Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ،بلٹ کے بجائے بیلٹ کے جمہوری طریقے سے پاکستان کے فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام میں مثبت تبدیلی چاہتی ہے۔الطاف حسین


 Posted on: 1/30/2013
ایم کیوایم ،بلٹ کے بجائے بیلٹ کے جمہوری طریقے سے پاکستان کے فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام میں مثبت تبدیلی چاہتی ہے۔الطاف حسین
ملک سے اسٹیٹس کو اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتے ہیں ،پاکستان کو مضبوط ومستحکم اور خوشحال بناناچاہتے ہیں 
جب تک پاکستان میں جاگیرداروں ، وڈیروں اور تمام اداروں سے حساب کتاب لینے کا نظام قائم نہیں ہوجاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گا
ووٹ ایک بہت بڑی جمہوری طاقت ہے،اس طاقت سے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام نہ صرف پاکستان بلکہ اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کا مقدر تبدیل کرسکتے ہیں
پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو کے سلسلے میں اسلام آبادکے شالیمار ہوٹل میں منعقدہ اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب
لندن ۔۔۔30،جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ،بلٹ کے بجائے بیلٹ کے جمہوری طریقے سے پاکستان کے فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام میں مثبت تبدیلی چاہتی ہے اوراسی مقصدسے پرامن انقلا ب کی جدوجہد کررہی ہے۔ ایم کیوایم ، اسٹیٹس کو اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہے ، ہم پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بناناچاہتے ہیں ، جب تک پاکستان میں جاگیرداروں ، وڈیروں اور تمام اداروں سے حساب کتاب لینے کا نظام قائم نہیں ہوجاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ یہ بات انہوں نے آج پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو کے سلسلے میں اسلام آبادکے شالیمار ہوٹل میں منعقدہ اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے فکروفلسفہ اور نظریہ کو عوام الناس میں مربوط اور منظم انداز میں فروغ دینے کیلئے صوبہ کو تنظیمی لحاظ سے تین حصوں اسلام آباد اپرپنجاب، سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کرکے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو کااعلان کیا گیا۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان،حق پرست ارکان پارلیمنٹ، اسلام آباداورراولپنڈی کے ذمہ داران کے علاوہ مختلف شہروں کی چیمبرآف کامرس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے جناب الطاف حسین کی اپیل پر اسلام آباد میں ایم کیوایم کے دفتر کی خریداری کیلئے دل کھول کرعطیات بھی دیئے ۔اپنے ٹیلی فونک خطاب میں جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے حق پرست عوام کو سندھ اسمبلی کی چار نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم گزشتہ 25 برسوں سے صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں حق پرستانہ پیغام کے فروغ کی کوششیں کررہی ہے۔جب جب ایم کیوایم نے ملک بھر میں اپنے پیغام کوفروغ دینے کی کوشش کی سازشی عناصر نے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں حالات کوخراب کرکے ان کی بنیاد پر پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایم کیوایم کے خلا ف منفی پروپیگنڈہ مہم شروع کردی تاکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے ذہنوں کواس طرح پراگندہ کردیا جائے کہ وہ ایم کیوایم کی دعوت تو کجا اس کانام تک سنناگوارہ نہ کریں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو پاکستان کے 98 فیصد محروم ،مظلوم اور محکوم عوام کی نمائندگی کررہی ہے ، ایم کیوایم کے علاوہ کوئی جماعت نہیں ہے جو ایم کیوایم کے برابر کھڑے ہوکر یہ دعویٰ کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام کو 65 برس گزرچکے ہیں لیکن ہم نے ان برسوں میں مثبت اقدامات میں بہت کچھ کھویا اور منفی اقدامات میں کمایا ہے ۔ منفی اقدامات پرمسلح افواج جیسے محترم ادارے ، بیوروکریسی، معیشت، تعلیم ، ترقی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم نے چوربازاری، رشوت ستانی ، کرپشن ، مکروفریب، دھوکہ دہی، بے ایمانی ، ظلم وستم اور ناانصافیوں میں خوب کمایا ہے لیکن نیک کام میں بہت کچھ کھویا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ملک بھر میں حق پرستی کا پیغام اس طرح پھیلانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں مثبت تبدیلی اور پرامن انقلاب محض لفظوں میں نہ رہے بلکہ اس کی عملی شکل بھی دیکھنے میں آئے اورملک سے اسٹیٹس کو ، کاخاتمہ ہو۔اس اسٹیٹس کو ،کے مطابق جیسا چل رہا ہے ، چلنے دو۔۔۔ملک میں لوٹ مار ہورہی ہے ، ہونے دو۔۔۔لوگ مررہے ہیں ، مرنے دو۔۔۔ملک میں بھوک افلاس ہورہی ہے ، ہونے دو۔۔۔امیرامیرتر اور غریب غریب تر ہورہا ہے ، ہونے دو۔۔۔غریبوں کا حق چھینا جارہا ہے ، چھیننے دو اور زندہ رہنے کاحق صرف امیروں کو ملتا رہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حق پرستانہ پیغام کی فروغ سے آج میرا دل گواہی دے رہا ہے کہ ایم کیوایم بہت جلد پنجاب میں سچے ، باصلاحیت ، تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد کا عظیم الشان جلسہ منعقدکرے گی جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مسائل کی اصل جڑ کرپٹ سیاسی کلچر، موروثی سیاست اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام ہے،ملک میں پرامن انقلاب اور مثبت تبدیلی صرف اسٹیٹس کو ، کے خاتمے سے ہی آئے گی، اسٹیٹس کو کا حصہ بننے والوں اور اسٹیٹس کو کے رکھوالوں کے ذریعہ نہ توپاکستان کے سیاسی نظام میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے اور نہ ہی پرامن انقلاب آسکتا ہے۔ اسٹیٹس کو ، کاخاتمہ صرف متحدہ قومی موومنٹ ہی کرسکتی ہے لہٰذاپاکستان کے عوام خداراتبدیلی اور انقلاب کے نعرے لگانے اور مثبت تبدیلی اور انقلاب کی عملی جدوجہد کرنے والوں میں تمیز کریں۔ جناب الطاف حسین نے بین الاقوامی اداروں اور پاکستان کے ارباب اختیارکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ،جمہوریت اورامن پسند جماعت ہے ، ہم بلٹ کے ذریعہ نہیں بلکہ بیلٹ کے جمہوری طریقے سے اسٹیٹس کو ،کاخاتمہ کرکے ملک میں پرامن انقلاب لانا چاہتے ہیں لیکن اگر 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے پرامن انقلاب کی راہ کوروکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا تو ہم راہ فراراختیار نہیں کریں بلکہ اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر پرامن انقلاب لاکر دکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی بقاء وسلامتی اورترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک میں ایسا منصفانہ نظام قائم ہو جہاں بلاامتیاز رنگ ونسل، زبان ،صوبہ، علاقہ، جنس مسلک ، عقیدہ اور مذہب سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں۔ایم کیوایم ، واحد جماعت ہے جس نے پاکستان پر مسلط اسٹیٹس کو، کو توڑا اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور ایماندار افراد کوسینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھیجا۔جب غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اسمبلیوں میں بڑے بڑے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے برابر بیٹھنے لگے تو جاگیردار وڈیرے ایسے منہ بنانے لگے کہ گویا ان کیلئے قیامت آگئی ہو۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک ٹریلر ہے ان کیلئے قیامت اس دن آئے گی جب ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے افراد ایوانوں میں بیٹھیں گے اور ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کو عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کی سیاست اور اقتدار صرف چند خاندانوں کے گرد گھومنے کا چکر اب نہیں چلے گا۔ اب وہ وقت قریب ہے جب ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ ہی نہیں ہوگا بلکہ ملک سے چند مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری اور موروثی سیاست کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے بھائی ، بہن ، بھتیجے ،بھانجے یا خود الطاف حسین نے کبھی الیکشن نہیں لڑا ۔ انہوں نے گلوگیر آواز میں کہاکہ میری 35 سالہ جدوجہد میری اپنی ذات یا اپنے خاندان کیلئے نہیں بلکہ پاکستان اور اسکے غریب عوام کیلئے ہے ۔ میرے بڑے بھائی ناصر حسین ، بھتیجے عارف حسین اور تحریک کے ہزاروں ساتھیوں کی قربانیاں بھی پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے تھیں اور آخری سانس تک رہیں گی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم پاکستان کو خوشحال ، مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ مجھے پاکستان نہ آنے دیا جائے لیکن پاکستان اور اس کے عوام کی خوشحالی کیلئے میری جدوجہد جاری رہے گی ۔ جب تک میں ملک میں اہم قومی اداروں، بڑے بڑے جاگیرداروں اور وڈیروں سے حساب کتاب لینے کا نظام قائم نہیں کرلیتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انتخابات کے موقع پر بریانی کی پلیٹ اور پانچ سور روپے میں ووٹ خریدا جاتا ہے ،انشاء اللہ یہ وقت تبدیل ہوگا اور ہرغریب کہے گا کہ بریانی اور پانچ سو روپے ہم سے لے لو مگر ملک کا نظام بدل دو۔ انہوں نے ملک بھرکے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے غریب عوام کا ووٹ انتہائی قیمتی ہے، ووٹ ایک بہت بڑی جمہوری طاقت ہے،اس طاقت سے 98 فیصد غریب و متوسط طبقہ کے عوام نہ صرف پاکستان بلکہ اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کا مقدر تبدیل کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام بیدار ہوجائیں اورپاکستان کو بچالیں۔ایم کیوایم خلوص نیت کے ساتھ پاکستان کو بچانے ، صحیح معنوں میں جمہوریت کے نفاذ ، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہرشعبے میں برابری کی بنیاد پر حصہ دیا جائے ، غیرمسلم پاکستانیوں کو برابر کا شہری تسلیم کیا جائے ، فرقہ واریت کی بنیاد پر کسی کو کافرقراردینے کے فتوے کو جرم بنادیا جائے اورایسافتویٰ دینے والے کوسزادی جائے، ملک پر 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہو، ٹیکس کا نظام بحال کیا جائے ، زرعی آمدنی پر ٹیکس نافذ کیا جائے اور ملک سے کرپٹ سیاسی کلچر اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھر میں تیزی سے فروغ پارہا ہے ، ایم کیوایم ، پاکستان کو چند مخصوص خاندانوں کا نہیں بلکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق 18کروڑ عوام کا پاکستان بنانا چاہتی ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم حیران کن نتائج دے گی ۔جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں دفتر کی خریداری کیلئے عطیات جمع کرانے والوں سے دلی تشکر کا اظہار کیا اور ان کے کاروبار میں برکت کی دعائیں بھی کیں۔
 
 
دہشت گردوں کی جانب سے سہراب گوٹھ کے علاقے میں بم دھماکوں اورپولیس پرحملوں کے واقعات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارمذمت 
کراچی میں دہشت گردوں کی کارروائیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں،عوام ہی نہیں بلکہ پولیس بھی اب دہشت گردوں کے نشانے پر ہے
حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپوراورمؤثرکارروائی کرنے کے بجائے ایسے اعلانات کئے جارہے ہیں جن سے عوام میں مزیدخوف اور بے چینی پھیل رہی ہے
کراچی میں انتہا پسند تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف فوری اوربھرپور کارروائی کی جائے اورشہریوں کوتحفظ فراہم کیاجائے 
لندن ۔۔۔ 30 جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی جانب سے سہراب گوٹھ کے علاقے میں بم دھماکے اورپولیس پرحملوں کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں گزشتہ روز بھی کالعدم تنظیم کے مسلح دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کیاتھااورآج بھی دہشت گردوں نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس پربم سے حملہ کیاجبکہ دہشت گردوں کی جانب سے ایک اوردھماکے میں تین افرادجاں بحق ہوگئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردگروپوں کی کارروائیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اورشہرکے عوام ہی نہیں بلکہ پولیس بھی اب دہشت گردوں کے نشانے پر ہے لیکن حکومت کی جانب سے ان دہشت گردوں کے خلاف بھرپوراورمؤثرکارروائی کرنے اور شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے ایسے اعلانات پراکتفا کیاجارہاہے جن سے عوام میں تحفظ کااحساس پیداہونے کے بجائے مزیدخوف اوربے چینی پھیل رہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صدرآصف زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے مطالبہ کیاہے کہ کراچی میں انتہاپسندتنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے بموں کے دھماکوں اوردہشت گردیوں کی کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان دہشت گردوں کے خلاف فوری اوربھرپور کارروائی کی جائے اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔انہوں نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیااورزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔
 
غریبوں کی حکمرانی پاکستان میں قائم ہوگی اور اسے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ڈاکٹر فاروق ستار 
تنظیم نو کے مطابق اپر پنجاب کمیٹی کے صدر میاں عتیق ، جنرل سیکریٹری سرفراز نوازسینئر صدور زاہد ملک ،عمر خان شیر زئی ، نشاط رفیع ، حاکم خان ہاتھی خیل ، شاہد خان طوری ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری صلاح الدین ، جوائنٹ سیکریٹریز عبد الحفیظ ، محترمہ نگہت اسٹیفن ، مرزا ذو الفقار ، سیکریٹری اطلاعات منیر انجم ہیں
اپر پنجاب 13ڈسٹرکٹ پر مشتمل ہوگا جن میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، میانوالی ، خوشاب اور دیگر شامل ہیں 
راولپنڈی ۔۔۔30، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے تنظیمِ نو کے سلسلے میں ایم کیوایم اسلام آباد اپر پنجاب کمیٹی کی19رکنی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔یہ اعلان انہوں نے بدھ کے روز راولپنڈی کے مقامی ہوٹل ایم کیوایم اسلام آباد اپر پنجاب کے تنظیمی سیٹ کے اعلان میں منعقدہ اجلاس میں کیا ۔ اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب بھی کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ اسلام آباد اپر پنجاب کمیٹی کی تنظیم نو کے مطابق کمیٹی کے صدر میاں عتیق ، سینئر نائب صدور زاہد ملک ، عمرخان شیر زئی ، نشاط رفیع ، حاکم خان ہاتھی خیل ، شاہد خان طوری ، جنرل سیکریٹری سرفراز نواز ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری صلاح الدین ، جوائنٹ سیکریٹریز عبد الحفیظ ، محترمہ نگہت اسٹیفن ،مرزا ذوا لفقار ، سیکریٹری اطلاعات منیر انجم ، فنانس سیکریٹری شعیب صادق کیانی ، رابطہ کمیٹی سیکریٹری متین خان ، آفس سیکریٹری عرفان مئیو جبکہ اراکین میں اورنگ زیب اعوان ، راجہ پرویز ، راؤ ندیم اور ذو الفقار راجپوت شامل ہیں ۔ قبل ازیں ڈاکٹر فاروق ستار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم اپر پنجاب 13ڈسٹرکٹ پر مشتمل ہوگا جن میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، میانوالی ، خوشاب ، چنیوٹ ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا ، بھکر اور فیصل آباد شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس کھچا کھچ بھراہے جو اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان میں مثبت تبدیلی کو آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکی ، اب تبدیلی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے ، انشاء اللہ غریبوں کی حکمرانی پاکستان میں قائم ہوگی اور اسے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم اپر پنجاب کمیٹی کے نومنتخب صدر ، نائب صدور اور دیگر عہدیداران و اراکین کو قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران ، قائد تحریک جناب الطاف حسین اور اپر پنجاب کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ثابت قدم رہیں گے ۔ 
 
کراچی کے تاجروں اوردیگرشہریوں سے بھتہ کی وصولی کی وارداتیں کرنے والے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی میں لیاری گینگ واراورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے تاجروں ،دکانداروں،ٹرانسپورٹرز اور دیگر اہل ثروت افرادکوبھتہ کے وصول کیلئے بھاری رقوم کی پرچیاں بھیج رہے ہیں
بھتہ دینے سے انکارکر نے والوں کے گھروں، دکانوں اور دیگر املاک پر دستی بموں سے حملے کئے جارہے ہیں، تاجروں کوقتل کیاجارہاہے
کراچی ۔۔۔ 30جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری ، ماری پور، منگھوپیر،کھارادراورکراچی کے دیگرعلاقوں میں تاجروں کولیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ کی وصولی اوربھتہ نہ دینے والے تاجروں کے گھروں، دکانوں اوردیگراملاک پر دستی بموں کے حملوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں لیاری گینگ واراورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے تاجروں ،دکانداروں،ٹرانسپورٹرز اور دیگر اہل ثروت افرادکوبھتہ کے وصول کیلئے بھاری رقوم کی پرچیاں بھیج رہے ہیں اورجولوگ بھی بھتہ دینے سے انکارکررہے ہیں ان کے گھروں، دکانوں اور دیگر املاک پر دستی بموں سے حملے کئے جارہے ہیں، تاجروں کوقتل کیاجارہاہے ۔اب تک کئی تاجراورمعصوم شہری ان دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف حکومت کی جانب سے بھرپوراورمؤثرکارروائی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان دہشت گردوں کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اورتاجربرادری اورشہریوں میں عدم تحفظ کااحساس بڑھتاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ کراچی کے تاجروں اوردیگرشہریوں سے بھتہ کی وصولی کی وارداتیں کرنے والے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے اورشہرکوان جرائم پیشہ عناصرسے نجات دلائی جائے ۔ 
 
ایم کیوایم ایلڈرزونگ ناظم آباد سیکٹر کے کارکن نعیم خان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔30، جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 182کے کارکن نعیم خان اور ایم کیوایم نوابشاہ زون یونٹ 7-Aکے کارکن محمد ساجدملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جنا ب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین )دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی نعیم خان اور محمد ساجد ملک کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفر ت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
 
متحدہ قومی موومنٹ ، ہزارہ صوبے کے مطالبے پرہزارہ وال عوام کے ساتھ ہے،لیلیٰ پروین 
لانڈھی میں ہزارہ وال کی جانب سے عشایئے کی تقریب سے خطاب
کراچی: ۔۔۔30، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل کی رکن ڈاکٹرلیلیٰ پروین نے کہاہے کہ صوبہ ہزارہ ،ہزارہ وال قوم کاحق ہے اورمتحدہ قومی موومنٹ کسی طورپربھی صوبہ ہزارہ کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔یہ بات انہوں نے لانڈھی میں ہزارہ وال کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عشائیہ میں ہزارہ وال سے تعلق رکھنے والے معززین کی بڑی تعدادشرکت کی اس موقع پرتنولی برادری کے افرادنے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔لیلیٰ پروین نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہزارہ وال قوم کے دکھ کومحسوس کیااورہزارہ وال قوم کے حقوق دلوانے کیلئے صوبہ ہزارہ کی قرارداداوربل اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب ہمارے بچوں کامستقبل صوبہ ہزارہ کے قیام کے بعدتانباک ہوگا جو حقوق گزشتہ 65سالوں سے جا گیر داروں او ر ڈیروں نے غصب کئے ہوئے ہیں جنہیں اب ایم کیوایم کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی اور عوام کو انکے بنیادی حقوق دلا کر ہی دم لے گی ۔صوبہ ہزارہ میں روزبروزحق پرستوں کی بڑھتی ہوئی تعدادخوش آئندہے۔ڈاکٹرلیلیٰ پروین نے تنولی برادری سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کرنے والے افرادکومبارکبادپیش کی ۔انہوں نے الیاس تنولی کی سربراہی میں ہونیوالے پروگرام کے شرکاء نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کیلئے اظہار تشکر کیا۔
 
ایم کیوایم کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صفدر علی باقری کے والد مرتضیٰ علی باقری کے انتقال پر ایم کیوایم امریکہ کا اظہارِ تعزیت
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔۔۔30، جنوری2013ء 
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عباد الررحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی،جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز محمدارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی،یونٹ انچارجز ، کارکنوں و ہمدردوں نے ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صفدر عل باقری کے والد مرتضی علی باقری کے انتقال پر د لی افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے ڈاکٹر صفدر علی باقری سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
 
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہورمیں سینٹرل پنجاب کی تنظیم نوکے اجتماع سے خطاب کریں گے 
کراچی : ۔۔۔30،جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو کے سلسلے میں کل مورخہ31؍جنوری بروزجمعرات دوپہر دوبجے ایم کیوایم پنجاب ہاؤس نیومسلم ٹاؤن وحدت روڈلاہورمیں منعقدہ ورکرزکنویشن سے اہم ٹیلیفونک خطاب کریں گے جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نوکے سلسلے میں سینٹرل پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کریں گے۔ 
 
***** 

12/22/2024 5:37:12 PM