انٹرنیشنل سینٹر فور جرنلسٹ یو۔ایس کے صحافیوں پر مشتمل نمائندہ وفد نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل سے ملاقات کی وفد کو نائن زیرو اور میڈیا سینٹر کا دورہ کرایا اس موقع پر وفد کو ایم کیوایم کی آئینی ، قانونی اور جمہوری جدوجہد سے آگاہ کیاگیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم کی سیاسی تاریخ ، ملک کی معیشت ، آئندہ انتخابات ، داخلی و خارجی صورتحال اور دہشت گردی پر وفد کو ایم کیوایم کے مؤقف سے آگاہی فراہم کی
کراچی ۔۔۔23، جنوری 2013ء
انٹرنیشنل سینٹر فور جرنلسٹس یو۔ایس کے صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد نے بدھ کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آبا دکا دورہ کیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل سے ملاقات کی ۔ آئی سی ایف جے کے وفد میں کے ایس ٹی پی۔ٹی وی کے رپورٹر مارک البرٹ ، اسسٹنٹ منیجر ایڈیٹر پرویڈینس جنرل رہوڈ آئیس لینڈ مس کارین بورڈیلیو،انٹرنیشنل میڈیا ربر سٹی ریڈیو گروپ کے وائس پریذیڈنٹ ایڈ ایکسپو سائٹو ، کے ایکس اے این۔ٹی وی کی اسسٹنٹ نیوز ڈائریکٹر آلیسیا ڈین،کے ایس ٹی کے۔ٹی وی کی اینکر پرسن و رپورٹر فاراح فضل ،اسٹار ٹربیون کی صحافی الفریدا شاہ ، اورگن پبلک براڈ کاسٹنگ نیویز پورٹلینڈ کے ویب ایڈیٹر مائیکل کلیپ،سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ پبلک ریسرچ سیلی براؤن اور انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس واشنگٹن ڈی سی کے پروگرام منیجر بابر تیمور شامل تھے جبکہ اس موقع پر حق پرست صوبائی وزراء سید سردار احمد، فیصل سبزواری اور وزیراعلیٰ سندھ کے حق پرست معاون خصوصی حیدر عباس رضوی بھی موجود تھے ۔ آئی سی ایف جے کا وفد نائن زیرو پہنچا تو ڈاکٹر فاروق ستار اور واسع جلیل نے ان کا استقبال کیا اورانہیں نائن زیرو اور میڈیا سینٹر کا دورہ کرایا اس موقع پر وفد کو ایم کیوایم کی آئینی ، قانونی اور جمہوری جدوجہد سے آگاہ کیاگیا جس میں صحافیوں کے نمائندہ وفد نے گہری دلچسپی ظاہرکی۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کو ایم کیوایم کی سیاسی تاریخ ، ملک کی معیشت ، آنے والے انتخابات ، داخلی صورتحال ، انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، امن و امان کی صورتحال اور خارجہ پالیسی کے حواے سے ایم کیوایم کے مؤقف کو واضح کیا جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ، اقتصادی اور معاشی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔
پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، ایم کیو ایم آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، رضا ہارون
پنجاب کی ہر قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست پر وڈیروں ، جاگیرداروں کے مقابلے میں عام آدمی کو ٹکٹ دیا جائے گا
قائد تحریک الطا ف حسین کی جدوجہد کا مقصد ملک سے فرسودہ ، جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ ہے
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں پریس بریفنگ
لاہور۔۔۔۔23 جنوری2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے پنجاب میں انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور پنجاب کے پڑھے لکھے ، عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کا جذبہ رکھنے والے افراد کو دعوت ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے بنا کسی سفارش اور فنڈ کے ایم کیو ایم کا ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں اور الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیومسلم ٹاؤن لاہور میں واقع ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سید شاہین انور گیلانی، کرنل ایل کے ٹریسلر، طاہرہ آصف، بسمہ آصف،لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر، ڈسٹرکٹ انچارج ارشاد الحق بھی موجود تھے۔ اس موقع پررضا ہارون نے کہا کہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور موروثی نظام سیاست کی بدولت آج ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں ، حال ہی میں ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور انکے محافظین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن قانون نافذ کرنے والے خاموش بیٹھے ہیں۔ جہاں ایک صوبائی اسمبلی کا رکن محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کیا حال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 2012 تبدیلی کا سال تھا اور اس سال عوام اس کے ثمرات دیکھنا چاہتے ہیں اور آنے والا الیکشن پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔ رضا ہارون نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد ملک سے فرسودہ وڈیرانہ اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہے اور قائد تحریک الطاف حسین نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا ہوا ہے کہ نہ تو وہ خود الیکشن میں حصہ لیں گے اور نہ ہی انکے خاندان کا کوئی فرد، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے بلکہ وہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ ایک عام پڑھا لکھا آدمی ایم پی اے، ایم این اے اور وزیر بن سکے اور اپنے حقوق کے لئے خود قانون سازی کرے اور ایم کیو ایم نے یہ کر کے بھی دکھایا ہے۔ الیکشن کے حوالے سے رضا ہارون نے بتایا کہ پنجاب میں ہر ضلع ، تحصیل ، ٹاؤنز کی سطح پر ایم کیو ایم کا تنظیمی سیٹ اپ موجود ہے اور الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور امیدواران کی فہرستیں بھی مرتب کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں وہ پنجاب ہاؤس سمیت پنجاب کے تمام زونل و ضلعی آفسز میں ذمہ داران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں 2 فیصد مراعات یافتہ طبقے کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔ اور اسی جدوجہد کو روکنے کے لئے ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں جاگیردار کے سامنے عام آدمی کھڑا ہو گا تو اس پر الزام ہی لگایا جائیگا۔
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کے کیس واپس لینے کی اطلاعات پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش اور مذمت
کراچی۔۔۔24جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کے کیس واپس لینے کی اطلاعات پرگہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں بے گناہ و معصوم افراد جو زندہ جھلس کرجاں بحق ہوئے تھے یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے تاکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں250سے زائد بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے جیسے سینکڑوں گھرانے متاثر ہوئے تھے ان کے ذمہ داران کو انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم سید راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن آزادانہ تحقیقات کرائی جائے اورذمہ دار افراد کو کیفر ار کردار تک پہنچایا جائے ۔
رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سلیم ضیا سے ٹیلی فون پررابطہدہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیفنس میں مسلم لیگ (ن ) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں تیمور اور انکے والد میاں ارباب کے بہیمانہ قتل پر اظہارِ مذمت
ڈاکٹر صغیر احمد نے مسلم لیگ ( ن ) کی قیاد ت سمیت میاں تیمور کے سوگوار لواحقین سے میاں تیمور اور انکے والد میاں ارباب کے قتل پر ایم کیوایم کے قائد جنا ب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سلیم ضیاء نے ڈاکٹر صغیر کا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے واقعہ پر تعزیت کا ظہار کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا ۔
کراچی :۔۔۔23، جنور ی2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سلیم ضیاء کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیفنس میں مسلم لیگ (ن ) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں تیمور اور انکے والد میاں ارباب کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ کو دہشت گردی قرارد یا ۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے سلیم ضیاء سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گرد ی کے واقعہ میں مسلم لیگ ( ن ) کی قیاد ت سمیت میاں تیمور کے سوگوار لواحقین سے میاں تیمور اور انکے والد میاں ارباب کے قتل پر ایم کیوایم کے قائد جنا ب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ انہوں نے میاں تیمور اور انکے والد میاں ارباب کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء سلیم ضیاء نے ڈاکٹر صغیر سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے واقعہ پر دلی تعزیت کا ظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا ۔
رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے ماہ ربیع الاول میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی ، بھائی چارے اور امن کے قیام کیلئے ممتاز عالم دین مولانا اسد دیوبندی سے ملاقات
مسلم اُمہ کےدرمیان اتحاد اور اتفاق میں ہی برکت ہے اور جو سازشی عناصر ماہ ربیع الاول اور محرم الحرام میں مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرتے ہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے کھلے دشمن ہیں، اسد دیوبندی
اتحاد بین المسلمین کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ، وسیم آفتاب
ملاقات میں وسیم آفتاب نے اسد دیوبندی کو قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے جشن عید میلا د النبیؐ کی دلی مبارکبادپیش کی
کراچی: ۔۔۔23، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے ماہ ربیع الاول میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی ، بھائی چارے اور امن کے قیام کیلئے گزشتہ روز ممتاز عالم دین مولانا اسد دیوبندی سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے جشن عید میلا د النبیؐ کی دلی مبارکباد پیش کی ۔ ملاقات میں عالم دین مولانا اسد دیوبندی نے وسیم آفتاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق میں ہی برکت ہے اور جو سازشی عناصر ماہ ربیع الاول اور محرم الحرام میں مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرتے ہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم سیاست کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے قیام کیلئے جس طرح سے کوششیں اور عملی کام کرتی آرہی ہے وہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ قابل تقلید بھی ہے ۔انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور دیگر کارکنوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا اور شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، دہشت گردی کے خاتمے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے درمیان اتحاد اور اتفاق قائم رکھیں اور شرپسند عناصر کی سازشوں سے ہوشیار رہیں ۔ ملاقات میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور جناب الطاف حسین کی کاوشیں تمام مسالک اور عقائد کے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے قریب کرچکی ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں تیمو ر اور انکے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد افراد کے جاں بحق پرالطاف حسین کا اظہارِ تعزیت
مسلم لیگ (ن ) کی قیادت سمیت میاں تیموردیگر افراد کے سوگوارا لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
لندن :۔۔۔ 23، جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں تیمو ر اور انکے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد افراد کے جاں بحق پر گہر ے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن ) کی قیادت سمیت میاں تیموردیگر افراد کے سوگوارا لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں تیمو ر اور انکے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالے افرا کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقا م عطا فر مائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیفنس میں مسلم لیگ (ن ) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں تیمور اور انکے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعات پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت
شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گرد ملک اور قوم کے کھلے دشمن ہیں، رابطہ کمیٹی
مسلم لیگ ن کی قیادت سمیت میاں تیمور اور دیگر افراد کے سوگوا ر لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
دہشت گردوں کی فائرنگ سے میاں تیمو ر اور انکے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیا جا ئے
کراچی :۔۔۔23،جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیفنس میں مسلم لیگ (ن ) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں تیمور اور انکے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور انہیں شہر کاامن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازشوں کو تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے شہر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کرکے سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور رہنماؤں کا قتل عام کررہے ہیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتا ژ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد چاہئے جتنی چاہئے سازشیں کرلیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ میاں تیمو ر اور میاں ارباب کے والد کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گرد ملک اور قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے مسلم لیگ( ن) کی قیادت سمیت میاں تیمور اور دیگر افراد کے سوگوا ر لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور ان کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خا ن اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مسلم لیگ ( ن ) کے جوائنٹ سیکر ٹر ی میاں تیمو ر اور انکے والد میاں ارباب کے قتل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیا جائے او ر اس میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزادی جائے ۔
متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان اورپاکستان مسلم لیگ(قیوم گروپ)کے وفودکی متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام اوردیگرساتھیوں کی المناک شہادت پرقائدتحریک الطا ف حسین اورایم کیوایم سے دلی تعزیت کااظہار
قتل وغارتگری سے الطاف حسین اور ایم کیوایم کے پیغام کوروکا نہیں جاسکتا،گلفرازخان،یوسف شاہوانی
متحدہ شہادتوں اورقربانیوں کی تاریخ کورقم کرکے محمدعلی جناحؒ کے وژن کے مطابق ملک کی بقاء کی عظیم جنگ لڑرہی ہے،شاہدلطیف
کراچی: ۔۔۔23، جنوری 2013ء
متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدروچیف آفیسر قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑنے اپنے دیگرساتھیوں فریداللہ خان کاکڑ،فخرالدین نوشیروانی،داؤدخان کاکڑ ، عبدالرحمان خان، حمیداللہ کاکڑ اورمحمدلال کاکڑنے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفرازخان خٹک اوریوسف شاہوانی سے ملاقات کی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام اوردیگرساتھیوں کی المناک شہادت پردلی افسوس کااظہارکیا۔ اس موقع پروفدکے ارکان نے سیدمنظرامام شہیدسمیت دیگرشہداء کودہشت گرد کے واقعے میں قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورسیدمنظرامام سمیت تمام شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین خصوصاًقائدتحریک جناب الطاف حسین کوصبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔ملاقات میں ملکی سیاست ،مسئلے بلوچستان،سندھ خصوصاًکراچی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرگلفرازخان خٹک اوریوسف شاہوانی نے وفدکی آمدکاخیرمقدم کیااورکہاکہ قتل وغارتگری سے الطاف حسین اور ایم کیوایم کے پیغام کوروکانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام ایم کیوایم کی شکل میں ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکاہے اورغریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے جوق در جوق ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیںیہی وہ نقطہ ہے جس سے استحصالی طبقہ شدیدبوکھلاہٹ کاشکارہے اوروہ دہشت گردی اورقتل و غارتگری کے ذریعے ایم کیوایم کے پیغام کوروکناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہدمیں قائدتحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین اوربھتیجے عارف حسین سمیت 17 ہزار سے زائدکارکنان کو بے دردی سے شہیدکیاجاچکاہے تاہم تمام ترقتل وغارتگری کے باوجودایم کیوایم نے استحصالی قوتوں کے سامنے کبھی سرنہیں جھکایا ہمارے حوصلے کل بھی بلند تھے اورآج بھی بلند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے پرایم کیوایم نے بلوچستان کے عوام کاساتھ دیااورمسئلے کوافہام تفہیم سے حل کرانے پرزوردیاہے۔ بعدازاں وفدنے سید منظرامام شہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ(قیوم گروپ)کے سربراہ خان امان اللہ خان نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہدلطیف اورگل فراز خان خٹک سے ملاقات کی اورحق پرست سندھ اسمبلی سیدمنظرامام کی شہادت پراپنی پارٹی کی جانب سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں اوراس بات کاعزم کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کے18کروڑ عوام شدت پسندی کے مقابلے میں ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر شاہدلطیف اورگلفرازخان خٹک نے مسلم لیگ(قیوم گروپ)کے سربراہ خان امان اللہ خان کی آمدپران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ شہادتوں اورقربانیوں کی تاریخ کورقم کرکے قائداعظم محمدعلی جناحؒ ک پاکستان کے وژن کے مطابق ملک کی بقاء کی عظیم جنگ لڑرہی ہے۔ ملاقات میں سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل کے جوائنٹ انچارج غازی صلاح الدین بھی موجودتھے۔
حق پرست رکن سندھ اسمبلی مقیم عالم کی مسلم لیگ(ن)رہنماء میاں تیموراوران کے والد میاں ارباب کی نمازجنازہ میں شرکت
مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدرغوث علی شاہ سے ملاقات ،قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کااظہار
کراچی: ۔۔۔23، جنوری 2013ء
حق پرست رکن سندھ اسمبلی مقیم عالم کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے ڈیفنس کے علاقے خیابان جامی میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے جاں بحق ہونیوالے مسلم لیگ (ن) سندھ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میاں تیموری اوران کے والدمیاں ارباب کی نمازجنازہ اورتدفین میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شرکت کی اورمیاں تیموراورمیاں ارباب کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوار لواحقین کے صبر جمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔مقیم عالم نے مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدرسیدغوث علی شاہ سے ملاقات کر کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورواقعے کی مذمت کی ۔اس موقع پرسیدغوث علی شاہ نے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں ساتھ دینے اور تعزیت وہمدردی کااظہارکرنے پرجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کا شکریہ اداکیا۔ایم کیوایم کے وفدمیں کلفٹن ڈیفنس سیکٹرکمیٹی کے ارکان،علاقائی یونٹ کے ذمہ داران اور کارکنان بھی شامل تھے۔
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام سمیت ایم کیوایم کے کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث شدت پسند دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ، انچارج و اراکین سینٹرل کو آرڈی نیشن کمیٹی ایم کیوایم لیبر ڈویژن
انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی بنانے میں سیاسی ، مذہبی جماعتوں ، اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے مزید غفلت اور کوتاہی برتی گئی تو یہ عمل ملک کو داؤ پہ لگانے کے مترادف ہوگا
کراچی ۔۔۔23،جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج و سینٹرل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے کالعدم انتہاء پسند ہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ، انکے ڈرائیو اور محافظوں اور نیو کراچی سیکٹر کے کارکنان محمد عدنان اور عامر اقبال کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قتل و غارتگری اور دہشت گردی کے آگے حق پرستی کے فکر و فلسفہ سے وابستہ ثابت قدم اورمخلص کارکنوں نے نہ کل سر جھکایا تھا اور نہ ہی آئندہ جھکائیں گے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کرنے والے سفاک دہشت گرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال کے اعتدال پسند اور روشن خیال پاکستان کو تاریکیوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست ایم پی اے سید منظر امام کی ڈرائیور ، محافظوں اور نیو کراچی سیکٹر کے کارکنان کی شدت پسندوں کے ہاتھوں شہادت کے واقعات امن اور محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہیں اور ایسے حالات میں سیاسی و مذہبی جماعتوں ، حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے ایک میز پر بیٹھ کر انسداد دہشت گردی پالیسی وضع کرناناگزیر ہوچکا ہے اور اب بھی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ پالیسی بنانے میں غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا اور سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں تویہ عمل صریحاًملک کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہوگا ۔ انہوں نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر مام ، ان کے ڈرائیور ، محافظوں اور ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے کارکنان محمد عدنان اور عامر اقبال کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا اور شہداء کے بلنددرجات کیلئے دعا کی ۔ ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج و سینٹرل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے جلد انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی بنائی جائے اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ، ان کے ڈرائیور ، محافظوں سمیت ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹر کے کارکنان محمد عدنان اور عامر اقبال کے سفاکانہ قتل میں ملوث شدت پسند دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کیاجائے ۔
حق پرست عوام زبیراحمدکی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیں کریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن: ۔۔۔23، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حق پرست صوبائی وزیراوراندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن زبیراحمدکی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حق پرست صوبائی وزیراورآئی ایس ٹی سی کے رکن زبیراحمدکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔23، جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 68کے کارکن واحد بخش، اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-Bکے کارکن شرافت حسین اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن پر ویز حمید کی والدہ محترمہ عاقلہ بیگم کے انتقا ل پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
*****