لانڈھی شیرپاؤکالونی میںیکے بعددیگرے دوبم دھماکے بدترین دہشت گردی ہیں،دھماکوں کافی الفورنوٹس لیاجائے،الطاف حسین
دھماکوں میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکاورں کی ہلاکتوں پرجناب الطاف حسین کااظہارافسوس
یکے بعددیگرے بم دھماکوں کامقصدشہرکوبڑی تباہی سے دوچارکرناتھا،دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے
لندن:۔۔۔24،جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤکالونی میں وقفے سے وقفے دوبم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکوں کو دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکاروں کے جاں بحق اورمتعددافرادکے زخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ماہ ربیع الاوّل کے موقع پرجودرندہ صفت سفاک دہشت گراپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے بم دھماکے اوردہشت گردی کی کارروائیاں کرکے ناحق پولیس افسران واہلکاروں،سیکوریٹی فورسزکے جوانوں اوربے گناہ ومعصوم شہریوں کونشانہ بنارہے ہیں ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں اسے عناصرمسلمان توکجاانسان بھی کہلانے کے حقدارنہیں۔انہوں نے کہاکہ وقفے وقفے سے کئے گئے بم دھماکے کامقصدشہرمیں زیادہ سے زیادہ تباہی اورشہریوں کونقصان پہنچاناتھاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے ڈی ایس پی کمال خان منگن اورپولیس اہلکاروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاکرے ۔جناب الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤکالونی میںیکے بعددیگرے دوبم دھماکوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے اوربم دھماکوں میں ملوث سفاک دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔جناب الطاف حسین نے دھماکوں میں زخمی ہونیوالے پولیس اورریسیکیو اہلکاورں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
ماہ ربیع الاوّل کے موقع پرایم کیوایم کے زیراہتمام نائن زیرو عزیزآبادمیں خوبصورت چراغاں
کراچی:۔۔۔24، جنوری 2013ء
ماہ ربیع الاوّل کے موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی عزیزآبادمیں خوبصورت چراغاں کیاگیاہے ۔چراغاں کے سلسلے میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ العمروف نائن زیرو،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ ، ایم پی اے ہاسٹل، مکاچوک،جناح گراؤنڈاوریادگارشہدائے حق سمیت قرب وجوارکی تمام عمارتوں اورگلیوں کوبرقی قمقموں ، رنگ برنگی جھالروں اور مختلف اقسام کے بلبوں سے انتہائی خوبصورت اندازمیں سجایاگیاہے جس کے باعث پوراعلاقہ عروس البلاد کامنظرپیش کررہاہے اورعوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی عوام سمیت تمام عالم اسلام کوجشن عیدمیلادالنبیؐ کی دلی مبارکباد
سرورکائنات، امام الانبیاء حضرت محمدمصطفےٰؐ کی ولادت باسعادت کادن نہ صرف مسلمانوں کیلئے باعث مسرت اوررحمت وبرکتکادن ہے بلکہ پوری انسانیت کیلئے بھی احترام کادن ہے
اللہ تعالی نے نبی کریم ؐ کے توسط سے دین اسلام اور قرآن مجید کی شکل میں مسلمانوں کوجوتحفہ دیااس پر عالم اسلام 12ربیع الاول کے اس مقدس دن رب العزت کاجتنابھی شکراداکرے وہ کم ہے
ایک نبی ؐ کی امت ہونے کے ناطے ایک دوسرے کی جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ کریں اورہرقسم کی نفرت وتعصبات کاخاتمہ کریں
ہمیں چاہیے کہ ہم رحمت العا لمین کی سچی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے غیرمسلموں کابھی احترام کریں،ان کی بھی جان ومال اورعزت وآبروکاتحفظ کریں اور احترام انسانیت کے مقدس جذبے کوفروغ دیں
لندن۔۔۔24جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سمیت تمام عالم اسلام کو جشن عیدمیلادالنبیؐ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پراپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آقائے نامدار، محبوب کردگار،سرورکائنات، امام الانبیاء حضرت محمدمصطفےٰؐ کی ولادت باسعادت کادن نہ صرف مسلمانوں کیلئے باعث مسرت اوررحمت وبرکت کادن ہے بلکہ پوری انسانیت کیلئے بھی احترام کادن ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پیارے نبی ، سرکاردوعالم حضرت محمد مصطفےٰؐ کو رحمت العا لمین یعنی تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکربھیجا۔ آپ ؐ نے کفروجہالت کے اندھیروں میں حقانیت کی ایسی شمع روشن کی جس کی روشنی تاقیامت پھیلتی رہے گی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالی نے نبی کریم ؐکے توسط سے دین اسلام اورقرآن مجید کی شکل میں مسلمانوں کوجوتحفہ دیااس پر عالم اسلام 12ربیع الاول کے مقدس دن رب العزت کاجتنابھی شکراداکرے وہ کم ہے۔انہوں نے پاکستانی عوام سمیت تمام عالم اسلام کوعیدمیلادالنبیؐ کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن تمام فقہوں،مسالک اور عقائد کے ماننے والے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ بعثتِ رسولؐ کے ابدی پیغام کی سچی روح پر عمل کرتے ہوئے آپس میں اتحادویگانگت کامظاہرہ کریں اور ایک نبی ؐ کی امت ہونے کے ناطے ایک دوسرے کی جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ کریں اورہرقسم کی نفرت وتعصبات کاخاتمہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس پیارے نبیؐ کے امتی ہیں جورحمت العا لمین یعنی تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں لہٰذاہمیں چاہیے کہ ہم رحمت العا لمین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے غیرمسلموں کابھی احترام کریں،ان کی بھی جان ومال اورعزت وآبروکاتحفظ کریں اور احترام انسانیت کے جذبے کوفروغ دیں۔جنا ب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ عظام سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن عید میلادالنبی ؐ کے پرمسرت موقع پر نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ پرروشنی ڈالنے کے ساتھ سا تھ لوگوں کو مذہبی راوداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے مسالک و عقائد کے احترام کادرس دیں اور پیار ، محبت اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کا پیغام دیں۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدور و دیگر عہدیداران کے وفد کی ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد آمد، اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات
جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ ، بے باک قیادت ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ وفد
ملک میں قانون و انصاف کی حکمرانی ، جمہوریت کے تسلسل و استحکام میں وکلاء برادری کی بیش بہا کاوشوں و جدوجہد کو سراہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔۔۔ 24جنوری، 2013ء
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مصطفی لاکھانی، جنرل سیکریٹری اصغر فاروقی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمد نعیم قریشی، نائب صدر چوہدری سعیدالزمان و دیگر عہدیداران پر مشتمل وفد نے بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین شاہد لطیف اور گلفراز خان خٹک سے ملاقات کی اورسندھ ہائیکورٹ باراورکراچی بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں حمایت پرجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا۔ ملاقات میں کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل کے مستقل اور دیرپا حل پر حقیقت پسندانہ پالیسیاں اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس مو قع پر حق پرست وزیر ماحولیات خالد عمر اورصوبائی وزیرنثار پنہور، انچارج متحدہ لائرز فورم احمد ضمیر ایڈوکیٹ واراکین اورلیگل ایڈکمیٹی کے انچارج اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی مقیم عالم واراکین موجود تھے۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کو خورشید بیگم سیکریٹریٹ آمدپرجناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے ملک میں قانون اور انصاف کی حکمرانی اور جمہوریت کے تسلسل اور استحکام میں وکلاء برادری کی بیش بہا کاوشوں اور بے لوث جدوجہد کو سراہا اور وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی مکمل حمایت و تعاون کا یقین دلایا۔وفد نے ہائی کورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے انتخاب میں حمایت کرنے پر جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا خصوصی شکریہ ادا کیااور کہا کہ ملک و قوم میں سیاسی و معاشرتی شعور بیدار کرنے میں جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ کوششیں ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کیلئے مشعل راہ ہے ، وکلا ء برادری ملک میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی تعمیر وترقی اور استحکام کیلئے ایم کیو ایم کی ٹھوس کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کی معروف عالم دین شاہ تر اب الحق قادری سے ملاقات
دین اسلام آپس میں پیار محبت او ر یگانگت کادرس دیتا ہے ، شاہ تراب الحْق
ایم کیوایم اتحاد بین المسلمین کی داعی ہے اور اسی مشن و مقصد کے حصول کے لئے تمام مذاہب کے
درمیان باہمی ہم آہنگی کے فروٖغ کے لئے کو شاں ہے، وسیم آفتاب
کراچی :۔۔۔۔24، جنوری 2013ء
ماہ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، بھائی چارے اور امن کے فروغ اور قیام کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے رکن وسیم آفتاب نے معروف عالم دین شاہ تر اب الحق سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے جشن عید میلا النبی ﷺ کی دلی مبار کباد پیش کی ۔ملاقات میں ممتاز عالم دین شاہ تراب الحق نے وسیم آفتا ب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام ہمیں آپس میں پیار محبت او ر یگانگت کادرس دیتا ہے، اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کی امت سے محبت کرنے والے ہر شخص پر اپنا خصوصی کرم فرماتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ موجود ہ حالات میں مسلم امہ کو شدید خطرات لاحق ہیں اسلام دشمن عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پورے ملک خصوصاً کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے درپے ہیں تاکہ شہر اورملک کوعدم استحکام سے دوچار کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین شہر اور ملک بھر میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کے خاتمے اور تمام مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان امن و آشتی کے پیغام کو عام کر نے کی عملی کوششیں کررہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظر امام انکے ڈرائیو اور محافطوں کی شہادت پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ا ن کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب نے ممتاز عالم دین شاہ ترا ب الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اتحاد بین المسلمین کی داعی ہے اور اسی مشن و مقصد کے حصول کے لئے تمام مذاہب کے درمیان باہمی ہم آہنگی ، بھائی چارے کے فروٖغ کے لئے کو شاں ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکر یٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
ملاقات میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنر ل امین یوسف نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
ایم کیو ایم اسلام آباد میں 28 جنوری کو صحافی برادری کے دھرنے میں شرکت کرے گی۔
کراچی :۔۔۔24، جنوری 2013ء
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نمائندہ وفدنے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکر یٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنر ل امین یوسف نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافی برادری کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ گزشتہ سالوں میں فرائض کے انجام دہی کے دوران درجنوں صحافی شہید ہوچکے ہیں ، کئی صحافیوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ بلوچستان سمیت خیبر پختونخواہ کے کئی علاقے نوگو ایریا ہیں جہاں پر صحافی اپنے خدمات انجام نہیں دے سکتے ہیں، خضدار پریس کلب عملی طور پر بند ہو چکاہے ۔اس کے علاوہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا لیکن یہ صرف اعلان ہی رہا اور شہید ہونے والے صحافیوں کے بچے انتہائی کسمپرسی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود 8واں ویج بورڈکی تشکیل میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے۔،صحافیوں کو تنخواہوں کے مسائل ہیں کئی اخبارات اور ٹی وی چینلز میں کئی کئی ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جارہی۔ امین یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسائل کو فوری طور پر حل کئے جائیں اور اس کے لئے سرکاری سطح پرجامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ اس موقع پر امین یوسف نے ایم کیو ایم کو 28جنوری 2013ء کوپی ایف یو جے کی جانب سے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ۔ رابطہ کمیٹی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ایم کیوایم نے صحافی برادری کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جس کے ذریعے ہر عام آدمی انصاف کا طلب گار ہے ،انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین صحافی برادری کوحقوق کے لئے عملی جدوجہد کررہے ہیں جس کے مثبت ثمرات جلد نظر آئیں گے۔ وفد میں کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی ، جنرل سکریٹری فہیم صدیقی ، ایف ای سی کے رکن خورشید عباسی اور محمد اصغر بھی شامل تھے۔
ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن کے اقلیتی کارکن ڈینس کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔24، جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن یوسی 5قذافی کالونی کے اقلیتی کارکن ڈینس کے انتقا ل پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔دریں اثنا ء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی ڈینس کے انتقال پردلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔