متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان ، رابطہ کمیٹی لندن اور کور کمیٹی کا طویل اجلاس۔
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے انتہائی سنگین اور اختلافی معاملات پر انتہائی صبر وتحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے تمام تر مسائل کے حل نکالنے کی حتی المقدور کو ششیں کیں اور جمہوری عمل کو جاری رکھا۔
مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنا بھر پور اور مثبت کرد ار ادا کیا جس پر پوری رابطہ کمیٹی ان کی شکر گزار ہے
بیشتر اجلا سوں میں تعصب کا زہر پیے ہوئے بعض عناصرنے مذاکرات کو ناکام بنانے اور پی پی پی اور ایم کیوایم کے اتحاد کو توڑنے کیلئے اشتعال انگیز اور منفی رویہ اپنا یا۔
جب تک دونوں فریقین دیرینہ عوامی مسائل اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق تمام اختلافی امور کے حل کیلئے کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچیں اس وقت تک قائد تحریک الطاف حسین پی پی پی کے کسی رہنما ء یا کمیٹی سے باقاعدہ ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
لندن ۔۔2فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی اور کو ر کمیٹی کا طویل اجلاس جمعہ کی شام سے لے کر رات دیر گئے تک جاری رہا جس میں متفقہ نکات طے پائے گئے ۔ بعد ازاں طے شدہ نکات کی روشنی میں ایم کیوایم ’’ کور کمیٹی ‘‘ کا ایک اور اجلاس منعقد ہو ا جس میں اتفا ق رائے سے یہ طے پایا گیا کہ جمہوری عمل کے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے انتہائی سنگین اور اختلافی معاملات پر انتہائی سنجیدگی ،غو ر وفکر اور طویل بحث ومباحثہ کے بعد انتہائی صبر وتحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے تمام تر مسائل کے حل نکالنے کی حتی المقدور کو ششیں کیں اور جمہوری عمل کو جاری رکھا ۔گذشتہ پانچ سالوں میں ہونے والے مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنا بھر پور اور مثبت کرد ار ادا کیا جس پر پوری رابطہ کمیٹی ان کی شکر گزار ہے ۔یہاں اس بات کا ذکر کرنا نہایت ضروری ہے کہ بیشتر اجلا سوں میں تعصب کا زہر پیے ہوئے بعض عناصرنے مذاکرات کو ناکام بنانے اور پی پی پی اور ایم کیوایم کے اتحاد کو توڑنے کیلئے اشتعال انگیز اور منفی رویہ اپنا یا لیکن ان اجلاسوں میں شریک ایم کیوایم کے تمام اراکین نے صبر وتحمل کا دامن نہیں چھو ڑا او رمعاملا ت اور مسائل کو مزید بڑھانے یا بگاڑ کی جانب لیجانے کے بجائے انتہائی شائستہ اور نر م رو یہ اپنایا ۔ پیپلز پارٹی کے ان بعض متعصب اور شاؤنسٹ عناصر نے جب ہر اجلا س میں اپنے رویئے کونہ بدلا تو اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ایم کیوایم کی کو ر کمیٹیوں کے ارکان پیپلز پارٹی کے سرد مہر ی کے رویے سے رابطہ کمیٹی اور ساتھ ساتھ قائد تحریک الطاف حسین کو بھی آگاہ کر تے رہے اور یہ بھی گلہ کر تے رہے کہ ایسے مذاکرا ت سے کوئی فائدہ نہیں ۔سوائے وقت کے ضیا ع کے ان اجلاسوں کا کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ۔بل�آخر کو رکمیٹی اور رابطہ کمیٹی نے متفقہ طو ر پر یہ فیصلہ کیا کہ جب تک دونوں فریقین کی جانب سے طے کردہ کمیٹی کے اراکین دیرینہ عوامی مسائل اور ایسے تمام اختلافی امور جن کاعوام کی فلاح وبہبود سے تعلق ہو ان کے حل کیلئے متفقہ طورپرکسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچیں اس وقت تک قائد تحریک جناب الطاف حسین پی پی پی کے کسی رہنما ء یا کمیٹی سے باقاعدہ ہونے والے ا جلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔
لکی مروت میں دہشت گردوں کے سرائے نورنگ میں فورسز کے کیمپ اور گھر پر جدیدہتھیاروں اور بموں سے حملے پر الطاف حسین کا شدید اظہار مذمت
دہشت گردوں نے فورسز کے کیمپ اور گھر کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا کہ یہ انسانیت سے مکمل طور پر عاری ہیں ، الطاف حسین
دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں میں متعدد ایف سی اہلکار ، سیکورٹی اہلکاروں سمیت بچوں اور خواتین کی
شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار
لندن۔۔۔2، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لکی مروت سرائے نورنگ میں فورسز کے کیمپ اور ایک گھر پر جدید ہتھیاروں اوربموں سے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں میں متعدد ایف سی اہلکار ، سیکورٹی اہلکاروں سمیت بچوں اور خواتین کے علاوہ ایک ہی خاندان کے 10افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ لکی مروت سرائے نورنگ میں فورسز کے کیمپ اور گھر پرجدید ہتھیاروں سے حملہ اور بم دھماکے سے اڑانے کے واقعات ملک کی سلامتی پر کھلا حملہ ہے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گرد اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے فورسز کے کیمپ سمیت گھر کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ یہ انسانیت سے مکمل طور پر عاری ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے فورسز کے کیمپ حملے اورگھر میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایف سی و سیکورٹی اہلکاروں سمیت بچوں اور خواتین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور شہید ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ انہوں نے زخمی افراد کی بھی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ لکی مروت سرائے نورنگ میں فورسز کے کیمپ اور گھر پر جدید ہتھیاروں اور بموں سے دہشت گردوں کے حملوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدید آلات اور وسائل استعمال میں لائے جائیں ،سیکورٹی اداروں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کیاجائے ۔
قائد تحریک الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
ملک کی مجموعی صورتحال ، جمہوریت کے فروغ، بلوچستان میں جمہوری عمل کی بحالی اور ملک کے مختلف حصوں میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لندن ۔۔۔2، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال ، جمہوریت کے فروغ، بلوچستان میں جمہوری عمل کی بحالی اور ملک کے مختلف حصوں میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد احمد قریشی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت
لند ن:۔۔۔ 2فروری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 80کے کارکن محمد احمد قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
سندھ کے وزیر اطلاعات شر جیل انعام میمن کے چچا کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔2فروری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کے وزیر اطلاعات شر جیل انعام میمن کے چچا کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
باطل قوتیں ایم کیوایم کے پیغام کوروکنے کی سازش کے تحت کراچی میں کارکنان وذمہ داران کوتسلسل کے ساتھ دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہیں، گلفراز خان خٹک
جناب الطاف حسین ملک سے فرسودہ جاگیر دارانہ نظام کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کررہے ہیں،ریاست خان
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے اظہارِخیال
اجلاس میں ایم کیوایم صوبہ خیبر پختونخواہ کی کمیٹی ے رکن ریاست خان کی خصوصی شرکت
کراچی:۔ ۔۔2فروری 2013ء
ایم کیوایم کی پختون آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روزخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں منعقدہواجس سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک نے اظہارخیال کیا۔اجلاس میں کراچی میں پشتون علاقوں سے تعلق رکھنے والے پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران کے علاوہ خیبرپختونخواہ سے کراچی تشریف لائے ہوئے کے پی کے کمیٹی کے رکن ریاست خان نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی مجموعی خصوصاًکراچی اور خیبرپختونخواہ کے سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کااظہارکیا۔گلفرازخان خٹک نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا پیغام ملک کے چاروں صوبوں میں پھیل رہاہے اورچپے چپے سے تعلق رکھنے والے مظلوم عوام اپنے جائزحقوق کے حصول اورفرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اورکرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے جوق درجوق ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدومنظم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باطل قوتیں ایم کیوایم کے پیغام کوروکنے کی سازش کے تحت کراچی میں کارکنان وذمہ داران کوتسلسل کے ساتھ دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہیں اورحق پرستی کی جدوجہد کی پاداش میں اب تک ایم کیوایم کے 17ہزارسے زائد کارکنان کو شہید کیا جاچکا ہے تاہم ہمارے حوصلے آج بھی بلندہیں اورہم آخری سانس تک مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین پختون قوم کو خطے کی سب سے مظلوم قوم سمجھتے ہیں اور اب پختونوں کو حق پرستی کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر کھڑا ہوجانا چاہئے ۔انہوں نے پختون عوام خصوصاًذمہ داران وکارکنان قائدتحریک الطاف حسین کا پیغام حق پرستی پہنچانے کیلئے عوام سے رابطے میں رہیں،اپنے اردگردکے ماحول پرکڑی نظررکھیں اورسازشیں عناصرکے بہکاوے میں ہرگزنہ آئیں۔اجلاس سے خیبرپختونخواہ کمیٹی کے رکن ریاست خان نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو پختون کے حقوق کے لئے صرف بات ہی نہیں کرتی ہے بلکہ اپنا عملی کردار ادا کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک سے فرسودہ جاگیر دارانہ نظام کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کررہے ہیں۔ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجزرخ اللہ اوراخترحسین نے بھی اظہارخیال کیااورکہاکہ آج متحدہ قومی موومنٹ میں پختونوں کی اتنی بڑی تعداداس بات کی غمازی ہے کہ باطل قوتوں کی تمام ترسازشوں کے باوجودپشتون عوام قائدتحریک الطا ف حسین کے شانہ بشانہ ہے اوریہی الطاف حسین کے فلسفے کی کامیابی اوردشمن قوتوں کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب اس ملک میں مظلوموں کے انقلاب کوکوئی نہیں روک سکتا۔
ایم کیوایم کے سوگوارکارکنا ن سے رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔2فرور ی 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 198کے شہید کارکن سیّد مسعود نقوی کے والد سیّد حبیب اللہ نقوی ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 80کے کارکن شیخ اسد کی ہمشیرہ محترمہ حسنہ ،لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 54کے کارکن وکیل احمد کے والد شکیل احمد خان اور ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 145کی کمیٹی کے رکن عمران لطیف کی ہمشیرہ عظمیٰ طارق کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اورسوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین عظمت وسطی روڈ میں واقع ایم کیوایم ملتان ہاؤس میں جنوبی پنجاب کی تنظیم نوکے اجتماع سے خطاب کریں گے
کراچی : ۔۔۔30،جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو کے سلسلے میں کل مورخہ3؍فروری بروز اتوار دوپہر 2:00بجے عظمت وسطی روڈ واقع ایم کیوایم ملتان ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے اہم ٹیلیفونک خطاب کریں گے جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نوکے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کریں گے۔
جشن ولادت مصطفیؐ کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے زیراہتمام ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد
ملک کے معروف نعت خوان محبوب ہمدانی، عثمان عبید قادری اور دیگر نعت خواہوں نے بارگاہ رسالت
میں ہدیہ نعت اور قراء کرام نے کلام پاک کی تلاوت سے حاضرین محفل کے دلوں کو منور کیا
لاہور:۔۔۔۔2فروری، 2013 ء
گزشتہ روز جشن ولادت مصطفیؐ کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی شہرت کے حامل نعت خواہان اور قراء کرام نے شرکت کی۔ نعت خواہان نے بارہ گاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی جس نے حاضرین محفل کی روح کو تازگی بخشی اور قراء کرام نے تلاوت کلام پاک سے دلوں کو منور کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ملک وسیم کھوکھر، سینئر جوائنٹ سیکریٹری میاں طاہر محمود، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات خرم شہزاد رانا، ضلع صدر لاہور ارشاد الحق چوہدری ، جنرل سیکریٹری لاہور ملک افضل اعوان سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ محبوب ہمدانی ، ملکی معروف نعت خواہاں عثمان عبید قادری(QTV) ، فرحان علی قادری ، عبدالوہاب مدنی اور احمد قریشی سمیت دیگر نعت خواہان اور قراء کرام نے شرکت کی۔محفل نعت کے آخر میں حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی کی دیگر کے ہمراہ متحدہ لائرز فورم کے رکن اسلم حیات قریشی ایڈووکیٹ کے بیٹے کی نمازہ جنازہ میں شرکت
لاہور:۔۔۔۔2 فروری ، 2013ء
ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی، سینئر نائب صدور مبین قاضی ایڈووکیٹ ، کرنل ایل کے ٹریسلر ، جنرل سیکریٹری لاہور ڈسٹرکٹ ملک افضل اعوان اور دیگر ذمہ داران نے نشیمن اقبال لاہور میں متحدہ لائرز فورم کے رکن اسلم حیات قریشی ایڈووکیٹ کے بیٹے سعود حیات کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔سعود حیات فرسٹ ایئر کے سٹوڈنٹ تھے جنہیں گزشتہ شب جوہر ٹاؤن میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے سعود حیات کے والد اسلم حیات قریشی ایڈووکیٹ اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کر کے انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کی تمام قومیتوں کے عوام کو گلدستے کی مانند ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ محمد شریف
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد ملک سے فرسودہ و جاگیر دانہ نظام کی تبدیلی اور ملک میں ایسے نظام کا قیام ہے جہاں غریب و مظلوم عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔ صلاح الدین
قائد تحریک نے ملک کے 98%مظلوم وغریب عوام کو اپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے کا شعور دیا اکرم عادل
انجمن نوجوانان راجپوت برادری کی جانب سے استقبالیہ کی تقریب میں اظہار خیال
حیدرآباد۔۔۔02 فروری 2013ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کی تمام قومیتوں کے عوام کو گلدستے کی مانند ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے انجمن نوجوانان راجپوت برادری کی جانب سے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن زونل کمیٹی مبین احمد ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی صلاح الدین ،اکرم عادل ، سیکٹر۔B کے ذمہ داران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کا سچا نظریہ اور تعلیمات ہی پاکستانی عوام کی غربت ،بے روزگاری ،مہنگائی ،دہشت گردی سے نجات دلاسکتی ہے کیونکہ قائد تحریک نے ہمیشہ ہر قسم کی مصلحت اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر حق و سچ بات کی اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں تمام مذاہب ،مسالک اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی موجودگی نے یہ بات پوری دنیا کے سامنے ظاہر کر دی ہے کہ قائد تحریک پاکستان میں بسنے والے غریب ومتوسط طبقے کے مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والی ہر ظلم و زیادتی اور ناانصانی کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک کی جدوجہد کا مقصد ملک سے فرسودہ و جاگیر دانہ نظام کا خاتمہ اور ملک میں ایسے نظام کا قیام ہے جہاں غریب و مظلوم عوام کو جائز حقوق مل سکیں جبکہ اس کے بر عکس ملک کے چند نام نہاد مفاد پرست مذہبی وسیاسی لیڈران نے عوام کو پر فریب اور جھوٹے نعروں کے سواکچھ نہیں دیا ۔ یہ اعزاز صرف اور صرف قائد تحریک کو ہی حاصل ہے کہ انہوں نے ملک کے عوام کو ہمیشہ سچائی اور حقیقت سے آگاہ کیا ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک نے ملک کے 98%مظلوم وغریب عوام کو انکے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے کا شعور دیااور قائد تحریک کے سچے فکر وفلسفہ کی بدولت آج ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام اس حقیقت کو بخوبی جان چکے ہیں اور وہ دن اب زیادہ دور نہیں کہ جب ملک میں غریب ومتوسط طبقے کے مظلوم عوام کی حکمرانی قائم ہوگی اور ملک ترقی و خوشحالی کی روشن شاہراہ پر گامزن ہوسکے گا۔
*****