جب تک پاکستان سے کرپٹ پولیٹیکل کلچر اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ نہیں ہوگااس وقت تک ملک کے حالات اورعوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔الطاف حسین
جب بھی ایم کیوایم نے اپنی جدوجہدکا دائرہ ملک گیرسطح پر بڑھانے کی کوشش کی تو اسٹیبلشمنٹ کے وہ عناصرجوملک سے کرپٹ فیوڈل پولیٹیکل کلچرکاخاتمہ نہیں چاہتے انہوں نے ہمیشہ مختلف ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کاراستہ روکنے کی کوشش کی
ہمیں باقی ماندہ پاکستان کوبچانے کیلئے کوششیں کرناہے اور ملک سے کرپٹ پولیٹیکل کلچر کاخاتمہ کرناہے، ممتازدفاعی مبصر اور دانشور میجر ریٹائرڈ عامر سے فون پر گفتگو
جب جاگیردار ایک خاندان بن سکتے ہیں تو غریب اورمڈل کلاس عوام لسانی وعلاقائی فرق کوبالائے طاق رکھ کرایک خاندان کیوں نہیں بن سکتے۔الطاف حسین
یہ حقیقت ہے کہ ایم کیوایم کوسازش کے تحت پورے ملک میں پھیلنے نہیں دیاگیا تاکہ ملک میں کرپٹ پولیٹیکل نظام چلتارہے۔میجرعامر
آپ نے ملک کے نظام کوصحیح خطوط پر ڈالنے کیلئے جس جدوجہدکاآغازکیااس کوپورے ملک میں پھیلناچاہیے۔میجرعامر
ملک میں سچی تبدیلی کی خواہش رکھنے والے تمام لوگ ایم کیوایم ہی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔میجرعامر
لندن ۔۔۔ 29 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جب تک پاکستان سے کرپٹ پولیٹیکل کلچر اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ نہیں ہوگااس وقت تک ملک کے حالات اورعوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔انہوں نے یہ بات ممتازدفاعی مبصر اوردانشورمیجرریٹائرڈعامر سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان سے کرپٹ پولیٹکل کلچراور اسٹیٹس کوکا خاتمہ چاہتی ہے اسی لئے جب بھی ایم کیوایم نے اپنی جدوجہدکا دائرہ ملک گیرسطح پر بڑھانے کی کوشش کی تو اسٹیبلشمنٹ کے وہ عناصرجوملک سے اسٹیٹس کواورکرپٹ فیوڈل پولیٹیکل کلچرکاخاتمہ نہیں چاہتے اورجن کاکرپٹ جاگیرداوں اوروڈیرو ں سے گٹھ جوڑہے انہوں نے ہمیشہ مختلف ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کاراستہ روکنے کی کوشش کی ، اس مقصدکیلئے کبھی پختون مہاجر، کبھی سندھی مہاجراورکبھی پنجابی مہاجریاکبھی بلوچ مہاجر فساد کر انے کی کوشش کی گئی،سازشوں کے تحت قتل وغارتگری کرائی گئی اورعوام کوایم کیوایم سے بد ظن کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی دولخت ہوچکاہے اورہمیں باقیماندہ پاکستان کوبچانے کیلئے کوششیں کرناہے اور ملک سے کرپٹ پولیٹیکل کلچر کاخاتمہ کرناہے۔انہوں نے کہاکہ جب جاگیرداروڈیرے ایک خاندان بن سکتے ہیں توملک کے غریب اورمڈل کلاس عوام اپنے تمام ترلسانی وعلاقائی فرق کوبالائے طاق رکھ کرآپس میں متحد کیوں نہیں ہوسکتے اورایک خاندان کیوں نہیں بن سکتے ۔ میجرعامرنے جناب الطاف حسین کے خیالات کی تائیدکرتے ہوئے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ کراچی سے اٹھنے والی مڈل کلاس کی آواز ایم کیوایم کوسازش کے تحت پورے ملک میں پھیلنے نہیں دیاگیا تاکہ ملک میں کرپٹ پولیٹیکل نظام چلتارہے۔انہوں نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپکے آباؤاجدادنے پاکستان بنانے کیلئے بڑی قربانیاں دیں اورآپ نے ملک کے نظام کوصحیح خطوط پر ڈالنے کیلئے جس جدوجہدکاآغازکیااس کوپورے ملک میں پھیلناچاہیے کیونکہ ملک میں سچی تبدیلی کی خواہش رکھنے والے تمام لوگ ایم کیوایم ہی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ میجرعامرنے کہاکہ کراچی میں امن کیلئے وہاں آبادتمام نسلی ولسانی اکائیوں کوایم کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں اور اس سلسلے میں وہ خودبھی اپنامؤثرکرداراداکریں گے۔
ملک بھر کے عوام اور مخیر حضرات اسلام آباد میں ایم کیوایم کے دفتر کے قیام کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں ، الطاف حسین
یہ عطیات ایم سی بی بنک واٹر پمپ نواز کورٹ برانچ فیڈرل بی ایریا کے اکاؤنٹ نمبر039-883-080-1000-863پر جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
ایم کیوایم اس موروثی سیاست کاخاتمہ کرکے ملک کا اقتدارغریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اورایماندار افراد کے ہاتھوں میں دینا چاہتی ہے، الطاف حسین
لندن ۔۔۔29، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام اور بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے اسلام آباد میں دفتر کے قیام کیلئے اپنی بساط کے مطابق عطیات اور چندہ دیں۔ یہ عطیات مسلم کمرشل بنک واٹر پمپ نواز کورٹ برانچ کو ڈ نمبر0073فیڈرل بی ایریا کراچی کے اکاؤنٹ نمبر039-883-080-1000-863پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام سمیت موروثی سیاست کاخاتمہ کرکے ملک کا اقتدارغریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اورایماندار افراد کے ہاتھوں میں دینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت نے جس نے ملک کے منتخب ایوانوں میں غریب متو سط طبقے کے لوگوں کو پہنچایا اور انقلاب کی بنیاد رکھی اور انشاء اللہ ایم کیوایم کے پرچم تلے ہی ملک میں غریب متوسط طبقے کا انقلاب آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کے تمام اخراجات عوامی تعاون اور عطیات سے ہی پورے کئے جاتے ہیں اب جبکہ ایم کیوایم اسلام آباد میں دفتر کا قیام عمل میں لارہی ہے تو اسے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا میری ملک بھر کے تاجر وں، صنعتکاروں ، عوام اور صاحب ثروت افراد سے اپیل ہے کہ وہ اسلام آباد میں ایم کیوایم کے آفس کے قیام کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں اور ملک میں غریب متوسط طبقے کے انقلاب کی جدوجہد میں اپنا کر دار بھر پور انداز میں ادا کریں۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کل دو بجے شالیمار ہوٹل روالپنڈی میں ایم کیوایم پنجاب کی تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو کے اعلان کے موقع پر خطاب کریں گے
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان اسلا م آباد اپرپنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کریں گے
ایم کیوایم، آئندہ انتخابات میں حیران کن نتائج دے گی، الطاف حسین
اسلام آباد میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور روالپنڈی زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن:۔۔۔۔29جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین بروز بدھ 30جنوری دوپہر دوبجے شالیمار ہوٹل راولپنڈی میں ایم کیوایم پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو کے اعلان کے موقع پر ٹیلی فونک خطاب کریں گے جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نوکے سلسلے میں اسلام آباد اپرپنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کریں گے جبکہ سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دریں اثناء آج اسلام آباد میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور روالپنڈی زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ حق پرستی کا پیغام ملک بھر میں تیزی سے فروغ پارہا ہے او رملک بھر کے غریب ومتو سط طبقہ کے عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں ۔انشاء االلہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم حیران کن نتائج دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک سے فر سودہ جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ اور ملک پر غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد کی حکمرانی چاہتی ہے ۔انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران پر زوردیا کہ وہ حق پر ستانہ فکر و فلسفہ اور نظریئے کے فر وغ کے لئے بھر پور کر دار ادا کریں ۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان اور سی ای سی کے ارکان نے جناب الطاف حسین کو صوبہ پنجاب میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو اور دیگر تنظیمی امور کی تفصیلات سے بھی آگا ہ کیا ۔
لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد آصف کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
شہر میں جاری قتل و غارتگری کے پیچھے جو سازشی قوتیں ملوث ہیں وہ انتہائی مذموم مقاصد رکھتی ہیں، رابطہ کمیٹی
محمد آصف شہید کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے
کراچی ۔۔۔29، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد آصف کوگولیاں مار کر قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں، کارکنان ، ہمدردوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے بہیمانہ قتل کی کارروائیاں کھلی دہشت گردی اور شہر کا امن غارت کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں جاری قتل و غارتگری کے پیچھے جو سازشی قوتیں ملوث ہیں وہ انتہائی مذموم مقاصد رکھتی ہیں اور ملک کے نازک ترین حالات میں شہر کراچی میں قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ رابطہ کمیٹی نے محمد آصف شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم راجہ پرویزا شرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد آصف کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیاجائے اور اس واقعے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد آصف کی شہادت پر الطاف حسین کااظہارافسوس
لندن۔۔۔29، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد آصف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
بنگالیز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غیاث الدین سمیت متعدد بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری کے واقعات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت قتل و غارتگری کی ان منظم کارروائیوں سے صاف ظاہر ہے کہ سازشی قوتیں شہر کا امن سبوتاژ کرکے اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں
قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کو لگام دی جائے اور گرفتار کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کیاجائے
بنگالیز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غیاث الدین سمیت دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے بے گناہ افراد کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کادلی تعزیت وہمدردی کااظہار
کراچی ۔۔۔29، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے بنگالیز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غیاث الدین کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ غیاث الدین کے بہیمانہ قتل سمیت شہر میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح دہشت گرد ایم کیوایم سمیت دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنان کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنا رہے ہیں اور قتل و غارتگری کی ان منظم کارروائیوں سے صاف ظاہر ہے کہ سازشی قوتیں شہر کا امن سبوتاژ کرکے اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مسلح دہشت گردی کے ذریعے قتل و غارتگری کے بڑھتے ہوئے واقعات نہ صرف شہر کی معاشی ، سماجی ، اقتصادی ترقی پر اثر انداز ہورہے ہیں بلکہ عوام میں مسلح دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں پر شدید غم و غصہ بھی پایاجارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی مزید کہاکہ شہر کراچی میں قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گرد جس کسی کے بھی اشارے پر سرگرم ہیں وہ قوتیں ملک کے استحکام کے خلاف ہیں اور بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کا اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا لمحہ فکریہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے بنگالیز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غیاث الدین کے سوگوار لواحقین، بنگالی ایکشن کمیٹی کے عہدیداران ، کارکنان اور کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر قتل کئے جانے والے بے گناہ افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کورنگی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے بنگالیز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غیاث الدین سمیت دہشت گردوں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر متعدد بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، دہشت گردوں کو لگام دی جائے اور شہر میں امن کے قیام اور ملک کے استحکام کیلئے قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔
سندھ کے سابق صوبائی وزیر صفدر علی باقری کے والد مرتضیٰ علی باقری کو وادی حسین قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر انچولی میں واقع امام بارہ گاہ خیر ا لعمل میں ادا کی گئی
نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انیس احمد قا ئمخانی و اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی سمیت مرحوم کے عزیز واقارب کی شرکت
کراچی :۔۔۔۔29، جنوری2013ء
سندھ کے سابق صوبائی وزیر صفدر علی باقری کے والد مرتضیٰ علی باقری کو وادی حسین قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر انچولی میں واقع امام بارہ گاہ خیر العمل میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انیس احمد قا ئمخانی واراکین رابطہ کمیٹی سلیم تاجک اور شاکر علی ، حق پر ست اراکین اسمبلی حیدر عباس رضوی ، خالد بن ولایت ، انور عالم ،امام الدین شہزاد ، مزمل قریشی ، ندیم مقبول صدیقی سمیت مرحوم کے عزیز واقارب نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی سمیت سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ۔دریں اثناء مرتضی علی باقری مرحوم کا سوئم 31جنوری2013 ء بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر خیر العمل امام بارگا ہ میں منعقد ہوگا۔
ایم کیو ایم 90 کی ایڈمن کمیٹی کے رکن ذیشان الرحمن کے والد حبیب الرحمن کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔30جنوری، 2013ء
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم 90 کی ایڈمن کمیٹی کے رکن ذیشان الرحمن کے والد حبیب الرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار ان صبر جمیل عطا فرمائے ۔(آمین)۔دریں اثناء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی نائن کی ایڈمن کمیٹی کے رکن ذیشان الرحمن کے والد حبیب الرحمن کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔جنو ری 29،2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کوئٹہ زون کے کارکن ملک عمران اللہ کاکڑ کے چچا ملک عبداللہ یاسین زئی، ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 149کے کارکن عامررضا کی والدہ شبیرہ خاتون ، یونٹ 146 کے کارکن جمیل احمد کے والد احمد حسن اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 126 کے کارکن اختر شاہ بھائی کی والدہ عیدو بی بی کے نتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار ر حمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
*****