ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی علامہ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگو ۔
جناب الطاف حسین نے علامہ طاہر اشرفی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد اور دعائیں دیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے قیام کیلئے کردار ادا کروں گا ، علامہ طاہر اشرفی کا جناب الطاف حسین سے گفتگو میں عزم
لندن۔۔۔28، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے علامہ طاہر اشرفی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیں کیں ۔ یہ مبارکباد اور دعائیں علامہ طاہر اشرفی کو جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دیں ۔ جناب الطاف حسین نے علامہ طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کا ذریعہ بنائے ،آپ سے نیک کام کرائے ، آپ سے معصوموں کی جان ومال کے تحفظ کی خدمات لے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا نیک کام اور اپنے بندوں کی خدمت کا کام لے ۔ علامہ طاہر اشرفی نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے وہ پاکستان میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کے قیام کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
معروف تاجررہنما محمد عرفان کی دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کے نتیجے میں ہلاکت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
محمد عرفان ہلاک نہیں شہید ہوئے ہیں ، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا
کارکنان محمد عرفان کے سوگ میں بھر پور شرکت کریں اور ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کریں
تاجر برادری کے تحفظ کا صرف وعدہ کرنے کے بجائے عملی طور پر تحفظ فراہم کیاجائے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔28، جنوری 2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف تاجر رہنما او ر صدر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد عرفان پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے اور اس کے نتیجے میں ان کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محمد عرفان ہلاک نہیں شہید ہوئے ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں محمد عرفان کے تمام سوگوار لواحقین کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک نے کے ساتھ ساتھ الیکٹرونک تاجر مارکیٹ کی تمام تاجر برادری باالخصوص ملک کی تاجر برادری کے غم میں بھی شریک ہوں ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ محمد عرفان کے سوگ میں بھر پور شرکت کریں اور ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کریں ۔ جناب الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ محمد عرفان کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور تاجربرادری کے تحفظ کا صرف وعدہ کرنے کے بجائے عملی طور پر تحفظ فراہم کیاجائے ۔
مسلح دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی تاجر رہنما ء محمد عرفان خان کی شہادت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
محمدعرفان خان کی شہادت اور قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردو ں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ، تاجر برادری اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
محمدعرفان خان کی شہادت پرسوگوار لواحقین سمیت تاجر برادری اور تاجر رہنماؤں سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
کراچی۔۔۔28، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ دنوں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوجانے والے کراچی الیکٹرونک مارکیٹ کے سابق صدر اورتاجر رہنماء محمد عرفان خان کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد عرفان خان شہید کے بہیمانہ قتل اور قاتلانہ حملے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور تاجر برادری اورشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مثبت اور ٹھوس نوعیت کے اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہر میں تاجر برادری اورتمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد عدم تحفظ کا شکار ہیں جس پر تاجر اپنے پرامن احتجاجی مظاہروں اور دھرنو ں کے ذریعے بھی بھتہ خوری ، قتل و غارتگری ، اغواء برائے تاوان کے واقعات پر احتجاج ریکارڈ کراچکے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں مسلسل ایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں ، کارکنوں ، دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت تاجر برادری کو بیدردی سے شہید کیاجارہا ہے تاہم اس کے باوجود تاجربرادری اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ۔رابطہ کمیٹی نے محمد عرفان خان شہید کے سوگوار لواحقین سمیت تاجررہنماؤں اور تاجر برادری سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ تاجر رہنماء محمد عرفان خان کی دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کے بعد شہادت کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور تاجر برادری سمیت شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے ۔
نوید شیخ اور محمد اسماعیل مگسی کا قتل شہر میں جاری دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے ، رابطہ کمیٹی
دہشت گرد شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات کے ذریعے شہر کو عدم استحکام کی صورتحال سے دو چا ر کرنا چاہتے ہیں، رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کا شہدا کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
نوید شیخ اورمحمد اسماعیل مگسی کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ، قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت ترین سزادی جائے
نوید شیخ شہید اور محمد اسماعیل شہید کو ہزاروں آہوں اور سسکیوں کے درمیان نیو کراچی کے صدیق آباد قبر ستان اور مہران ٹاؤن قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا
کراچی :۔۔۔۔28، جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Bکے کارکن نوید شیخ اور کراچی مضافاتی آرگنائز نگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ گاہی فقیر گوٹھ کے یونٹ انچارج محمد اسماعیل مگسی کی شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو شہر میں جاری دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گر د عناصر منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات کے ذریعے شہر کو عدم استحکام کی صورتحال سے دو چا ر کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جو دہشت گرد ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کو ٹارکٹ کلنگ کرکے بیدردی سے شہید کررہے ہیں وہ شہر اور ملک کے کھلے دشمن ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے شہدا کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کی فائر نگ سے نوید شیخ اورمحمد اسماعیل مگسی کے قتل کا نوٹس لیا جائے اوراس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزاد ی جائے۔دریں اثناء ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ140-Bکے کارکن نوید شیخ شہید اور کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ گاہی فقیر گوٹھ کے یونٹ انچارج محمد اسماعیل مگسی شہید کو ہزاروں آہوں اور سسکیوں کے درمیان نیو کراچی کے صدیق آباد قبر ستان اور مہران ٹاؤن قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا ۔ نوید شیخ شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد اقصیٰ سیکٹر 5-Jنیوکراچی میں ادا کی گئی جبکہ محمد اسماعیل مگسی شہید کی نماز جنازہ مہران ٹاؤن گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم ، صوبائی وزیر خواجہ اظہار الحسن ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، علاقائی سیکٹر ویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
رکن رابطہ کمیٹی رضاہارون کی پاکستان سرائیکی پارٹی کے وفد سے ایم کیوایم ملتان ہاؤس میں ملاقات
ایم کیو ایم صوبے کے قیام کے لئے پر امن جدوجہد میں سرائیکی عوام کے شانہ بشانہ ہے ۔ رضا ہارون
صوبے کے قیام کی حمایت پر ہم سرائیکی قوم کی جانب سے جناب الطاف حسین کے مشکور ہیں۔وفد پاکستان سرائیکی پارٹی
ملتان۔۔۔28، جنوری 2013ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہر سطح پر جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت جاری رکھے گی اور جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق جنوبی پنجاب بہاولپور صوبے کے قیام کی پرامن جدوجہد میں اپنے سرائیکی بولنے والے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم ملتان ہاؤس میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے چیف کوآرڈینٹرحاجی احمد نوازکی سربراہی میں آنے والے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ وفد کے شرکا ء نے کہا کہ ہم سرائیکی قوم کی جانب سے جنوبی پنجاب بہاولپور صوبے کی حمایت پرجناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے مشکور ہیں ۔انہیوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے اپنے عمل و کردار سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے۔ ایم کیوایم نے جس طرح سے سرائیکی قوم کی حمایت اور جنوبی پنجاب بہاولپور صوبے کے قیام کی جدوجہد میں اپنے عملی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اس سے جنوبی پنجاب کے مظلوم عوام سے جناب الطاف حسین کی محبت ثابت ہوتی ہے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود اور جوائنٹ انچارج ڈاکٹر اکرم بھی موجود تھے۔
ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت اور انتقال پر جنا ب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت لندن :۔۔۔28، جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Bکے کارکن نوید شیخ اور کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ گاہی فقیر گوٹھ کے یونٹ انچارج محمد اسماعیل مگسی کی شہادت اور ایم کیوایم فیڈر ل بی ایریا سیکٹر یونٹ 153-Bکے کارکن محمد ایوب کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمددری کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
سندھ کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صفدر علی باقری کے والد مرتضی علی باقری کے انتقال پر جنا ب الطاف حسین کا اظہارِ افسوسلندن :۔۔۔28، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ کے سابق صوبائی وزیرڈاکٹر صفدر علی باقری کے والد مرتضی علی باقری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے صفدر باقری سمیت مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی مرتضیٰ علی باقری کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِافسوس
کراچی :۔۔۔28، جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 153-Bکے کارکن محمد ایوب ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 93-Aکے کارکن محمد انثار کی ہمشیرہ عطیہ فاطمہ ،ہزارہ آرگنائز نگ کمیٹی کورنگی سیکٹر یونٹ 2کے جوائنٹ انچارج عامر عباسی کی دادی محترمہ حیات نور اور ایم کیوایم فیڈر ل بی ایریا سیکٹر یونٹ 154کے کارکن سیّد محمد کاشف کے والد سیّد محمد رفیع کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفر ت اور سوگوارن کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
*****