرپسنددہشت گردوں کی جانب سے اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کراچی کاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ شکیل احمد اور افتخاراحمدکے بہیمانہ قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرکراچی میں مسلح شرپسندعناصرکے ہاتھوں تاجروں،معصوم شہریوں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے قتل وغارتگری کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں جس نے پورے شہرکومقتل گاہ بنادیاہے جہاں شرپسنددہشت گرددن دھاڑے لوگوں کوقتل کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں بھتہ دینے سے انکارپر دہشت گردوں نے اندھادھندفائرنگ کرکے گیارہ دکانداروں کوموت کے گھات اتاردیاتھاجن کے قاتلوں کوآج سزانہیں دی گئی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شکیل احمداورافتخاراحمدکاقتل بھی اسی سازش کاحصہ ہے جس کامقصد تاجربرادری میں خوف وہراس پیداکرکے شہرکاامن خراب کیاجائے اوران سے بھاری بھتہ وصول کیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہرمیں قتل وغارتگری کی وارداتوں کانہ روکنے والاسلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب سندھ حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ کرنے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف قائم مقدمات ہی سرے سے ختم کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے نائب صدرشکیل احمداورتاجرافتخاراحمدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ شیرشاہ کباڑی کے نائب صدراورتاجرافتخاراحمدکے قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث شرپسندعناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
 
ہنگوکی تحصیل ٹل میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،الطاف حسین
بم دھماکے میں جاں بحق ایف سی جوانوں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہاراورزخمی اہلکاروں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا
ہنگوکی تحصیل ٹل میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کانوٹس لیاجائے،صدر،وزیراعظم اوروفاقی وزیرسے مطالبہ
لندن: ۔۔۔14، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ہنگوکی تحصیل ٹل میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکہ کے نتیجے میں متعدد سیکوریٹی اہلکاروں کے ہلاک وشدیدزخمی ہونے پرگہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ انتہاء پسند ملک دشمن عناصرملک کوغیرمستحکم کرنے کیلئے خودکش حملے،بم دھماکے اوردہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں اوراب تک ہزاروں معصوم وبیگناہ شہریوں،سیکوریٹی فورسز کے اہلکاروں اورسیاسی وسماجی شخصیات سمیت عبادتگاہوں اوربزرگان دین کے مزارات کونشانہ بناچکے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگوکی تحصیل ٹل میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے جس کامقصدملک کوغیرمستحکم کرکے اپنے مذموم مقاصدکاحصول ہے ۔ انہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے ایف سی کے جوانوں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورزخمی اہلکاروں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔ جناب الطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اورخیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ہنگوکی تحصیل ٹل میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کافی الفورسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورانتہاء پسندملک دشمن عناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
 
کراچی میں تاجر وں کو قتل کئے جانے کے واقعا ت کا فی الفوری نوٹس لیا جائے،ارکان قومی اسمبلی 
دہشت گرد اور بھتہ خورعناصر آزادانہ طور پر نہ صرف عوام بلکہ تاجر و ں او ر صنعت کار وں کو بھتہ نہ دینے کی بنا قتل کر رہے ہیں
قتل و غارتگری اور دہشت گر دی میں ملو ث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز ا دی جائے 
تاجر برادری سمیت شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کر نے کیلئے ٹھو س اور مثبت اقدام کئے جائیں
کراچی: ۔۔ ۔14فروری 2013ء
حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے بھتہ نہ دینے کی پاداش میں تاجرو ں کو بہیمانہ قتل کئے جانے پر شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تاجر برادری کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے ٹھو س اور مثبت اقدام کئے جائیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور یہاں جنگل کا قانون رائج ہے جہاں دہشت گرد اور بھتہ غورعناصر آزادانہ طور پر نہ صرف معصوم ونہتے شہریوں بلکہ تاجر و ں او ر صنعت کار وں کو بھتہ نہ دینے کی بنا قتل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں قتل و دہشت گردی کی کاروائیاں ایک سازش کے تحت کرائی جارہی ہیں او رایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو قتل وغارتگری کی آگ میں جھو نکا جارہا ہے اور تاجر وں کا قتل بھی اسی سازش کا تسلسل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ارکا ن قومی اسمبلی نے صد رمملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں قتل و غارتگری اور دہشت گردی کی کاراوائیوں سمیت تاجر وں کو قتل کئے جانے کا فی الفوری نوٹس لیا جائے اور ان واقعات میں ملو ث بھتہ غور اور دہشت گر دعناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز اد ی جائے اور تاجر برادری سمیت شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ 
 
ایم کیوا یم مرکزی الیکشن سیل کے رکن اور سابق نائب ناظم گلشن اقبال ٹاؤن شعیب اختر سے جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت 
لندن :۔۔۔۔14فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم مرکزی الیکشن سیل کے رکن اور سابق نائب ناظم گلشن اقبال ٹاؤن شعیب اختر کے والد سید وحید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جنا ب الطا ف حسین نے شعیب اختر سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
 
ایم کیو ایم مرکزی الیکشن سیل کے رکن اور سابق نائب ناظم گلشن اقبال ٹاؤن شعیب اختر سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت 
کراچی :۔۔۔۔14 فروری، 2013ء
متحد ہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم مرکزی الیکشن سیل کے رکن اور سابق نائب ناظم گلشن اقبال ٹاؤن شعیب اختر کے والد سید وحید احمد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعز یتی بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مر حو مین کے تما م سو گو ارلو حقین سے دلی تعز یت وہمد ردی کا اظہا ر کرتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرما ئے اور سو گو اران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔(آمین ) 
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کے سسر سردار امام بخش کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
سردار امام بخش کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
لندن: ۔۔۔14، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاواکے سسر سردار امام بخش کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے افتخار اکبر رندھاوا سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کی پوری قیادت آپ کے غم میں برابرکے شریک ہے۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)درایں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کے سسر سردار امام بخش کے انتقال پرافسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کو صبرکی تلقین کی۔(آمین)
 
*****
 

12/22/2024 5:30:15 PM