Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سال 2014ء کی ممبر سازی مہم ملک بھر میں ’’ایم کیوایم ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ کے عنوان سےپانچویں روز بھی جوش و جذبہ کے ساتھ جاری رہی


سال 2014ء کی ممبر سازی مہم ملک بھر میں ’’ایم کیوایم ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ کے عنوان سےپانچویں روز بھی جوش و جذبہ کے ساتھ جاری رہی
 Posted on: 11/18/2014
سال 2014ء کی ممبر سازی مہم ملک بھر میں ’’ایم کیوایم ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ کے عنوان سےپانچویں روز بھی جوش و جذبہ کے ساتھ جاری رہی
ممبر سازی کیمپوں پر شمولیت اختیار کرنے والوں میں سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، پختون ، سرائیکی ، گلگتی اور دیگر قومیتوں کے افراد کے علاوہ ہندو ، سکھ ، عیسائی مذاہب کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل
ممبر سازی کیمپوں سے عوام الناس کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت دی جارہی ہے اور ایم کیوایم کے  تنظیمی ترانے اور نغموں کی ریکارڈنگ بجائی جارہی ہے 
ایم کیوایم کی ممبر سازی مہم کی کامیابی سے ملک کو غریب ومتوسط طبقے کی با صلاحیت قیادت میسر آئے گی ، رابطہ کمیٹی اراکین 
کی ممبر سازی کیمپوں کے دورے کے موقع پر گفتگو 
کراچی ۔۔۔18، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سال 2014ء کی ممبر سازی مہم ملک بھر میں ’’ایم کیوایم ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ کے عنوان سے پانچویں روز بھی جوش و جذبہ کے ساتھ جاری صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں پر نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں پہنچ کر ممبر سازی فارم پُر کئے اور ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی ۔ممبر سازی کیمپوں پر شمولیت اختیار کرنے والوں میں سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، پختون ، سرائیکی ، گلگتی اور دیگر قومیتوں کے افراد کے علاوہ ہندو ، سکھ ، عیسائی مذاہب کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔ اس سلسلے میں کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر لگایا گیا مرکزی ممبر سازی کیمپ آج بھی جاری رہا جہاں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے پانچویں روز بھی پہنچ کر بہت بڑی تعداد میں ممبر سازی فارم پُر کئے ۔ ممبر سازی کیمپوں سے عوام الناس کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت دی جارہی ہے اور ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے اور نغموں کی ریکارڈنگ بجائی جارہی ہے جبکہ خواتین کو چوڑیاں پہنائی جارہی ہیں اور مہندی بھی لگائی جارہی ہے جس کے باعث ممبر سازی مہم عوام کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور لوگ اپنی مصروفیات میں وقت نکال کر ممبر سازی کیمپوں پر پہنچ کر ممبر سازی فارم پُر کررہے ہیں اور ایم کیوایم میں اپنی شمولیت کو اعزاز جان رہے ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ممبر سازی مہم کے پانچویں روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور رکنیت سازی کیمپوں پر آنے والے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں ممبر سازی فارم پُر کرکے دیئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ایم کیوایم کی ممبر سازی مہم کی کامیابی سے ملک کو غریب ومتوسط طبقے کی بلاصلاحیت قیادت میسر آئے گی اور آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم کراچی ، حیدرآباد، میر پور خاص ، سکھر ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ہی نہیں بلکہ صوبہ پنجاب ، خیرپختونخوا اوربلوچستان سے بھی کامیابیاں حاصل کرے گی ۔









مزید تصاویر
ویڈیو دیکھیں



12/21/2024 6:34:10 AM