Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منظرامام شہید اورانکے شہید ساتھیوں کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی


 Posted on: 1/21/2013
منظرامام شہید اورانکے شہید ساتھیوں کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی
شدیدبرفباری اورموسم کی خرابی کے باوجود قرآن خوانی کے اجتماع میں کارکنوں اورخواتین کے علاوہ ایم کیوایم کے شہیدکنوینرڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران نے بھی بچوں کے ہمراہ شرکت کی
منظرامام مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود تحریک کے مشن اورعوام کی خدمت میں کوشاں رہے 
ہمیں طالبانائزیشن کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادی جارہی ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
دہشت گردی کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اورہماری جدوجہدجاری رہے گی۔مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن ۔۔۔ 21جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی منظرامام شہید اورانکے شہید ساتھیوں کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی اورمنظرامام شہیداوردیگرشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔شدیدبرفباری اورموسم کی خرابی کے باوجودقرآن خوانی کے اس اجتماع میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، لندن کے مختلف علاقوں سے یوکے یونٹ کے ذمہ داروں ،کارکنوں اورخواتین کے علاوہ ایم کیوایم کے شہیدکنوینرڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران نے بھی بچوں کے ہمراہ شرکت کی ۔ قرآن خوانی میں شریک تمام مردوخواتین کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں نے بھی منظرامام شہیداور تحریک کے دیگرشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچار ج مصطفےٰ عزیزآبادی نے منظرامام شہیدکی تحریک کیلئے خدمات پر روشی ڈالی اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ منظرامام کی شہادت سے تحریک ایک سینئر، محنتی اوروفاشعارکارکن سے محروم ہوگئی ہے ۔منظر امام شہیدرکن سندھ اسمبلی کی حیثیت سے عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات مصروف رہتے تھے ۔ مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں کی جانب سے تمام تر دھمکیوں کے باوجودوہ تحریک کے مشن اورعوام کی خدمت میں کوشاں رہے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ اس سے قبل ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سیدرضا حیدرکوبھی دہشت گردی کانشانہ بنایا جاچکاہے۔ہمیں طالبانائزیشن کے خلاف آوازاٹھانے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے کوششیں کرنے کی سزادی جارہی ہے اور آئے دن ہمارے کارکنان کو شہیدکیا جارہاہے لیکن اس دہشت گردی کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اورہماری جدوجہدجاری رہے گی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ منظرامام شہیدکے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ اختتام پر حافظ مسرور نے منظرامام شہیداوردیگرتمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔ دعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ منظرامام شہیداورتمام شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔اس موقع پر ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی شاکرعلی کی والدہ محترمہ عقیلہ بیگم کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی اورسابق صوبائی وزیر اورپاکستان کے ممتازآرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرمحمدعلی شاہ اورصوبائی وزیرشعیب بخاری کی صحتیابی کیلئے بھی دعاکی گئی۔
 
 
معروف گلو کارہ مہناز بیگم کی نمازجنازہ و تدفین میں حق پرست صوبائی وزیر اور ارکان اسمبلی کی شرکت 
ایم کیوایم کے وفد نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2013ء 
حق پرست صوبائی وزیر خالد بن ولایت ، ارکان صوبائی اسمبلی انور عالم اور امام الدین شہزاد نے معروف گلو کارہ مہناز بیگم کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی اور مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ایم کیوایم کے وفد کہا کہ مرحومہ مہناز بیگم کے ملی نغمے اور ترانے ہمیشہ پاکستانی قوم کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے مہناز بیگم مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔
 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور دیگر شہداء کے سفاکانہ قتل میں ملوث شدت پسند دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے جلد عبرتناک انجام تک پہنچایاجائے ، ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب و سندھ 
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2013ء 
ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب اور صوبائی تنظیمی کمیٹی سندھ کے انچارجز و اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید منظر امام ، ان کے ڈرائیور اور محافظوں عمران خان شہید ، عمران مراد شہید اور ساجد احمد شہید کے سفاکانہ قتل میں ملوث شدت پسند دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کرکے جلد عبرتناک انجام سے دوچار کیاجائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سید منظر امام اور دیگر شہداء کو دہشت گردوں نے جس بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا ہے وہ سراسر ظلم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کو متنبہ کیا کہ ایم کیوایم شہر اور ملک کے امن اور استحکام کی خاطر اپنے منتخب نمائندوں اور کارکنوں کی شہادتوں کے تسلسل کے ساتھ رونما ہونے والے وقعات پر صبر کا گھونٹ پینے پر مجبور ہے تاہم ایم کیوایم کی امن پسندی کی پالیسی کو اس کی کمزوری ہرگز تصور نہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا چیلنج کسی ایک جماعت ، مذہب اور مسلک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بڑا اور قومی ایشو ہے اور اس چیلنج کا مقابلہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ایک نکتہ پر اتفاق کرکے کرسکتی ہیں اور ملک و قوم کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلا سکتی ہیں ۔ انہوں نے سید منظر امام شہید ، عمران خان شہید، عمران مراد شہید اور ساجد احمد شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر تلقین کی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب اور صوبائی تنظیمی کمٹی سندھ کے انچارجز و اراکین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ سید منظر امام اور دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک شدت پسند دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اور قرار واقعی سزا دیکر ملک بھر کے عوام میں پائے جانے والے غم و غصہ اور بے چینی کا خاتمہ کیاجائے ۔
 
ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے کارکنان محمد عدنان اور عامر اقبال کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔21، جنوری 2013ء 
ٍمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نیوکر اچی سیکٹر یونٹ 142کے کارکنان محمد عدنان اور عامر اقبال کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے محمد عدنان شہید اور عامر اقبال شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حق پرستی کی راہ میں اپنی جانیں نچھاورکرنے والے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا اور سفاکانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد ایک دن ضرور اپنے عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن شہداء کے سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد عدنان شہید اور عامر اقبال شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
 
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے کارکنان محمد عدنان اور عامرا قبال کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کاشدید اظہار مذمت
دوہرے قتل کی واردات شہر کا امن غارت کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، کارکنان اور ہمدردوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے 
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 142کے کارکنان محمد عدنان اور عامر اقبال کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دوہرے قتل کی اس واردات کو شہر کا امن غارت کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ابھی ایم کیوایم حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور دیگر شہداء کے غم اور دکھ سے نکل نہیں پائی تھی اور ان کے سوگ میں مبتلا تھی کہ مسلح دہشت گردوں نے کارکنان محمد عدنان اور عامر اقبال کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بعض عناصر شہر میں ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، کارکنان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت علمائے کرام کو نشانہ بنا کر شہر کراچی کا امن تباہ کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے ذمہ داران و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں محمد عدنان اور عامر اقبال کی شہادت پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں ۔ رابطہ کمیٹی نے محمد عدنان شہید اور عامر اقبال شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ مسلح دہشت گردو ں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 142کے کارکنان محمد عدنان اور عامر اقبال کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان و ہمدردوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
 
پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء پیر مظہر الحق اور ندیم بھٹو نے اورنگی ٹاؤن میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام کی رہائشگاہ جاکر سوگوارلواحقن سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا 
سید منظر امام کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں نے سندھ اسمبلی اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے ، پیرمظہر الحق ، ندیم بھٹو 
صوبائی وزراء نے سوگوار لواحقین سے پیپلزپارٹی ، سندھ حکومت کی طرف سے تعزیت کی ، بچوں کو پیار کیااور شہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2013ء 
پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرتعلیم سندھ پیر مظہر الحق اور صوبائی وزیر ندیم بھٹو نے پیر کے روز اورنگی ٹاؤن میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام شہید کی رہائشگاہ جاکر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید منظر امام سمیت دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سیف الد ین خالد اور مظاہر امیر اور پیپلزپارٹی ویسٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ پیر مظہر الحق اور ندیم بھٹو نے سید منظر امام شہید کے بھائی ، سسر اور دیگر سوگوار لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی طرف سے اس سانحہ پر آپ سے تعزیت کیلئے آئے ہیں اور ہمیں ذاتی طور پر بھی سید منظر امام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا دکھ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سید منظر امام سے ہمارا سندھ اسمبلی میں گہرا تعلق تھا ان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں نے سندھ اسمبلی اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ پیر مظہر اور ندیم بھٹو نے سید منظر امام شہید کے بچوں کو پیار کیا اور سید منظرمام اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔
 
ماہِ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کی معروف عالم دین علامہ جمیل راٹھور سے ملاقات 
حق پرست ایم پی اے سید منظر امام اور دیگر ساتھیوں کا بہیمانہ قتل حق پرستی کے مشن ، مقصد ، نظریئے اور سوچ پر کھلا حملہ ہے ،علامہ جمیل راٹھور
انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کی بنیاد پر مسلم امہ کے درمیان نفاق پیدا کرنے والے دہشت گرد ہم سب کے دشمن ہیں، وسیم آفتاب 
علامہ جمیل راٹھور نے سید منظر امام اور دیگر شہداء کے بلنددرجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، شہر ، ملک میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کرائی 
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے ماہ ربیع الاول میں قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ روز معروف عالم دین علامہ جمیل راٹھور سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ماہ ربیع الاول کی دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں علامہ جمیل راٹھور نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور ان کے دیگر ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور سفاکانہ قتل کی اس واردات کو حق پرستی کے مشن ، مقصد ، نظریئے اور سوچ پر کھلا حملہ قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ شدت پسندی سے نمٹنے سے کیلئے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، مسلح افواج ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا دہشت گردی ، انتہاء پسندی کے خلاف اتفاق اور اس عفریت کا سامنا کرنے کیلئے ایک میز پر بیٹھ کر انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی وضع کرنا ملک و قوم کی ضرورت کے علاوہ وقت کا تقاضہ بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ربیع الاول مقدس مہینہ ہے اور اس مبارک مہینے میں آنحضرت محمد ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور مسلم امہ کے تمام عقائد اور مسالک کے ماننے والے اس مہینے کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھیں اورشر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہاکہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی بنیاد پر مسلم امہ کے درمیان نفاق پیدا کرنے والے دہشت گرد ہم سب کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین تمام مسالک ، عقائد اور فقہوں کے ماننے والوں کے احترام کا درس دیتے ہیں اور احترام انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ملاقات میں علامہ جمیل راٹھور نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام شہید اور دیگر شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، شہر اور ملک میں امن کے قیام ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، دہشت گردی کے خاتمے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت تندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔
 
ایم کیوایم بیلجیئم کے زیر اہتمام رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی
ایم کیوایم کے کارکنان اور بیلجئیم کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعدادمیں شرکت 
منظرامام شہید سمیت دیگر تمام شہیدکارکنان کے قتل میں ملوث مذہبی انتہاپسند دہشت گر د وں کو گرفتار کیا جائے 
برسلز ۔۔20جنوری 2013ء 
ایم کیوایم بیلجیئم کے زیر اہتمام حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کااجتما ع منعقد کیا گیا اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اجتما ع میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور بیلجئیم کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجتما ع میں منظر امام شہیداور ان کے ساتھیوں سمیت تحریک کے تما م شہدء کے درجات کی بلند ی سوگواراہل خانہ کیلئے صبرجمیل کیلئے دعا کی گئی ۔ اجتماع میں ذمہ داران وکارکنان نے منظرامام کی شہادت کے واقعے پر شدید مذمت کا اظہار کیااور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ منظرامام شہید سمیت دیگر تمام شہیدکارکنان کے قتل کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث مذہبی انتہاپسند دہشت گر د وں کی گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اورپاکستان کودہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائی جائے ۔ 
 
حق پرست عوام پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی شہید کے صاحبزادے اشرف لیا قت علی خان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔ الطاف حسین کی اپیل 
لندن ۔۔20جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان شہید کے صاحبزادے اشرف لیا قت علی خان کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنا ن سے اپیل کی ہے کہ وہ اشرف لیاقت علی خان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم لیا قت علی خان شہید کے صاحبزادے اشرف لیاقت علی ان دنوں علیل ہیں ۔
 
حق پرست عوام ملتان زون ڈسٹرکٹ رحیم یارخان کے انچارج کی صاحبزادی غازیہ حسین اور ٹنڈوالہیارزون کے بزرگ کارکن شمعدادخان کی صحت یابی کیلئے دعاکریں،الطاف حسین کی اپیل 
لندن۔۔۔21، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ملتان زون ڈسٹرکٹ رحیم یارخان کے انچارج میجر(ر)سیدجاویدحسین کے صاحبزادی غازیہ حسین اور ایم کیوایم ٹنڈووالہیارزون کے سینئرکارکن محمدانورخانزادہ کے والداوربزرگ کارکن شمعداد خان کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ،ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں،نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ غازیہ حسین اور شمعداد خان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیں کریں۔
 
ماہ ربیع الاوّل کے موقع پرایم کیوایم کے زیراہتمام عزیزآبادمیں خوبصورت چراغاں
کراچی:۔۔۔21، جنوری 2013ء 
ماہ ربیع الاوّل کے موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی عزیزآبادمیں خوبصورت چراغاں کیاگیاہے ۔چراغاں کے سلسلے میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ العمروف نائن زیرو،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ ، ایم پی اے ہاسٹل، مکاچوک،جناح گراؤنڈاوریادگارشہدائے حق سمیت قرب وجوارکی تمام عمارتوں اورگلیوں کوبرقی قمقموں ، رنگ برنگی جھالروں اور مختلف اقسام کے بلبوں سے انتہائی خوبصورت اندازمیں سجایاگیاہے جس کے باعث پوراعلاقہ عروس البلاد کامنظرپیش کررہاہے اورعوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
 
*****

12/22/2024 5:35:44 PM