Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا لیبر ڈویژن کے تحت کے ڈی اے ، کے ایم سی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا لیبر ڈویژن کے تحت کے ڈی اے ، کے ایم سی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ
 Posted on: 11/17/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا لیبر ڈویژن کے تحت کے ڈی اے ، کے ایم سی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ 
ایم کیوایم کی ممبر سازی مہم کی کامیابی جناب الطاف حسین پر اعتماد کا کھلا مظہر ہے، امین الحق 
امین الحق نے ممبر سازی کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا اور ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو مبارکباد دی 
کراچی: ۔۔۔17، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے چوتھے روز ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے تحت کے ڈی اے ، کے ایم سی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور رکنیت سازی کیلئے رابطہ کرنے والے افراد کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اوراراکین بھی موجود تھے۔سید امین الحق نے رکنیت سازی کیمپوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی ممبر سازی مہم کی کامیابی قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اعتماد کا کھلا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو نام نہاد سیاسی ومذہبی اور قوم پرست جماعتیں ایم کیوایم کی مقبولیت میں کمی کا جھوٹا پروپیگنڈا کرتے نہیں تھکتی ہیں وہ ملک بھر میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپوں پر عوام کا ہجوم دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک گیر جماعت بن چکی ہے اور جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ فکر وفلسفہ اورنظریئے سے خوفزدہ عناصر اس حقیقت سے منہ چراتے آئے ہیں لیکن ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو ملک بھر میں عوامی سطح پر جو زبردست پذیرائی مل رہی ہے وہ ثابت کرتی ہے کہ جناب الطاف حسین کا فکرو فلسفہ اورنظریہ سچا ہے اور سچائی کو پھیلنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے ۔ اس موقع پر امین الحق نے رکنیت سازی کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے کارکنان کوجناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو مبارکباد بھی دی ۔


مزید تصاویر 

12/21/2024 5:35:35 PM