تھر پار کر میں قحط زدہ بچوں کی ہلاکتوں کے سدِ باب کیلئے بہت بڑی دانشوری کی ضرورت کیا ہے؟؟؟ جائیں جاکر کام کریں، سابق صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت اور رکنِ صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں خطاب
تھر پار کر کے فاقہ زدہ بچوں اور لوگوں کی ہلاکت پر میں صرف اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کر سکتا ہوں کہ پاکستان کے ان بے حس اور سفاک حکمرانوں اور با اختیار افراد کو اللہ موت سے ہمکنار کر دے، رکنِ صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں خطاب
تھر پار کر میں بھوک اور افلاس کے باعث بچوں کی ہلاکت پر وزارتِ خوراک، وزارتِ صحت، تھرپارکر کے ڈی سی او اور تمام افسران کے خلاف دفع 302 یعنی قتل کی ایف آئی آر درج کر کے پاکستان میں سزا کی ایک مثال قائم کریں، سابق صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت اور رکنِ صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں خطاب
تھر پار کر میں پہلی دفعہ قحط سے اموات ہوتیں تو دل کو اطمینان دلانے کیلئے کوئی بہانہ کر لیا جاتالیکن یہ خوفناک حرکتیں مسلسل ہو رہی ہیں، رکنِ صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں خطاب
اتنے بڑے پاکستان میں تھر پار کر جیسی چھوٹی جگہ پر قحط اور فاقوں سے انسانی ہلاکتیں اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہی ہیں، رکنِ صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں خطاب
حکمرانوں کی اس ظلم، بربریت اور سفاکیت کے باعث تھر پار کر کے لوگ اور بچے موت کا شکار ہوتے رہے تو خدانخواستہ پورے پاکستان پر اللہ کا عذاب نہ نازل ہو جائے ۔۔ کچھ تو خدا کا خوف کریں، رکنِ صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں خطاب
مورخہ 11 نومبر 2014
سابق صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت اور رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ رؤف صدیقی نے تھرپارکر کی افسوسناک حالت پر سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر پار کر میں قحط زدہ بچوں کی ہلاکتوں کے سدِ باب کیلئے بہت بڑی دانشوری کی ضرورت کیا ہے؟؟؟ جائیں جاکر کام کریں۔ تھر پار کر کے فاقہ زدہ بچوں اور لوگوں کی ہلاکت پر میں صرف اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کر سکتا ہوں کہ پاکستان کے ان بے حس اور سفاک حکمرانوں اور با اختیار افراد کو اللہ موت سے ہمکنار کر دے۔ تھر پار کر میں بھوک اور افلاس کے باعث بچوں کی ہلاکت پر وزارتِ خوراک، وزارتِ صحت، تھرپارکر کے ڈی سی او اور تمام افسران کے خلاف دفع 302 یعنی قتل کی ایف آئی آر درج کر کے پاکستان میں سزا کی ایک مثال قائم کریں۔ رؤف صدیقی نے سندھ اسمبلی میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھر پار کر میں پہلی دفعہ قحط سے اموات ہوتیں تو دل کو اطمینان دلانے کیلئے کوئی بہانہ کر لیا جاتالیکن یہ خوفناک حرکتیں مسلسل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پاکستان میں تھر پار کر جیسی چھوٹی جگہ پر قحط اور فاقوں سے انسانی ہلاکتیں اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہی ہیں۔ حکمرانوں کی اس ظلم، بربریت اور سفاکیت کے باعث تھر پار کر کے لوگ اور بچے موت کا شکار ہوتے رہے تو خدانخواستہ پورے پاکستان پر اللہ کا عذاب نہ نازل ہو جائے ۔۔ کچھ تو خدا کا خوف کریں۔