Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظلوم سندھی ایم کیوایم کے ممبر بن کر سندھ کے ہر گوٹھ، ضلع میں جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ پہنچائیں، ارکان رابطہ کمیٹی


مظلوم سندھی ایم کیوایم کے ممبر بن کر سندھ کے ہر گوٹھ، ضلع میں جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ پہنچائیں، ارکان رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/15/2014
مظلوم سندھی ایم کیوا یم کے ممبر بن کر سندھ کے ہر گوٹھ ، ضلع میں جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ پہنچائیں، ارکان رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سید حیدر عباس رضوی، احمد سلیم صدیقی اور شاکر علی کا جھڈو میں قائم رکنیت سازی کیمپ کا دورہ
جھڈو ۔۔۔15نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید حیدر عباس رضوی ، احمد سلیم صدیقی اور سید شاکر علی نے جھڈو میں قائم ایم کیو ایم کے رکنیت سازی مہم 2014ء کیمپ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کیمپ پر رکنیت سازی کیلئے آنیوالے نوجوانوں ، خواتین او ر دیگر افراد کی ممبر سازی پرفارمے بھرنے میں رہنمائی کی اور انہیں ممبر سازی کی افادیت سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جاگیر داروں ، وڈیروں ، سرمایہ داروں کے قبضے نے پوری قوم کو پستی کی راہ پر گامزن کر رکھا ہے اور پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں 67برس بعد بھی شامل نہیں ہو سکا ہے ۔ ارکان رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب سندھ کے مظلوم و غریب عوام بھی ایم کیوا یم کے پرچم تلے متحد ہوکر صوبے کے وسائل پر قابض جاگیر داروں سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑ ی تعداد میں ایم کیوا یم کے ممبر بن کر سندھ کے ہر گاؤں، گوٹھ ، ضلعے میں جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ پہنچائیں تاکہ پاکستان میں غریبوں مظلوموں کی حکمرانی قائم کی جاسکے ۔


12/21/2024 6:59:54 AM