Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے فوری طورپرمیڈیکل ایڈ کیمپ اورکھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے کیمپ لگائے جائیں۔ الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت


 Posted on: 1/14/2013
تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے فوری طورپرمیڈیکل ایڈ کیمپ اورکھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے کیمپ لگائے جائیں۔ الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت
لانگ مارچ کے شرکاء کی معاونت اورانہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں
میڈیکل ایڈکیمپ پرادویات اور طبی سامان مہیاکیاجائے اورشرکاء کوکھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے ایک علیحدہ اسٹال لگایاجائے
لندن ۔۔14جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ اسلام آبادمیں تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے فوری طورپرمیڈیکل ایڈکیمپ اورکھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے کیمپ لگائے جائیں۔ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان کو ہدایت کی کہ تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے شرکاء کی معاونت اورانہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں،میڈیکل ایڈکیمپ پرادویات اورمتعلقہ طبی سامان مہیاکیاجائے اورشرکاء کوکھانے پینے کی اشیاء فراہم کیلئے ایک علیحدہ اسٹال لگایاجائے اور اس سلسلے میں فی الفورانتظامات کئے جائیں۔ جناب الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی نے میڈیکل ایڈکیمپ اور دیگرکیمپوں کے انعقادکے انتظامات ہنگامی بنیادوں پرشروع کردیے۔
 
ڈاکٹرطاہرالقادری کے پیش کردہ تمام جائز مطالبات پاکستان کے عوام کی آوازہیں،الطاف حسین
ڈاکٹرطاہرالقادری کے مطالبات کو فی الفورتسلیم کیاجائے،لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدانہ کی جائیں
ایم کیوایم ملک کے نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے
ملک کے فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے
لندن ۔۔۔ 14 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے پیش کردہ تمام جائز مطالبات پاکستان کے عوام کی آوازہیں لہٰذا ان مطالبات کو فی الفورتسلیم کیاجائے اورلانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدانہ کی جائیں۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت نے سانحہ کوئٹہ سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جس طرح تاخیرکی اس طرح ڈاکٹرطاہرالقادری کے جائز مطالبات کوتسلیم کرنے میں تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں اسی میں جمہوریت کی فلاح وبقاء ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جائزمطالبات ماننے میں مزیدتاخیرکرکے فضاء مزیدخراب نہ کی جائے ،اگرتاخیری حربے استعمال کئے گئے اورلانگ مارچ کی راہ میں غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے گئے توکہیں ایسانہ ہوکہ یہ لانگ مارچ کوئٹہ کی طرح ملک گیراحتجاج کی شکل اختیارکرلے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ڈاکٹرطاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے اوروہ ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
 
کوئٹہ کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں یوم سوگ منانے پر تمام مکاتب فکر کے عوام ، علمائے کرام ، ٹرانسپورٹرز ، صنعتکاروں اور تاجروں سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشکر
ملک بھر میں ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالے جانے والے دھرنوں میں شرکت ، پرامن یوم سوگ مناکر اور کاروبار زندگی بند رکھ کر ثابت کردیا گیا ہے کہ عوام کسی کو بھی انسانیت کی کھلی توہین کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔14، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانحہ کوئٹہ کے بعد میتوں سمیت علمدار روڈ پر تین دن جاری رہنے والے دھرنے کے ورثاء سے اظہار یکجہتی اور ان کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں پرامن یوم سوگ منانے پر تمام مکاتب فکر کے عوام ، علماے کرام ،ٹرانسپورٹرز، صنعتکاروں اور تاجروں سے تشکر کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ علمدار روڈ کوئٹہ میں میتوں سمیت تین دن سے جاری دھرنے میں شریک ورثاء کے مطالبات کی منظوری کیلئے ایم کیوایم کی اپیل پر ملک بھر کے عوام نے جس طرح سے لبیک کہا ، اپنا کاروبارِ زندگی بند رکھااور ورثاء کے غم میں عملی طور پر شریک ہوئے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام کسی کو بھی انسانیت کی کھلی توہین کرنے کی نہ تو اجازت دے سکتے ہیں اور نہ ہی فرقہ واریت کے اس عمل کو برداشت کرسکتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم فرقہ واریت کے خلاف ہے اور تمام مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی چاہتی ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کے مطابق ایسے معاشرہ کا قیام چاہتی ہے جہاں نہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، مذہبی رواداری ، قیام امن اور بھائی چارہ ہو بلکہ ایک دوسرے کے مذاہب اور مسالک کے عقائد کا احترام بھی کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ علمدار روڈ پر میتوں سمیت دیئے گئے دھرنے کے ورثاء کے مطالبات کی منظوری کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں یوم سوگ کے موقع پر ہونے والے دیگر دھرنوں میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کرنے والے ایم کیوایم کے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، زونل انچارجزو اراکین کمیٹی ،سیکٹرز انچارج و اراکین کمیٹی اور ڈسٹرکٹ انچارج و کمیٹی کے اراکین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم اور ملک بھر کے عوام کوئٹہ میں دہشت گردی کے خاتمے اور ہزارہ برادری کے قتل عام کے خلاف انصاف کے حصول کیلئے میتوں سمیت دھرنا دینے والے ورثاء کے جذبات اور جدوجہدکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پوری قوم جائز مطالبات کی منظوری کیلئے پرعزم جدوجہد کرنے اور ڈٹ جانے پرشہید ہونے والے افراد کے ایک ایک سوگوارفرد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون اوریوسف شاہوانی کی سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات، قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی 
ہزارہ قبیلے کے چیف سردارسعادت علی ، سردارمہدی موسیٰ اورہزارہ قبیلے کی دیگرشخصیات بھی انکے ہمراہ تھیں
سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سمیت پوری ہزارہ کمیونٹی سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہار
ایم کیوایم نے سانحہ ء کوئٹہ پردکھ کی اس گھڑی میں جس طرح ہماراساتھ دیااس پرہم قائدتحریک الطاف حسین کے شکرگزارہیں،سیدسعادت علی ، سردارمہدی موسیٰ
کوئٹہ ۔۔ ۔ 14 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون اوریوسف شاہوانی نے آج بھی سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر ہزارہ قبیلے کے چیف سردارسیدسعادت علی ، سردارمہدی موسیٰ اورہزارہ قبیلے کی دیگرشخصیات بھی انکے ہمراہ تھیں۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سمیت پوری ہزارہ کمیونٹی سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہارکیااورکہاکہ ایم کیوایم دکھ اورصدمہ کی اس گھڑی میں ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہے ۔اس موقع پرہزارہ قبیلے کے چیف سردارسعادت علی اورسردارمہدی موسیٰ نے رضاہارون سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم نے سانحہ ء کوئٹہ پردکھ کی اس گھڑی میں جس طرح ہماراساتھ دیااس پرہم ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے شکرگزارہیں،ایم کیوایم نے ثابت کردیاکہ وہ مظلوموں کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گزشتہ روزسے کوئٹہ کے دورے پرہیں۔اس موقع پر ایم کیوایم بلوچستان کی صوبائی کمیٹی کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ 
جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اور رضاہارون کی کوئٹہ علمدار روڈ پر میتوں سمیت دیئے گئے دھرنے میں شرکت ، علمائے کرام اور ہزارہ قبائل کے سردار سے ملاقات ، یکجہتی کااظہار 
الطاف حسین میتوں سمیت ورثاء کے کئی گھنٹوں سے جاری دھرنے کو ختم نہ کرنے کے اعلان تک فکر مند اورورثاء کے مطالبات کی منظوری کیلئے اعلیٰ سطحی رابطے میں تھے ، ارکان رابطہ کمیٹی کی ہزارہ قبائل کے سرداروں اور علمائے کرام سے گفتگو 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے دھرنے میں میتوں کے سوگوار ورثاء سے جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا 
کوئٹہ:۔۔۔14، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اور رضاہارون نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ علمدار روڈ پر میتوں سمیت دیئے گئے دھرنے میں شرکت کی اور علمائے کرام اور ہزارہ قبائل کے رہنماؤں سے سانحہ کوئٹہ پر دلی تعزیت وہمدردیکرتے ہوئے مکمل یکجہتی کااظہار کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کوئٹہ زون کے زونل انچارج و اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے دھرنے میں ہزارہ قبیلہ کے سربراہ سردار سعادت علی اور ہزارہ قبیلہ کے رہنما سردار مہدی موسیٰ سمیت علمائے کرام سے ملاقات کی اور ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے غیر مشروط مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ہزارہ قبائل کے رہنماؤں اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب تک کوئٹہ علمدار روڈپر میتوں سمیت سوگوار لواحقین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا تھا تواس وقت تک جناب الطاف حسین فکر مند اور کئی گھنٹوں سے جاری دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی منظوری کیلئے اعلیٰ سطحی رابطوں میں مصروف تھے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے دھرنے میں شریک میتوں کے سوگوار ورثاء سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے ۔ 
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کی ماہِ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن اور متحدہ بین المسلمین کے سربراہ مولانا تنویر الحق تھانوی سے ملاقاتیں 
عوام محرم الحرام اور ماہ ربیع الاول میں اختلافات پیدا کرنے والے عناصر سے ہوشیار رہیں اوراپنے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی فضا ہر قیمت پر قائم رکھیں، مفتی منیب الرحمن ، مولانا تنویر الحق تھانوی 
اسلام ایک دوسرے کے عقائد و مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے وسیم آفتاب
کراچی:۔۔۔14جنوری 2013ء
ماہ ربیع الاوّل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ، امن وامان کے قیام اوراتحادبین المسلمین کے فروغ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن اورمتحد بین المسلمین فورم کے سربراہ مولانا تنویرالحق تھانوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدو اراکین بھی موجود تھے۔ملاقات میں مفتی منیب الرحمن اور مولانا تنویر الحق تھانوی نے رکن رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کے درمیان مسلک اور فقہہ کی بنیاد پر اختلاف پیدا کرنے کی سازشیں اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں لہٰذا عوام محرم الحرام اور ماہ ربیع الاول میں ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور اپنے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی فضا ہر قیمت پر قائم رکھیں ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سلامتی وامن کا مذہب ہے اور ایک دوسرے کے عقائد و مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے جبکہ شر پسند عناصر محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں مذہبی اختلافات و فرقہ پرستی کو فروغ دینے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔وسیم آفتاب نے کہاکہ علمائے حق نے محرم الحرام ، ماہ ربیع الاول میں ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی بھائی چارے کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے اور جناب الطاف حسین کی جدوجہد بھی یہی ہے کہ تمام مسالک اور مذاہب کے درمیان اسلام کی اصل روح کے مطابق ہم آہنگی پیدا کی جائے ۔ 
 
حق پرست عوام حاجی عبدالرزاق کی مکمل صحتیا بی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں ، الطاف حسین کی اپیل 
لندن ۔۔14جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے آروائی گروپ کے چےئرمین حاجی عبدالرزاق کی علالت پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے عوام بالخصوس ماؤ ں بہنوں ،بزرگوں ،نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ حاجی عبدالرزاق کی مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں ۔واضح رہے کہ حاجی عبدالرزاق ان دنو ں شدید علیل ہیں اور وہ لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
 
ایم کیو ایم لاڑکانہ زون کے کارکن عمران علی ابڑو کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس 
کراچی۔۔۔ 14جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لاڑکانہ زون، یونٹ رتوڈیرو A کے کارکن عمران علی ابڑو کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرما ئے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔دریں اثنا ء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے لاڑکانہ زون، یونٹ رتوڈیرو A کے کارکن عمران علی ابڑو ،ٹنڈوالہ یار زون یونٹ 3-A کے کارکن حق نواز خان کے بڑے بھائی تنویر احمد خان اور ایم کیو ایم آگرہ تاج سیکٹر یونٹ ہنگورہ آبادUC-03کے انچارج عبدالقادر ہنگوروکے و الد محمد ہنگورہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سو گو ارن کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
 
*****

12/22/2024 4:34:11 PM