رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، منتخب عوامی نمائندوں کی جشن عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس میں شرکت
مرکزی استقبالیہ کیمپ سے جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں
جلوس میں شریک علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے جشن عید میلا دالنبیؐ کے مبارک مہینے کا تقدس برقرار رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی کاوشوں کو سراہا
کراچی بھر سے نکلنے والے جشن عید میلا د النبی ؐ کے جلوسوں میں علاقائی سطح پر حق پرست منتخب عوامی نمائندوں نے بھی شرکت
کراچی ۔۔۔25، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ، اراکین رابطہ کمیٹی، وسیم آفتاب ، رضاہارون ،ڈاکٹر صغیر احمد ، سلیم تاجک، حق پرست وزراء اور منتخب عوامی نمائندوں نے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کراچی سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور اللہ والا مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر لگائے گئے ایم کیو ایم کے مرکزی استقبالیہ کیمپ سے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ایم کیوایم کے رہنماؤں نے جلوس میں شریک علمائے کرام ، نعت وثناء خواں حضرات اور مختلف انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلا د النبیؐ کی دلی مبارکبادپیش کی۔اس موقع پر علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے جشن عید میلا د النبیؐ کے مرکزی جلوس میں ایم کیوایم کی قیادت کی شرکت کا خیر مقدم کیا اور اس مبارک مہینے کا تقدس برقرار رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی عملی کاوشوں کو سراہا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور منتخب حق پرست عوامی نمائندوں نے استقبالیہ کیمپ سے جلوس کے شرکاء کو شربت پلایا ، لنگر اور مٹھائی بھی تقسیم کی اور انہیں بھی جشن عید میلادالنبیؐ کی دلی مبارکباد پیش کی ۔اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں سے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں میں حق پرست منتخب عوامی نمائندوں نے مقامی سطح پر بھی شرکت کی اور جلوسوں کے اختتام تک ساتھ رہے ۔ حق پرست منتخب عوامی نمائندوں نے جلوسوں میں شریک علمائے کرام ، نعت وثناء خواں حضرات اور مذہبی رہنماؤں کو جشن عید میلا د النبیؐ کی دلی مبارکباد پیش کی اور جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پر علاقائی ، شہری ، صوبائی اورملکی سطح پر کئے گئے ایم کیو ایم کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کی جانب سے سینکڑوں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے
جلوسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب عوامی نمائندے ، زونل ، سیکٹر، یونٹس اور ڈسٹرکٹ انچارجزو کمیٹیوں کے اراکین کی شرکت
استقبالیہ کیمپ پر شربت و پانی کی سبیلیں لگائی گئی ، جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی ،مٹھائیاں اور لنگر تقسیم کیا گیا
کراچی ۔۔۔25، جنوری 2013ء
12ربیع الاول جشن عیدمیلا د النبیؐ کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام سینکڑوں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ،شربت اور پانی کی سبیلیں قائم کی گئیں ، جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی اور مٹھائی اورلنگر تقسیم کیا گیا جبکہ کراچی سمیت ملک بھر میں نکلنے والے مرکزی جلوسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹر ز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے اراکین ، زونل انچارجز و اراکین ،سیکٹر ز انچارج و اراکین کمیٹی ، یونٹس انچارج و اراکین کمیٹی ، ڈسٹرکٹ انچارجز و اراکین نے شرکت کی اور استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کرکے ان کااستقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پر 25استقبالیہ کیمپس لگائے گئے جن میں شربت اور پانی کی سبیلیں بھی شامل ہیں ، ان استقبالیہ کیمپوں میں سے پانچ کیمپ جن میں اللہ والا مارکیٹ ایم اے جناح روڈ ، مین نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ ، دل پسند سوئٹس ، مین روڈ گلبہار سینیٹر ی مارکیٹ چاندنی چوک اور جامع لیاقت آباد میں جامع مسجد قادریہ بی ایریا میں لگائے گئے کیمپس مرکزی طور پر قائم کئے گئے تھے جبکہ اس کے علاوہ ایم کیوایم کے زیر اہتمام جشن عید میلا د النبیؐ کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر لانڈھی میں گوشت مارکیٹ نزد حبیب فٹبال گراؤنڈ ، کورنگی میں کورنگی نمبر 2-1.2میں ڈبل روڈ ناصر جمپ ، ملیر میں سعودآباد چورنگی ، گلستان جوہر میں پرفیوم چوک ، اسکیم 33میں پیرا ڈئیز ، صائقہ پلاز ہ ، فہد اسکوائر چوک ، سبیل چورنگی ، گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری بلاک 3اور جہانگیر روڈ ، سوسائٹی میں چار مینار چورنگی ، بہادر آباد اور سوسائٹی ، ڈیفنس میں پی اینڈ ٹی کالونی ، پاک کالونی میں مین روڈ نزد لثانی ماربل ، بلدیہ میں بلدیہ ٹاؤن نمبر 4، قصبہ علی گڑھ میں جامع مسجد غوث العظم سیکٹر نمبر5اور قذافی چوک سیکٹر نمبر 1، اورنگی ٹاؤن میں اورنگی ٹاؤن نمبر 5کی مین چورنگی ، سرجانی ٹاؤن میں KDAاسٹاپ، نیو کراچی میں مین سندھی ہوٹل ، نارتھ کراچی میں UPموڑ ، نارتھ ناظم آباد میں بلاک Nنزد سخی حسن پوسٹ آفس ، فیڈرل بی ایریا میں غوثیہ فوڈ سینٹر بالمقابل حسین آباد بلاک 2میں بھی استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جہاں سے جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی ، لنگر اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔
کراچی کی طرح اندرون سندھ میں جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سینکڑوں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ، لنگر اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس سلسلے میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیراہتمام مرکزی کیمپ اسٹیشن روڈ کے علاوہ مارکیٹ چوک ، گؤ شالہ ، گیٹ ، تانگہ اسٹینڈ ، قلعہ چوک ، ایم کیوایم میر پور خاص زون کے تحت مرکز فیضان مدینہ ، ڈاک خانہ چوک ، ہیر آباد چوک ، کالونی چوک ، ایم کیوایم سکھر زون کی جانب سے گھنٹہ گھرچوک ، تھلہ چوک ، ڈھک روڈ اورجناح چوک ، ایم کیوایم نوابشاہ زون کے زیر اہتمام مرکزی کیمپ اٹھا چوک کے علاوہ کوہا ٹ بادشاہ ، عبد القادر پارک ، علم چوک ، رفیق الطافی چوک ، مریم روڈ ، میں بازار روڈ ، میں بازار سکرنڈ ، ایم کیوایم تنڈو الہیار زون کے تحت مرکزی عید گاہ ، قلعہ چوک ، سادات کالونی ، سخی موج دریا روڈ ، الرحیم گارڈن ، گھوٹکی زون کی طرف سے نیو بس اسٹینڈ ، نور مسجد ، ایم کیوایم جامشورو زون کی جانب سے مرکزی کیمپ زونل آفس کے علاوہ ، کاسیر ی باغ ، عید گاہ روڈ ، ٹیلیگراف ورکشاپ تعلقہ اسپتال ، ایم کیوایم عمر کوٹ زون کے زیر اہتمام موتی چوک ، بخاری مسجد چوک کنری ، جیبی چوک ڈھورونا رو ، یونٹ آفس سامارو ، ایم کیوایم بدین زون کی جانب سے اعجاز بو تلوں والا بدین ، پریس کلب بدین ، خلفاء راشدیہ چوک ماتلی ، یونٹ آفس پنگریو ، ایم کیوایم خیر پور زون کے زیر اہتمام لقمان پھاٹک ، ایم کیوایم نوشہرو فیروز زون کے تحت تاج مسجد مورو ، ہالانی روڈمحراب پور ، مین روڈ بہلانی ، ہائی اسکول چوک تھارو شاہ ، اسٹیشن روڈ بھر یا روڈ ، راجپوت محلہ پڈ عیدن ، پڈ عیدن روڈ ، ایم کیوایم دادو زون کی جانب سے نیو چوک ، گھنٹہ گھر چوک میہڑ ، مین چوک جوہی ، ایم کیوایم لاڑکانہ زون کے زیر اہتمام ایمپائر روڈ ، ایم کیوایم شکار پور زون کے تحت لکھی در گھنٹی گھر چوک ، اسٹورٹ گنج شکار پور جبکہ ایم کیوایم جیکب آباد زون کے زیرا ہتمام ڈی سی چوک میں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے جہاں منتخب عوامی نمائندوں ، زونل انچارج و اراکین کمیٹی اور ذمہ داران و کارکنان نے جلوسوں کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور شرکاء میں مٹھائی اورلنگر تقسیم کیا ۔
ایم کیوایم کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب میں جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم ملتان زون کے تحت ڈسٹرکٹ ملتان میں چوک حسین آگاہی ، ڈسٹرکٹ لودھراں میں کہروڈ پکا اور بخاری چوک ، ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں فیاض پارک چوک ، ڈسٹرکٹ خانیوال میں جامعہ مسجد چوک ، ڈسٹرکٹ ساہیوال میں پلی چوک ، ڈی جی خان میں دربار قادریہ ، ڈسٹرکٹ بہاولپور میں چوک فوراہ ، ڈسٹرکٹ لیہ میں چوبارہ روڈ ، ڈسٹرکٹ راجن پور میں کچری چوک ، ڈسٹرکٹ وہاڑی میں کارخانہ بازار ، ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں ٹی ایم اے چوک ، ایم کیوایم گوجرانوالہ زون کے تحت ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں لاری اڈہ ، ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں محلہ شہاب پورہ اگوکی روڈ ، ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں گوجرانوالہ روڈ ، ڈسٹرکٹ منڈی بہاولدین میں چیمہ چوک ہندلانہ پلازہ ، ڈسٹرکٹ نارو وال میں محلہ رسول پورہ نزد بھاٹک ، ایم کیوایم فیصل آباد زون کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ جھنگ میں فیصل آباد روڈ اور جھنگ ، ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں چوک شوری پیلی نزد پیر نو گزااور باٹا چوک نزد شاہی مسجد ، ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں چوک گھنٹہ گھر اور مین بازار ، ڈسٹرکٹ بھکر میں ڈاکخانہ چوک اور ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہدا چوک صدر بازار ، اسی طرح ایم کیوایم راولپنڈی زون کے تحت ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں جامعہ مسجد روڈ ، ڈسٹرکٹ اسلام آباد میں کراچی کمپنی ، ڈسٹرکٹ میانوالی میں بلو خیر روڈ ، ڈسٹرکٹ اٹک میں بلدیہ روڈ ، ڈسٹرکٹ چکوال میں تلہ گنگ روڈ ، ڈسٹرکٹ خوشاب میں چھتری چوک اور ڈسٹرکٹ جہلم میں بلاٹاؤن میز وڈ جہلم جبکہ ایم کیوایم لاہور زون کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ لاہور میں لورہای گیٹ مین روڈ ، ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں فاروق آباد ، ڈسٹرکت اکا ڑہ میں کچہری بازار ، ڈسٹرکٹ قصور میں آلہ آباد اور ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب میں ریلوے روڈ پر استقبالیہ کیمپس قائم کئے گئے جہاں پر ایم کیوایم کے زونل انچارجز و اراکین اور دسٹرکٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران نے شرکاء کا استقبال کیا اور پھول نچھاورکئے جبکہ بعض کیمپوں پر جلوسوں کے شرکاء میں لنگر اور شربت بھی تقسیم کیا گیا۔صوبہ بلوچستان میں نصیر آباد ، ڈیرہ مراد جمالی ، ڈیر الہ یار ، اوستہ محمد ، کوئٹہ ،صوبہ خیبر پختونخواہ کے زون مانسہرہ کے زیر اہتمام پنجاب چوک ، ہری پور زون کی جانب سے میر پور بازار ، ایبٹ آباد زون کے زیراہتمام مانسہرہ روڈ ، ڈیرہ اسماعیل خان زون کے تحت لیاقت پارک اور لاری ڈہ جبکہ ایم کیوایم آزاد کشمیر کے زون باغ کے تحت حیدری ہونا بادی ، مظفر آباد زون کے زیرا ہتمام اپراڈہ اور میر پور زون کی جانب سے کوٹلی مین بازار اور علامہ اقبال روڈ پر جشن عید میلا د النبیؐ کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے اور جلوسوں کے شرکاء کا استقبال کیا گیا ۔
ایم کیوایم کیلیفورنیاکے ہمدرد محمد طاہر قاضی کے انتقا ل پر رابطہ کمیٹی کا ظہار افسوس
کراچی ۔۔۔25، جنوری 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کیلیفورنیاکے ہمدرد محمد طاہر قاضی کے انتقا ل پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کر تے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔