Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ارکان رابطہ کمیٹی امین الحق اور واسع جلیل کا نارتھ کراچی ، نیو کراچی ،نا رتھ ناظم آبا د فیڈرل بی ایریا،لیا ری ، رنچھوڑ لائن اور لیاقت آباد میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپو ں کا دورہ


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ارکان رابطہ کمیٹی امین الحق اور واسع جلیل کا نارتھ کراچی ، نیو کراچی ،نا رتھ ناظم آبا د فیڈرل بی ایریا،لیا ری ، رنچھوڑ لائن اور لیاقت آباد میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپو ں کا دورہ
 Posted on: 11/19/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ارکان رابطہ کمیٹی امین الحق اور واسع جلیل کا نارتھ کراچی ، نیو کراچی ،نا رتھ ناظم آبا د فیڈرل بی ایریا،لیا ری ، رنچھوڑ لائن اور لیاقت آباد میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپو ں کا دورہ 
رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ نے اورنگی ٹاؤن اور 
پاک کالونی میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا 
جناب الطاف حسین کئی برس سے جس مشن کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں اس کی کامیابی کا اندازہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم میں عوام کی شمولیت سے لگایا جاسکتا ہے
ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی نے ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام میں دارڑ ڈال 
دی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کراچی ۔۔۔19، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے گزشتہ شب ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم سال 2014ء کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور کیمپوں پر رکنیت سازی فارم حاصل کرکے پُر کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین سے دلی تشکر کااظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ارکان رابطہ کمیٹی سید امین الحق او رواسع جلیل نے نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، فیڈرل بی ایریا اور حیدری ، لیاری ، رنچھوڑ لائن اور لیاقت آباد جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے گلشن معمار اور سرجانی ٹاؤن جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ نے اورنگی ٹاؤن اور پاک کالونی میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کے دورے کرکے کیمپوں پر موجود ایم کیوایم کے کارکنان و عوام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ایم کیوایم کی ملک بھر میں جاری رکنیت سازی مہم کی بھر پور کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو جس طریقے سے ملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور مظلوم قومیتوں اور مذاہب کے لوگ جس طرح سے ایم کیوایم میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے اور ایم کیوایم کی سال 2014ء کی رکنیت سازی مہم میں اب تک مجموعی طور پرپو رے پا کستا ن میں لاکھوں نوجوان ، بزرگ ، خواتین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہوچکی ہیں ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین جس مشن ، مقصد اورنظریئے کے فروغ کیلئے کئی برس سے عملی جدوجہد کررہے ہیں اس کی کامیابی کا اندازہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم میں عوام کی شمولیت سے لگایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی مقبولیت کی کمی کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کرنے والے دراصل اپنی بچی کچی موروثی ، جاگیردارانہ اور حکمرانہ نام نہاد سیاست کے خاتمے کے خواب کو حقیقت کا روپ دھارتے محسوس کرچکے ہیں اور انہیں جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کے فروغ میں اپنی سیاسی موت دکھائی دیتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی نے ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کی مضبوطی میں وہ دارڑ ڈال ہے جس سے اس فرسودہ نظام کا خاتمہ جلد ممکن ہوگا ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رکنیت سازی کیمپوں پر آنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کو رکنیت سازی مہم کی فقید المثال کامیابی کی دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اب مظلوم قومیتوں کی حکمرانی کے دن قریب ہیں اور ملک کو تاریک اندھیروں میں دھکیلنے والے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ 




مزید تصاویر 


12/21/2024 6:28:51 PM