کراچی میں قتل ،دھماکے اوردہشت گردی کے واقعات ایک منظم سازش کاحصہ ہیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
اس دہشت گردی میں وہی عناصر ملوث ہیں جوخودکش حملوں، بم دھماکوں،قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے ذریعے پورے ملک کوتباہ وبربادکرنے پر تلے ہوئے ہیں۔کراچی کے کئی علاقے وزیرستان بن چکے ہیں جوقانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے بھی نوگوایریابن گئے ہیں۔حکومت سندھ کوتنقید کانشانہ بنانے والی سیاسی ومذہبی جماعتیں کراچی میں قتل وغارتگری،بم دھماکے اور دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے عناصر کے خلاف ایک لفظ بولنے کیلئے تیارنہیں ہیں بلکہ ان دہشت گردوں کی کھلے عام حمایت کررہی ہیں۔
کراچی ۔۔۔11 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ کراچی میں قتل ،دہشت گردی کے واقعات ایک منظم سازش کاحصہ ہیں اوراس دہشت گردی میں وہی دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جوخودکش حملوں، بم دھماکوں،قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے ذریعے پورے ملک کوتباہ وبربادکرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پورے پاکستان کوبم دھماکوں، خودکش حملوں اور فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کی بھینٹ چڑھانے والے دہشت گردوں نے چندسالوں قبل کراچی کوبھی اپنی دہشت گردی کامرکزبنانے کاآغازکیاتو اس وقت قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت نے صاف الفاظ میں اس خطرے کی نشاندہی کی لیکن اس وقت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے اس حقیقت سے نہ صرف انکارکیابلکہ یہاں تک کہا گیاکہ ایم کیوایم قوم کوخوفزدہ کررہی ہے اورایک مخصوص قوم کے خلاف بات کررہی ہے لیکن آج میڈیااپنی رپورٹس میں خودکہہ رہاہے کہ کراچی کے کئی علاقے وزیرستان بن چکے ہیں جوقانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے بھی نوگوایریابن گئے ہیں۔ کراچی میں ایک جانب تو ایم کیوایم اوردیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں، امن پسند علمائے کرام،دینی مدارس کے طلبہ، وکلاء حضرات، اورعام شہریوں کوفرقہ وارانہ بنیادوں پرچن چن کرقتل کیاجارہاہے اور دوسری جانب پولیس، رینجرزاوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں پربھی حملے کئے جارہے ہیں اورحساس تنصیبات تک کونشانہ بنایاجارہاہے۔ آج بھی کراچی میں ایم کیوایم کے ایک کارکن شاکر اور ایک پولیس افسرسمیت کئی شہریوں کومختلف واقعات میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا جبکہ قیوم آبادکے علاقے میں گیس اسٹیشن کونصب شدہ بم سے اڑانے کی گھناؤنی کوشش کی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے اس امرپربھی افسوس کااظہارکیاکہ بیشترسیاسی ومذہبی جماعتیں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکومت سندھ کوتوشدیدتنقید کانشانہ بنارہی ہیں لیکن وہ کراچی میں قتل وغارتگری،بم دھماکے اور دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے عناصر کے خلاف ایک لفظ بولنے کیلئے تیارنہیں ہیں بلکہ ان دہشت گردوں کی کھلے عام حمایت کررہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے صدرآصف زرداری، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں قتل وغارتگری اوردہشت گردی کابازار گرم کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے مختلف واقعات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیااورزخمیوں کی صحتیابی کی دعاکی ۔
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سینئروکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی میں معصوم شہریوں ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اہم شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر ملک کو عدم استحکام سے دوچارکیا جارہاہے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔11، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ دنوں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سینئروکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قرارہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کے معصوم شہریوں اور سیاسی ،سماجی ومذہبی جماعتوں کے اہم شخصیات کودہشت گردی کی نشانہ بنایا جارہاہے تاکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچارکیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ مسلح دہشت گرد شہر میں بے قصور لوگوں کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کواپنی جورارحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سینئر وکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے قتل کافی الفور نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن محمد شاکر کی شہاد ت پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔۔11فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیویم کراچی مضافاتی کمیٹی یونٹ لاسی گوٹھ کے کارکن محمد شاکر ولد جان محمدکی شہادت پر گہرے رنج و غم کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جنا ب الطا ف حسین نے شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
ملک کے مشہو ر و معروف قوال ذکی تاجی کی علالت پر الطاف حسین کااظہار تشویش ۔حق پرست عوام ، ذکی تاجی کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطا ف حسین کی اپیل ۔
لندن۔۔۔11، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک کے مشہو ر و معروف قوال ذکی تاجی کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسن نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور ذکی تاجی کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں ۔
محمد شاکر کا قتل دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ، رابطہ کمیٹی
سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار محمد شاکر کے قتل کا نوٹس لیا جائے، قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے
کراچی :۔۔۔11فرور ی ،2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیویم کراچی مضافاتی کمیٹی یونٹ لاسی گوٹھ کے کارکن محمد شاکر ولد جان محمدکے بہیمانہ قتل کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد عناصر منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بے گناہ معصوم شہریوں کا قتل کررہے ہیں تاکہ شہر اور ملک کوعدم استحکام کی صورتحال سے دوچار کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ محمد شاکر کا قتل اسی سازشوں کا حصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ محمد شاکر کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزادی جائے۔
لاہورمیں ینگ ڈاکٹرزکوپولیس کی جانب سے وحشیانہ تشددکانشانہ بنائے جانے کانوٹس لیاجائے،ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی
کراچی:۔۔۔ 11 فر وری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی میڈیکل ایڈکمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فارو ق جمیل واراکین نے لاہورمیں بھوک ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز پر پنجاب پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشددکانشانہ بناکرگرفتارکرنے کی سخت ترین مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ لاہورمیںینگ ڈاکٹرزکوتشددکانشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹرفاروق جمیل واراکین نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرزگزشتہ کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اورحکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرکے مسئلہ حل کر نے بجائے جس طرح ان کے پرامن احتجاج کو پولیس گردی سے کچلاہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے جائزمطالبہ کے حق کیلئے آوازاٹھانے والے ینگ ڈاکٹرزپرپنجاب حکومت کی ایما پرپولیس کی جانب سے بہیمانہ تشددنے نہ صرف پنجاب حکومت کااصل چہرہ عیاں کردیاہے بلکہ ثابت کردیا ہے کہ حکومت پنجاب ریاستی طاقت کے بے دریغ استعمال میں کس حدتک جاسکتی ہے۔انہوں نے پولیس تشدداورلاٹھی جارج کا شکار ینگ ڈاکٹرزسے دلی ہمدردی کااظہارکیااورگورنرپنجاب سے مطالبہ کیاکہ تمام زخمی ڈاکٹروں کوحکومتی خرچ پرطبّی امدادفراہم کی جائے اور تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں اوران کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر کرنل (ر) ایل کے ٹرسیلر کے بھتیجے کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔11، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر کرنل (ر) ایل کے ٹرسیلر کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ دریں اثناء ایم کیوایم اپرپنجاب کے صدر میاں عتیق اور سینئر جوائنٹ سیکریٹری صلاح الدین نے مرحوم کی BURIAL CERMONYمیں شرکت کی اور سوگواران سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا
سکھر پریس کلب کے نومنتخب صدر لالہ اسد پٹھان اور دیگر عہدیداران کو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
کراچی ۔۔۔11، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سکھر پریس کلب کے الیکشن میں صدر منتخب ہونے پر لالہ اسد پٹھان اور دیگر نومنتخب اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ سکھر پریس کے نومنتخب صدر اوردیگر عہدیداران آزاد صحافت کے زریں اصولوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے ۔
ایم کیو ایم کے سو گو ار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہا رِ تعز یت
کراچی :۔۔۔۔11 فروری، 2013ء
متحد ہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 135-Bکے کارکن آفتاب عالم کی والدہ خورشید بانو اور 90کے پڑوسی محمد حنیف شیخ کے انتقال پر افسو س کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعز یتی بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مر حو مین کے تما م سو گو ارلو حقین سے دلی تعز یت وہمد ردی کا اظہا ر کر تے
ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حو مین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرما ئے اور سو گو اران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔(آمین )
متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر میں تعلیم کے بہتر سے بہتر نظام کی جدوجہد کررہی ہے۔ صلاح الدین
ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر جمعیت المدرسین کے ضلعی صدر خالد رسول کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو
حیدرآباد۔۔۔11 فروری2013 ء
اساتذہ ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور انکے مسائل کا خاتمہ حق پرست قیادت کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر جمعیت المدرسین کے ضلعی صدر خالد رسول کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن زونل کمیٹی عابد غوری بھی موجودتھے۔اس موقع پر جمعیت المدرسین کے وفد نے حکومت کی جانب سے حیدرآباد اور کوٹری کے پرائمری ،مڈل اور ہائی اسکولوں کو ضم کرنے کی پالیسی سے پیدا ہونے والے منفی اثرات اور اساتذہ کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے وفد کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ اسکولوں کے ضم کرنے کی پالیسی سے اساتذ ہ کے خدشات پر اعلی حکام سے بات کریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ملک بھر میں تعلیم کے بہتر ین نظام کی جدوجہد کررہی ہے اور تعلیمی نظام میں خرابی کے خلاف حق پر ست قیادت آپ کے ساتھ ہے ۔
جناب الطاف حسین نے نوجوانوں کی محرومیاں دور کرنے اور انکے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کاآغاز طلبہ تنظیم سے کیا۔ محمد شریف
نوجوان ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور انکا عمل و کردار کسی بھی ملک کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ صلاح الدین
حیدرآباد۔۔۔11 فروری2013 ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں نوجوانوں کی محرومیاں کو دور کرنے اور انکے جائز حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد کاآغاز طلبہ تنظیم کیا۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل ا نچارج محمد شریف نے مٹیاری میں نوجوانان شہری اتحاد مٹیاری کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی ،رکن زونل کمیٹی ظفر صدیقی حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کے علاوہ نوجوانان شہری اتحاد مٹیاری کے عامربیزات ، رئیس احمد علی ، منیر ارباب ،شیر محمد ڈاھری بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نوجوانو ں کے بہتر مستقبل اور انکے بنیادی حقوق کی جدو جہد میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اس ملک کے نوجوانان وہ مقام حاصل کرسکتے ہیں جو کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے کے نوجوانوں کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کے فکرو فلسفہ اور نظریہ عمل پیرا ہوکر اس ملک کے نوجوان ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور انکا عمل و کردار کسی بھی ملک کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک ملک کے غریب و متوسط طبقہ کے مظلو م نوجوانو ں کو معاشرے میں تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر وہ مقام دلوانا چاہتے ہے جو ان کا جائز حق ہے اور اب قائد تحریک کی جدوجہد کی بدولت وہ دن دور نہیں جب اس ملک کی باگ دوڑ تعلیم یافتہ ،ایماندار، باشعور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی ۔
جناب الطاف حسین واحد رہنما ہیں جو سیاسی بصیر ت کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کررہے ہیں۔رانا افتخار احمد
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔11 فروری، 2013ء
ایم کیو ایم گوجرانوالہ کے ضلعی صدر رانا افتخار احمدنے ضلعی آفس میں ٹاؤنز سے آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہونیوالی قتل و غارت گری اور فرقہ وارانہ فسادات کے واقعات کی ہم سب سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قتل چاہے کسی بھی مذہب کے ماننے والے کا ہو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہ انسانوں کو قتل کررہے ہیں ایسے فعل کے مرتکب افراد نہ تو مسلمان ہو سکتے ہیں نہ ہی انسان ، کیونکہ دین اسلام کسی پر ظلم وجبر کرنے کا درس نہیں دیتا بلکہ اسلام تو امن و آشتی کا مذہب ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والوں کے احترام کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجود ہ صورتحال میں قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد رہنما ہیں جو سیاسی بصیر ت کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے قابل ستائش عملی کردار ادا کررہے ہیں ۔ ایم کیوایم کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ واریت کیخلاف اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے اورقائد تحریک نے ہمیشہ امن کے پیغام کوعام کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ انسانوں کے قتل کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ، موجودہ صورتحال میں ہمیں باہمی اتحاد و تعاون کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگااس موقع پر ضلعی ذمہ داران کے علاوہ کارکنان کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کی جدوجہد ملک کی بقاء وسلامتی اورقوم کی فلاح وبہبود کے لئے ہے ۔ فرید احمد خان
میرپورخاص:۔۔۔۔11، فروری 2013ء
وطن عزیز میں صحیح معنوں میں جہوریت قائم کرنے کے لیئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو میدان عمل میں آنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جاگیرداروں ، وڈیروں اور کرپٹ موروثی سیاست کوفروغ دینے والے استحصالی عناصر نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ جبکہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کی جدوجہد ملک کی بقاء وسلامتی اورقوم کی فلاح وبہبود کے لیئے ہے ۔ لہذا تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو چاہیے کہ وہ ملک میں حقیقی جمہوریت کو قائم کرنے کے لئے قائد تحریک کا ساتھ دیں ، چاہے اسکے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینی پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ حق پرستی کی جدوجہد میں بے شمار مشکلات آئیں اور آتی رہیں گی لیکن جن قوموں یا افراد نے اپنے رہبر ورہنما پربھر پور اعتماداوریقین کیا اور اپنی تحریک کے نظریات کو پھیلانے کے لئے صبر واستقامت کے ساتھ جدوجہد کرتے رہے انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف یا مشکلات حق پرستی کی راہ سے ہٹا نہ سکیں اور آخر کار منزل نے انکے قدم چومے ۔ انہوں نے کارکنا ن سے کہا کہ وہ انقلابی تحریکوں کے حوالے سے اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور دنیا میں گزری اور جاری تحریکوں کا مطالعہ کریں تاکہ وہ ذہنی وجسمانی طور پر مسلح ہوسکیں ، قائدتحریک کی روشن زندگی کا مطالعہ کریں کہ کس طرح انہوں نے معاشرے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بھانپا اور اس تمام صورتحال کے اصل ذمہ دار یعنی جاگیر داروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا ۔کیونکہ انہی جاگیرداروں اوروڈیروں نے ملک میں کرپٹ اور موروثی سیاست کو جنم دیا جسکی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے لئے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنا ایک خواب بن گیا تھا ۔ لیکن قائدتحریک نے اپنی ولولہ انگیز قیادت اور سچائی کی طاقت سے وہ کام کردکھایا جو کبھی ناممکن سمجھا جاتا تھا آج ملک کے ایوانوں میں ایم کیوایم کے حق پرست نمائندگان موجود ہیں جو اس بات کی دلیل ہیں کہ حق آنے کے لئے ہے اور باطل جانے کے لئے ۔
میرپور خاص زونل کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار افسوس
میرپورخاص:۔۔۔11،فروری 2013ء
ایم کیوایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی نے زونل ممبر عارف قائم خانی کے نانا کے انتقال پر گہرئے دُکھ اوردلی رنج وغم کا اظہار کیا انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر کی توفیق عطافرمائے ۔
ایم کیو ایم نے لوٹ کھسوٹ اور طاقت کے بل بوتے پر سیاست کرنے کی ہمیشہ مخالفت کی ۔ سید محمد علی شاہ
ٹنڈو الہ یار: ۔۔۔11،فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ عوام کے حالات میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے عملاً جدوجہد کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ نے یونٹ3-Bمیں منعقدہ معززین کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ موجود اراکین زونل کمیٹی ارسلان خانزادہ اور امجد حسین جاگیرانی نے بھی حاضرین سے مختصر گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے لوٹ کھسوٹ اور طاقت کے بل بوتے پر سیاست کرنے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے ۔ اس جرم کی پاداش میں ہمیشہ ایم کیو ایم کے خلاف طرح طرح کے جھوٹے و بے بنیاد پروپیگنڈے ہر دور میں کئے جاتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر کسی ایک خاندان کی اجارہ داری نہیں ہے۔ ایم کیو ایم سے محبت رکھنے والے ایک عام کارکن کو بھی تحریک میں وہی مقام حاصل ہے جو کسی تحریکی ذمہ داریوں پر فائز ذمہ داران کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں ایم کیو ایم کا پیغام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔ ملک بھر کی مظلوم و محروم عوام اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں کہ ملک میں اگر کوئی جماعت حقیقی اور مثبت تبدیلی لا سکتی ہے تو وہ ایم کیو ایم ہی ہے ۔
*****