ایم کیوایم پنجا ب کے مرکزی عہدیداران افتخاررندھاوا سے انکے کزن کے انتقال پر تعزیت کیلئے انکے گھر جہانیاں گئے تھے
عہدیداران کے واپس جاتے ہی جہانیاں کی مقامی پولیس نے افتخاررندھاواکے گھرپربلاجوازچھاپہ مارا، پورے گھرمیں تلاشی لی اور
گھرمیں موجود خواتین اوردیگراہل خانہ کوہراساں کیا
افتخاراکبررندھاوا کے گھرپربلاجوازچھا پہ حکومت پنجاب کی کھلی دہشت گردی ہے ۔ الطاف حسین
مسلم لیگ ن کی حکومت صوبہ پنجاب کے شہروں،تحصیلوں، قصبوں اوردیہات میں ایم کیوایم کے تیزی سے پھیلتے ہوئے پیغام
اورعوامی مقبولیت سے بری طرح بوکھلاگئی ہے
مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کوپولیس اسٹیٹ بنادیا ہے ، سیاسی مخالفین کوپولیس وانتظامیہ کی طاقت سے دبانے کیلئے
اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں
پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں، عہدیداروں اورکارکنوں کو انتقام کانشانہ بنانے کاسلسلہ بند کیاجائے ،افتخاررندھاواکے گھرپر
چھاپہ کے ذمہ دارپولیس افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندھاوا کے گھرپرچھاپے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے حکومت پنجاب کی کھلی دہشت گردی قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دوروز قبل افتخار رندھاوا کے کزن اخترعلی رندھاوا کاانتقال ہواتھا جس پر آج ایم کیوایم جنوبی پنجاب اورسینٹرل پنجا ب کے کئی مرکزی عہدیداران افتخاررندھاوا سے انکے گھر تعزیت کیلئے ان کے گھرواقع جہانیاں گئے تھے۔یہ عہدیداران تعزیت کے بعدجیسے ہی واپس گئے وہاں جہانیاں کے ایک مقامی تھانے کی پولیس نے افتخاررندھاواکے گھرپربلاجوازچھاپہ مارا، پورے گھرمیں تلاشی لی اورگھرمیں موجود خواتین اوردیگراہل خانہ کوہراساں کیا۔جب مقامی پولیس افسران سے چھاپے کی وجہ معلوم کی گئی توانہوں نے کہاکہ’’ ہمیں چھاپے کیلئے اوپر سے حکم دیاگیاہے‘‘۔ جناب الطاف حسین نے افتخار رندھاوا کے گھرپرپنجاب پولیس کے بلاجوازچھاپے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ افتخاررندھاواسے تعزیت کرنے کے بجائے حکومت پنجاب کی ایماء پر آج جس طرح انکے گھرپربلاجوازچھاپہ ماراگیاہے اوران کے اہل خانہ کو جس طرح حکومتی دہشت گردی کانشانہ بنایاگیاہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اس واقعہ نے ثابت کردیاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صوبہ پنجاب کے شہروں،تحصیلوں، قصبوں اوردیہات میں ایم کیوایم کے تیزی سے پھیلتے ہوئے پیغام اورعوامی مقبولیت سے بری طرح بوکھلاگئی ہے اسی لئے وہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، عہدیداروں، کارکنوں اور انکے اہل خانہ کوریاستی جبر وتشددکانشانہ بنانے پر اترآئی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ دن رات جمہوریت، سیاسی آزادی اورشہری حقوق کی بڑی بڑی باتیں کرنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے صوبہ پنجاب کوپولیس اسٹیٹ بنادیا ہے ، وہاں ایک طرف تواپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے ڈاکٹروں کو پولیس تشددکانشانہ بنایاجارہاہے اور دوسری جانب سیاسی مخالفین کوپولیس وانتظامیہ کی طاقت سے دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔آج رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاررندھاوا کے گھرپرپولیس کاچھاپہ اس کی مثال ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں، عہدیداروں اورکارکنوں کو انتقام کانشانہ بنانے کاسلسلہ بند کیاجائے ،افتخاررندھاواکے گھرپر چھاپہ کے ذمہ دارپولیس افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے