ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم عظیم ہستی ملنسا ر خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ان کے انتقال سے پاکستان ملنسار شخصیت سے محروم ہوگیا ہے جنکی جگہ کو باآسانی پرُ نہیں جاسکتا ،الطاف حسین
مرحوم خدا کی عطا کرد ہ صلاحیتیں با درجہ اتم موجود تھیں جو ایک مرتبہ ان سے مل لیتا وہ ان کا ہمنوا ہوجاتا ۔ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم دیگر خوبیوں کے ساتھ سا تھ ممتاز سماجی رہنماء کی حیثیت رکھتے تھے، الطاف حسین
مرحوم کے انتقال سے جہاں انکے لواحقین اور چاہنے والوں دلی صدمہ ہوا ہے مجھے بھی اتنا ہی صدمہ ہوا ہے ۔
مرحوم کے انتقال پر سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار ۔
لندن :۔۔۔5فروری،2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق صوبائی وزیر اور حق پر ست رکن سندھ اسمبلی کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سر پرستی کرنے والے نہایت شفیق نگراں اور مصروف اسپتال اے او کلینک کے مالک اور پاکستان میں ہڈیوں کے مصروف ممتاز سرجن محمد علی شاہ کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کیا ہے اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں کروٹ کرو ٹ جگہ عطا کرے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دیگر خوبیوں کے ساتھ سا تھ ممتاز سماجی رہنماء کی حیثیت رکھتے تھے جنہوں نے لاکھوں غریب لوگوں کی کفالت او ر مفت علاج معالجے کے لئے مدد و معاونت کی ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم کے انتقال سے جہاں انکے لواحقین اور چاہنے والوں دلی صدمہ ہوا ہے مجھے بھی اتنا ہی صدمہ ہوا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان کے جانے سے لاکھوں لوگ بے سہارا ہوگئے ہیں جنکی ڈاکٹر محمد علی شاہ خاموشی سے کفالت کرتے تھے ، مرحوم میں خدا کی عطا کرد ہ صلاحیتیں با درجہ اتم موجود تھیں جو ایک مرتبہ ان سے مل لیتا وہ ان کا ہمنوا ہوجاتا ۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم عظیم ہستی ،ملنسا ر ،خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے ان کے انتقال سے پاکستان ملنسار شخصیت سے محروم ہوگیا ہے جنکی جگہ کو باآسانی کبھی پرُ نہیں جاسکتا ہے ۔ جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انکے چاہنے والوں لاکھوں افراد کو صبر جمیل عطا کرے .آمین
مسئلہ کشمیرکے حل کی راہ میں’’اسٹیٹس کو‘‘سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
مسئلہ کشمیرکاحل اگرکسی کے پاس ہے تووہ قائدتحریک جناب الطاف حسین ہیں
مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل اور مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے ذریعے ہی ممکن ہے
5فروری یوم کشمیرپرنائن زیروپرمنعقدہ یوم یکجہتی کشمیرکے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 5، فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینروحق پرست وفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ جنوبی ایشیاء کی خوشحالی ، تعمیروترقی کادارمدار مسئلہ کشمیرکے فوری حل پرمنحصر ہے ،مسئلہ کشمیرکی راہ میں’’اسٹیٹس کو‘‘ بڑی رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے لیکن مسئلہ کشمیرکی صورت میںآج بھی اس جمہوریت پرکلنک کاٹیکہ لگا ہے، بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ اوربھارت کی عوام سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کشمیرپرلگے تالوں کوکھولاجائے۔یہ بات انہوں نے 5 فروری ’’یومِ کشمیر‘‘کے موقع پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ العمروف نائن زیرو پرکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے منعقدہ ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘کے اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجتماع میں سندھ بالخصوص کراچی میں مقیم کشمیری عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، جن میں بزرگ،نوجوان،خواتین،بچے اوربچیاں شامل تھیں ، جنہوں نے ہاتھوں میںآزادکشمیر،پاکستان ،ایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویراٹھارکھی تھیں۔اس موقع پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس ، اشفاق منگی،سیدشاکرعلی،ایم کیوایم کے رہنماء خالدمقبول صدیقی،حق پرست عوامی نمائندے ،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان اورکشمیرکمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔اجتماع سے کشمیرکمیٹی کے جوائنٹ انچارج معروف حسین نے اظہارخیال کیااورمسئلہ کشمیرپرروشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو ایم کیو ایم کی پالیسی سے آگاہ کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کیلئے پاکستان کے نظام کودرست کرناہوگااورآزادکشمیرکی قانون سازاسمبلی میں حقیقی ،صحیح شراکتی جمہوریت قائم کرنا ہوگی۔وہاں امن قائم کیا جائے تاکہ تعمیرو ترقی کاسفرشروع ہو ،اور جوخاندان کئی دہائیوں سے بٹے ہوئے ہیں انہیں ملنے دیاجائے۔انہوں نے ایم کیوایم کی جانب سے تین نکاتی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ کشمیرکے مستقبل کافیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کیاجائے کیونکہ اس کے بغیرکوئی بھی فیصلہ نہ توکشمیریوں کومنظورہوگااورنہ ہی ایم کیوایم اس کوتسلیم کریگی۔کشمیرکے امور سے متعلق کسی بھی مذاکرات میں کشمیری عوام کی نمائندگی لازمی طور پر یقینی بنایا جائے۔ ایم کیو ایم کشمیریوں کے جائزحقوق کیلئے ہمیشہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیامیںیومِ کشمیر روایتی جوش وولولے کے ساتھ منایاجارہاہے ، ایم کیو ایم بھی ہرسال نائن زیروپریومِ کشمیرمناتی ہے اور پورے جوش وجذبے کے ساتھ اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرکے مسئلے کاحل اسلام آبادکے توسط اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اگر کسی کے پاس ہے تووہ صرف قائدتحریک جناب الطاف حسین ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیرکے مسئلے کاواحدیہ حل دیاہے کہ’’ جوفیصلہ کشمیریوں کا ، وہی فیصلہ کشمیرکا‘‘ ، اورجسے اختیارکیے بغیرکشمیر کے مسئلہ کا دیرپا حل تلاش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر، جنت نظیر وادیوں پر مشتمل ایک ایسا خطہ ہے جو دنیاکی سب سے بڑی سیاحت کی انڈسٹری بن سکتاہے ، باہمی تنازعات کے دیرپا حل کے زریعے اس خطے کوپرامن بناکر ، اسے مزید تعمیروترقی دے کر اسے دنیاکاسب سے خوبصورت ترین خطہ بنایا جاسکتا ہے۔
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بڑھتی ہوئی کر پشن کا فی الفور نوٹس لیا جائے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
کرپشنمیں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فی الفور کاروائی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائیپنجاب کے ینگ ڈاکٹر ز کے جائز مطالبا ت پورے کئے جائیں۔
پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کی صورتحال انتہائی ابتر سے ابتر ہوتی جارہی ہے، بیشتر اسپتالوں میں ایکسرے ،الٹرا ساؤنڈ ، سمیت دیگر اہم مشینری ناکارہ پڑی ہوئی ہیں
مریضوں کو زائد المیعاد ادویات فراہم کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے
کراچی ۔۔ 5فروری 2013ء
حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے پنجاب میں ینگ ڈاکٹر کی بھو ک ہڑتال ،سرکاری اسپتالوں کی زبو ں حالی ،مریضوں کے علاج معالج کیلئے موثر انتظامات نہ کئے جانے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی کرپشن کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کی صورتحال انتہائی ابتر سے ابتر ہوتی جارہی ہے بیشتر اسپتالوں میں ایکسرے ،الٹرا ساؤنڈ ، سمیت دیگر اہم میشنری ناکارہ پڑی ہوئی ہیں ، اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دلا نے اور سرکاری اسپتالوں میں کرپشن کی روک تھام کیلئے پنجاب کے ینگ ڈاکٹر ز احتجاجاً بھو ک ہڑتال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں غریبوں کے لئے موجود کیٹیگری کو ختم کر دیا گیاہے جبکہ مریضوں کوزائد المیعاد Expireادویات فراہم کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے جو غریب عوام کے ساتھ نہ صرف سر اسر ظلم ہے بلکہ ان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے مترادف ہے لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے مسلسل بے حسی کا مظاہر ہ کیا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت جناب آصف علی زرداری ،وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجا ب کے سرکاری اسپتالوں میں بڑھتی ہوئی کر پشن کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فی الفور کاروائی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورپنجاب کے ینگ ڈاکٹر زکے جائز مطالبا ت جلد از جلد پورے کئے جائیں
ایم کیوایم نے فرقہ وارانہ دہشت گردی سے پیداشدہ صورتحال ، قیام امن اور تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مذہبی جماعتوں اور مختلف مسالک کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا آغاز کردیا
رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے علماء کمیٹی کے ہمراہ جامعہ بنوری ٹاؤن نیو ٹاؤن میں مولانا سعید عبد الرزاق اسکندر رضا ، قاری محمد اقبال اور مولانا رضا اللہ سے ملاقات کی
جامعہ بنوری ٹاؤن کے اساتذہ مولانا مفتی عبد المجید دینپوری ، مولانا مفتی صالح محمد اور مولانا حسان لیاقت علی کی شہادت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا
علمائے کرام نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم کے نظریات اور مؤقف کی تائید کی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلا ف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق بھی کیا
کراچی ۔۔۔5، فروری 2013ء
فرقہ وارانہ دہشت گردی سے پیدا ہونیوالی صورتحال ، قیام امن اور تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے رابطے اور ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج و اراکین کے ہمراہ جامعہ بنوری ٹاؤن نیو ٹاؤن میں مولانا سعید عبد الرزق اسکندرر ضا ، قاری محمد اقبال اور مولانا رضا اللہ سے ملاقات کی اور ان سے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں جامعہ بنوری ٹاؤن کے اساتذہ مولانا مفتی عبدالمجید دینپوری ، مولانا مفتی صالح محمد اور مولانا حسام لیاقت علی کی شہادتوں پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ملاقات میں جامعہ بنوری ٹاؤن کے علمائے کرام نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم کے نظریات اور مؤقف کی تائید کی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیاجبکہ اس موقع پر شہر کراچی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔علمائے کرام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔
ایم کیوایم کے وفد کی بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام محمد یوسف کی رہائشگا ہ پر انکے صاحبزادے جام کمال سے ملاقات
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی
لسبیلہ۔۔۔۔5 فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفدنے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں واقع سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کی رہائشگاہ جام پیلس میں انکے صاحبزادے جام کمال اور بہنوئی پیر افضل قادر جیلانی سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا اورمرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ سو گوار لواحقین کو صبر کی تلقین کی( امین)۔وفد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی، حق پرست صوبائی وزیر نثار پہنور،سابق حق پرست سینیٹر محمد علی بروہی اور صوبائی کمیٹی بلوچستان کے اراکین بھی موجود تھے ۔
سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر ایل کے ٹریسلر کی بھابھی اور سابق وفاقی وزیر ایس کے ٹریسلر کی اہلیہ کے انتقال پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 5، فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر ایل کے ٹریسلر کی بھابھی اور سابق وفاقی وزیر ایس کے ٹریسلر کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔
عوا م وکارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحتیابی کے لئے اللہ تعالی کے حضورخصوصی دعا کریں ، ایم کیو ایم امریکہ کی اپیل
واشنگٹن ڈی سی : ۔۔5،فروری 2013ء
ایم کیو ایم امریکہ کے نگران عبادالرحمان ، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ،جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، یونٹ انچارجز ، تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کارکنان و ہمدردوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم امریکہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے حق پرست ماؤں بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر صحت و تندرستی کے لئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے ایم کیوایم کی جانب سے سندھ بھرمیں قائم زونل دفاترمیں دعائیہ اجتماعات
دعائیہ اجتماعات میں حق پرست نمائندوں،سی ای سی،ایس ٹی سی ،زونل کمیٹیوں کے ذمہ داران سمیت دیگرذمہ داران وکارکنان اورعوام کی شرکت
دعائیہ اجتماعات میں قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمر،تندرستی اورصحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں
حیدرآباد: ۔۔5،فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی صحت تندرستی و درازی عمر کیلئے ایم کیوایم کے تحت سندھ بھرمیں قائم ایم کیوایم زونل دفاتر میں خصوصی دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے جس سے دوردوسلام اورآیت کریمہ کاوردکیاگیا۔دعائیہ اجتماعات حیدرآباد، میرپور خاص ، سکھر ، نواب شاہ،سانگھڑ،ٹنڈوالہیار ، جامشورو،عمر کوٹ،ٹھٹھہ، بدین ، گھوٹکی ، خیر پور،نوشہرو فیروز ،دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداکوٹ، شکاپور، کشموراور جیک آبادمیں منعقدہوئے جس میں حق پرست اراکین اسمبلی،سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل وسندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین اورزونل کمیٹیوں کے انچارجزواراکین،شعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر انتہائی خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعائیں کرائی گئیں جس میں قائدتحریک الطاف حسین کی جلدو مکمل صحت وتندرستی اوردرازی عمر، ایم کیو ایم کی کامیابی ، سازشوں کے خاتمے، حق پرست شہداء کی مغفرت اوراسیروں کی رہائی سمیت ملک کی بقاء وسلامتی،کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
*****