اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پرحملے میں زخمی ہونیوالے سینئرکارکن عبدالجبارزخموں کی تاب نہ لاکرجام شہادت نوش کرگئے
کیمپ حملے میں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن عبدالجبارکی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔ ۔ 22نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پردستی بم حملے میں زخمیوں کی تاب نہ لاکرجام شہادت نوش کرنے والے ایم کیوایم ایلڈرزونگ اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن عبدالجبارکی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے عبدالجبارشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکن آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالجبار شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)