Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے بھرپور اندازمیں حصہ لے گی۔الطاف حسین


 Posted on: 1/26/2013
ایم کیوایم آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے بھرپور اندازمیں حصہ لے گی۔الطاف حسین
ایم کیوایم پنجاب سے ہرنشست پر اپنے امیدوارکھڑے کرے گی
جنوبی پنجاب صوبہ کاقیام عوام کادیرینہ مطالبہ ہے،ایم کیوایم جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی
پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ، لاہورزونل کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب
اجلاس میں صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کی کوششوں کوتیزکرنے، پنجاب میں تنظیم سازی ،تنظیمی اسٹرکچرکی تشکیل نواور آئندہ انتخابات میں امیدواروں کے چناؤ سمیت دیگرتنظیمی امورپر تفصیلی غورخوض 
اجلاس میں پنجاب خصوصاً لاہور میں امن وامان کی روزبروزبگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کااظہارکیاگیا
لاہور ۔۔۔26، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے بھرپور اندازمیں حصہ لے گی اور پنجاب سے ہرنشست پر اپنے امیدوارکھڑے کرے گی۔ علیحدہ صوبہ کاقیام جنوبی پنجاب کے عوام کادیرینہ مطالبہ ہے اورایم کیوایم جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ یہ بات انہوں نے لاہورمیں ایم کیوایم پنجاب ہاؤس میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ، لاہورزونل کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کی صدارت جناب الطاف حسین نے کی ۔ اجلاس میں صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے، پنجاب میں تنظیم سازی ،تنظیمی اسٹرکچرکی تشکیل نواور آئندہ انتخابات میں امیدواروں کے چناؤ سمیت دیگرتنظیمی امورپر تفصیلی غورخوض کیا گیا اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اجلاس میں ایک قراردادکے ذریعے پنجاب خصوصاً لاہور میں امن وامان کی روزبروزبگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کااظہارکیاگیا۔اجلا س میں متفقہ طورپر طے کیا گیا کہ ایم کیوایم آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور پنجاب سے ہر نشست پر اپنے امیدوا رکھڑے کرے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کو اسکے قیام کے دن سے آج تک انگنت مسائل ومشکلات اورسازشوں کا سامنا رہا ہے ۔ جب جب ایم کیوایم نے پنجاب ، خیبرپختونخوا اورملک کے دیگرحصوں میں اپنے پیغام اور نظریئے کو پھیلانے کا عمل کیا تو سازشی عناصر نے ایم کیوایم کوملک بھرمیں پھیلنے سے روکنے کیلئے طرح طرح سے سازشیں کیں،کبھی فسادات کرائے، میڈیاکے ذریعے طرح طرح کے زہریلے پروپیگنڈے کرکے ایم کیوایم کاامیج خراب کرنے اورعوام کوایم کیوایم سے متنفرکرنے کی کوششیں کیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم ،ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ، کرپٹ سیاسی کلچراور موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے ، ہماری جدوجہد کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں ہے، ہم پاکستان کی سلامتی وبقاء کو یقینی بناکر ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ملک وقوم کے ساتھ مذاق ہے کہ چند مخصوص خاندان نسل درنسل پاکستان پر حکمرانی کرتے چلے آرہے ہیں، ایم کیوایم اس موروثی سیاست کاخاتمہ کرکے ملک کا اقتدارغریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اورایماندار افراد کے ہاتھوں میں دینا چاہتی ہے ۔ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو محض نعرے نہیں لگاتی بلکہ عمل کرکے بھی دکھاتی ہے، ایم کیوایم نے دولت کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کی روایت کو توڑا، غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اورایماندار افراد کو اسمبلیوں میں بھیجااور جب جب ایم کیوایم کو موقع ملا اس نے عملاً عوام کی خدمت کی اور ترقیاتی کام کرکے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص اور سندھ کے دیگر شہروں کا نقشہ بدل دیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے صدارت یا وزارت عظمیٰ کا منصب نہیں چاہئے ،میں صرف پاکستان کا فرسودہ نظام تبدیل کرنا چاہتا ہوں اورپاکستان کو قائداعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے وژن کے مطابق ایک صحیح جمہوری مملکت بنانا چاہتا ہوں اوراس مقصدکیلئے گزشتہ 22 سال سے جلاوطنی کی کربناک زندگی گزار رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ دولت سے بڑے مکانات اور محلات خریدے جاسکتے ہیں لیکن لوگوں کی محبت نہیں خریدی جاسکتی۔ یہ حق پرستانہ فکروفلسفہ کی سچائی ہے کہ اپنے وطن سے جسمانی طورپر دور رہنے کے باوجودکروڑوں کارکنان وعوام مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے سینٹرل ایگزیکٹوکونسل پر زور دیا کہ وہ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ان علاقوں کی سماجی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نوکرے اور آئندہ انتخابات کیلئے صوبہ پنجاب سے امیدواروں کی فہرست بھی مرتب کریں۔انہوں نے ملک بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اسلام آباد میں دفتر کیلئے بھرپورمالی تعاون کریں اور اپنی بساط کے مطابق عطیات جمع کرائیں ۔جناب الطاف حسین نے سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن اور سابق قومی کرکٹر سرفراز نواز کی علالت پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
 
ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ’’جنوبی پنجاب و بہاولپور ‘‘صوبے انتخابات سے قبل بنا دیئے جائیں ، الطاف حسین 
صدر اور وزیراعظم جنوبی پنجاب و بہاولپور صوبے کی تشکیل کے مطالبہ کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور مطالبہ کو پورا کرکے کروڑوں عوام میں پائی جانے والی محرومیوں اور انصافیوں کا ازالہ کیاجائے 
جنوبی پنجاب و بہاولپور کے عوام اپنے جائز حق کیلئے جو بھی پرامن جدوجہد کریں گے ، ایم کیوایم اس کی بھر پور حمایت کریگی بلکہ ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان اس پرامن جدوجہد میں جنوبی پنجاب و بہالپور کے عوام کے شانہ بشانہ ہوں گے
لندن۔۔۔26، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب و بہاولپور صوبے کے قیام کے مطالبات کروڑوں عوام کے دل کی آواز ہیں لہٰذا اس عوامی مطالبے کو فی الفور منظور کرکے جنوبی پنجاب و بہاولپور صوبے عام انتخابات سے قبل بنادیئے جائیں۔۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کا قیام عوام کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے انکار کرنے اور عوام کی محرومیوں میں اضافہ کرنے والوں کو پاکستان سمیت جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے لوگوں سے کوئی محبت نہیں ہے اور ایم کیوایم ایسے تمام طبقات کی پرزور مذمت کرتی ہے جو جنوبی پنجاب و بہاولپور صوبہ کے قیام کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی پنجاب و بہاولپور کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اپنے جائز حق کیلئے جو بھی پرامن احتجاج کریں گے نہ صرف ایم کیوایم اس کی بھر پور حمایت کریگی بلکہ ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان اس پرامن جدوجہد میں جنوبی پنجاب کے عوام کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جو قوتیں نئے صوبے کے قیام میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں وہ پاکستان کی سلامتی و بقاء اور یکجہتی کو دانستہ نقصان پہنچا رہی ہیں ۔جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی پنجاب و بہاولپور صوبے کے قیام کے عوامی مطالبہ کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور اس مطالبہ کو پورا کرکے نہ صرف کروڑوں عوام کی محرومیوں ، ناانصافیوں کا ازالہ کیاجائے بلکہ انہیں فی الفور ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے ۔ 
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تاجر رہنماء عرفان خان کی کراچی کے مقامی اسپتال میں عیادت 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت درفایت کی اور انکی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم کی جانب سے عرفان خان پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کااظہار کیا
کراچی :۔۔۔26، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رابطہ کمیٹی ارکان وسیم آفتاب اور رضاہارون نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کراچی الیکڑونک مارکیٹ کے صدر و ممتاز تاجر رہنما عرفان خان کی کراچی کے مقامی اسپتال میں عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت درفایت کی اور انکی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عرفان خان سے گفتگو میں کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے عرفان خان پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت ہے اور اس واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی ٰ سندھ سید قائم شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عرفان خان پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے اور تاجربرداری اور عوام کے جان ومال کو محفوظ بنانے کیلئے ٹھو س و مثبت اقدامات بروئے کارلا ئے جائیں۔ 
 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے آج لاہور میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا 
کراچی ۔۔۔26، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آج لاہور میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس میں جائز عوامی مطالبات ، عام انتخابات ، دہشت گردی ، امن و امان ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور اقتصادی صورتحال پر غور و خوض کیاجائے گا۔
 
ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے نمائندہ وفد کی اے این پی کے رہنما بشیر بلور شہید کے چہلم میں شرکت 
پشاور ۔۔۔26، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ پشاور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بشیر بلور کے چہلم میں شرکت کی ۔ایم کیوایم کے وفد کی سربراہی ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے انچارج ڈاکٹر نوبت خان ، جوائنٹ انچارجز فیصل عزیز ، صادق نواز اور رکن رسالت خان نے کی ۔ ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے وفد نے بشیر بلور شہید کے سوگو لوارحقین اور اے این پی کے رہنماؤں سے ایم کیوایم جانب سے دلی تعزیت کی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی طرف سے دلی ہمدردی اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے بشیر بلور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ 
 
ناظم آبادمیں پتنگ کی ڈورسے گلہ کٹنے کے باعث 7سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران کاغم زدہ خاندان سے ملاقات،بچی کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس
کراچی ۔۔۔26، جنوری 2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے ناظم آبادمیں پتنگ کی ڈورگلے پرپھرنے سے7سالہ معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس اورگہری تشویش کا اظہارکیا ہے اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام اورشہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کار لائیں جائیں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ناگہانی حادثے کاشکارہونیوالی معصوم بچی کے غم زدہ والدین سمیت تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بچی کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورغم زدہ والدین و دیگر تمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران نے غم زدہ خاندان سے ملاقات کی اور ناگہانی حادثے میں بچی کی جاں بحق ہونے پرایم کیوایم کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوربچی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
 
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج اورسابق صوبائی وزیررؤف صدیقی کے ماموں ارشاد احمدصدیقی کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے تمام ار کان کابھی رؤف صدیقی سے اظہارتعزیت
لندن ۔۔ 27جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج اور سابق صوبائی وزیرعبدالرؤف صدیقی کے ماموں ارشاد احمدصدیقی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ارشاداحمدصدیقی مرحوم کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے تمام ار کان نے بھی رؤف صدیقی سے ان کے ماموں کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیااورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔
 
ظہیر احمد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔26جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ سیکٹر ناظم آباد گلبہار یونٹ189کے انچارج ظہیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی ظہیر احمد کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت 
کراچی :۔۔۔26، جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 193کے کمیٹی ممبر آصف انصاری کی والدہ محترمہ شکیلہ خاتون ،لانڈھی سیکٹر یونٹ 81کے کارکن محمد انور کی اہلیہ محترمہ شمشاد بیگم او ر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر یونٹ شاہ لطیف کے کارکن گلشن سومرو کے والد عارف سومرو کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدرد ی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ 
 
*****

12/22/2024 5:38:36 PM