Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں اے این پی کے منعقدہ اجلاس کے اختتام پر خود کش حملے پرالطاف حسین کا اظہارِ مذمت


 Posted on: 12/22/2012
 پشاور میں اے این پی کے منعقدہ اجلاس کے اختتام پر خود کش حملے پرالطاف حسین کا اظہارِ مذمت 
دہشت گردی سے نجات کے لئے واحد تقاضہ یہ ہے کہ پوری قوم بلا امتیاز رنگ و نسل زبان و صوبہ اس دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں، الطاف حسین 
مسلح افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکردہشت گردوں کے خلاف آخری اور فیصلہ کن جنگ کر نے کیلئے تیار ہوجائیں
دہشت گردوں کے خلاف جنتی جلدی ممکن ہو حکمت عملی تیار کرکے اس پر جلد ا ز جلد د ہشت گردوں کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کردیا جائے
خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اور انتظامیہ اور اے این پی کے کارکنوں و ہمددردوں سمیت سینئرر ہنما ء وصوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار 
اے این پی سمیت شہید ہونیوالے افراد کے تمام لواحقین بشمول بشیر احمد بلور کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی 
لندن :۔۔۔22دسمبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں اے این پی کے منعقدہ اجلاس کے اختتام پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اور انتظامیہ اور اے این پی کے کارکنوں و ہمددردوں سمیت سینئرر ہنما ء وصوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اے این پی سمیت شہید ہونیوالے افراد کے تمام لواحقین بشمول بشیر احمد بلور کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ خودکش حملے میں بے گناہ افرا د کی ہلاکت انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں بشمول پولیو کے قطر ے پلانے وال افراد حتیٰ کہ خواتین کو بھی دہشتگردوں کے ذریعے ہلاک کیا جارہاہے او ر اس وقت دہشت گردی سے نجات کے لئے واحد تقاضہ یہ ہے کہ پوری قوم بلا امتیاز رنگ و نسل زبان و صوبہ اس دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں اور مسلح افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکردہشت گردوں کے خلاف آخری اور فیصلہ کن جنگ کر نے کیلئے تیار ہوجائیں ۔انہوں نے مسلح افواج کے سربراہان سے بھی دررمندانہ اپیل کی کہ وہ بھی تمامتر مصلحتوں اور مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری قوم پر اعتما د کریں جو ملک میں امن ، بھائی چارگی ، مساوات ،یکجہتی اورامن و امان کا قیام چاہتی ہے ، اسکے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے خلاف جنتی جلدی ممکن ہو حکمت عملی تیار کرکے اس پر جلد ا ز جلد د ہشت گردوں کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کردیا جائے ۔جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام ہلاک شدگان کو جو خودکش حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے انہیں شہاد ت کا درجہ عطا فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لوا حقین اور ان کے ہمدردوں اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی صبر کی طاقت عطا فرمائے۔
 
اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی سے الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ 
دہشت گردی کا مقابلہ کر نے کے لئے پوری پاکستانی قوم بشمول مسلح افواج سب کو ساتھ بیٹھنا ہوگا،اسفندیارولی
پشاور میں خودکش حملے میں بشیر بلورسمیت دیگر افراد کی شہادت پر اظہارافسوس
پاکستان کی مسلح افواج،عوام کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور جنگ کا آغاز کرے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔22،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ جناب اسفند یار ولی کو فون کر کے اے این پی کے سینئر ترین رہنماء و صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت پر دلی تعزیت کااظہار کیا۔ جناب الطاف حسین نے اسفندیار ولی سے گفتگو کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ،بشیر احمد بلور سمیت خود کش حملے میں شہید ہونے والے تمام افراد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورزخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان شہداء نے قوم کو انتہا پسندی سے بچاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہئے اور اب وقت آگیا ہے پاکستان کی مسلح افواج عوام کی مدد سے ان دہشت گردوں کے خلاف بھر پور جنگ کا آغاز کرے ۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردوں نے اس المناک واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور یہ عناصر پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ’’ہماری راہ میں جو بھی حائل ہوگا وہ ہمارا دشمن ہے، خاص طور پر اے این پی اور ایم کیو ایم دونوں ہمارے ٹارگٹ پر ہیں‘‘ اس صورتحال میں ایم کیوایم اور اے این پی دونوں جماعتوں کو خاص طور پر مل کر بیٹھنا ہوگا اور ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں متفقہ فیصلے کرنے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ہم بھائی بھائی ہیں ، ہمارے دشمن سازشیں کرکے ہمیں لڑانے کی کوشش کررہے ہیں اورہمیں آپس میں لڑنے کے بجائے اپنے مشترکہ دشمن کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ جناب اسفندیار ولی نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف بھائی !میں آپ کے خیالات کی بہت قدر کرتا ہوں اور آپ کے تاثرات تمام شہداء کے لواحقین تک پہنچا دونگا ۔ اس مشکل وقت میں آپ نے ہمارا غم بانٹا ہے اورہمیں جس طرح حوصلہ دیااس سے ہمیں بہت تقویت ملی ہے۔اسفندیارولی نے کہاکہ میں آپ سے متفق ہوں کہ اس دہشت گردی کا مقابلہ کر نے کے لئے پوری پاکستانی قوم بشمول مسلح افواج، ایم کیوایم اور اے این پی سب کو ساتھ بیٹھنا ہوگا ۔ انہوں نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اورمؤثر حکمت عملی مرتب کرکے اہم فیصلے کیے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ بشیر بلور اور دیگر افراد کی شہادت کا واقعہ بہت بڑا صدمہ ہے ،دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان اے این پی کے رہنماؤں اورکارکنوں بالخصوص شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ،تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے ،شہداء کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اورپولیس اہلکاروں سمیت تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ (آمین)
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بشیربلور کی شہادت پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کردیا
الطاف حسین کی صدارت میں رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کا متفقہ فیصلہ
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی توثیق کردی
ملک بھر کے عوام یوم سوگ پرامن اوربھرپور طریقے سے منائیں ، الطاف حسین کی اپیل
دکانوں ، عمارتوں، چوراہوں اوردینی درسگاہوں پرسیاہ پرچم اوربینرز لگاکرشہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کریں
لندن ۔۔۔22، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر ترین رہنما بشیر بلور سمیت متعددافرادکی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین ، اے این پی کے رہنماؤں وکارکنوں اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اظہاریکجہتی کے طور پر کل بروز اتوار مورخہ 23، دسمبر2012ء سے تین روزہ سوگ منانے کا فیصلہ کیا ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے تین روزہ یوم سوگ منانے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطا ف حسین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم سوگ پرامن اوربھرپور طریقے سے منائیں ۔ ملک بھر کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہوکر یہ پیغام دیں کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے اور حق پرست نظریہ رکھنے والے عوام اپنے نظریہ کی بقاء کیلئے نہ صرف اپنی جانیں قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنی جانیں قربان کرنے فخر بھی محسوس کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بشیر بلور اور دیگر بے گناہ شہریوں کے قتل کے خلاف یوم سوگ میں بھرپور حصہ لیں،دکانوں ، عمارتوں ،چوراہوں،مساجداوردینی درسگاہوں، پرسیاہ پرچم اوربینرز لگاکرپختون انقلابی رہنما بشیر بلور اوران کے ہمراہ شہید وزخمی ہونے والے افراد سے دلی یکجہتی کا اظہار کریں۔
 
قائد تحریک الطاف حسین اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون پر 
اتفاق انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ، ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب
عوام 23دسمبر اتوار کو پاکستان عوامی تحریک کے مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں 
شرکت کرکے اسے فقید المثال کامیابی سے ہمکنا ر کرائیں 
کراچی ۔۔۔22، دسمبر2012ء 
ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون اور مشاورت پر اتفاق ملک بھر کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام کیلئے نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ ملک میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ بھی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک اور ایم کیوایم کی جدوجہد ، مشن اور مقصد ایک ہی ہے کہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظا م کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے ملک کو جمہوریت کی اصل روح کے مطابق فلاحی ریاست بنایاجائے جہاں امیر غریب کا فرق نہ ہو اور انصاف اور قانون سب کیلئے یکساں ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا سب سے بدبو دار ، گلا سڑا اورگھمبیر مسئلہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست ہے اور ان برائیوں کے خاتمے کیلئے جس جانب سے بھی جدوجہد کی جائے گی ایم کیوایم اس کی غیر مشروط حمایت کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کی جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم نے جو مظالم سہے اور ناانصافیاں برداشت کیں وہ ایم کیوایم کے مشن ، مقصد اورنظریئے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان عوامی تحریک جومنشور لیکر عوام میں جارہی ہے وہ عوام کی آواز ہے اور ایم کیوایم عوام کی آواز سے آواز ملا ئے بغیر چل نہیں سکتی ۔ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23دسمبر کو مینار پاکستان پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام میں زیادہ سے تعداد میں شرکت
  کریں اور اسے فقید المثال کامیابی سے ہمکنار کرائیں ۔
 
ایم کیوایم کو مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہدجاری رکھنے سے کسی ذریعے سے بھی سازشی ہتھکنڈے استعمال کرکے 
ہرگز نہیں روکا جاسکتا ، اراکین رابطہ کمیٹی ، گلفراز خان خٹک ، افتخار اکبر رندھاوا ، یوسف شاہوانی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کراچی کے مختلف علاقوں کے پختون تاجروں کے اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔22، دسمبر2012ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین گلفراز خان خٹک ، افتخار اکبر رندھاوا اور یوسف شاہوانی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم بلاتفریق مذہب ، مسلک ، قومیت ، رنگ ، نسل و زبان انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے میں ہی ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کی ضمانت موجود ہے ۔ ان خیالات کااظہاررابطہ کمیٹی کے اراکین نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پختون تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پختون تاجروں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے توہین عدالت کے نوٹس پر عوام کی جانب سے جاری عدلیہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی منسوخی کو دانشمندنہ فیصلہ قرار دیا اور اس فیصلے پر جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ کراچی میں تمام قومیتوں اور برادری کے لوگ آباد ہیں اور اسی لئے شہر کراچی منی پاکستان کہلاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو سازشی اور نام نہاد عناصر شہر کراچی میں مختلف قومیتوں کے ساتھ ایم کیوایم کے ناروا سلوک کی دہائیاں دیتے ہیں وہ جھوٹ اور الزام تراشیوں کا وہ سلسلہ اپنائے ہوئے ہیں جو نہ صرف کھلی کراچی اور ملک دشمنی ہے بلکہ ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں کے خلاف گھناؤنی سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کسی قومیت ، مذہب اور مسلک کے خلاف نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایک منظم سازشی منصوبہ کے تحت شہر کراچی میں پختون مہاجر ،سندھی مہاجر ، پنجابی مہاجر ، بلوچ مہاجر فسادات کو ہوا دی جاتی ہے تاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ فکر وفلسفہ اور نظریئے سے جن قومیتوں کے افراد متاثر ہورہے ہیں اور حق پرستی کا نظریہ اپنا کر حقوق کی جدوجہد میں شامل ہورہے ہیں انہیں بد ظن کیا جاسکے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے واضح کیا کہ ایم کیوایم کو مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہدجاری رکھنے سے کسی بھی ذریعے سے سازشی ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرگز نہیں روکا جاسکتا اور ایم کیوایم میں شامل تمام قومیتوں کے حق پرست عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ہی اپنا نجات دہندہ مانتے ہیں اور ان کی قیادت میں ہی اپنے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ۔
زندہ و باشعور قومیں مشکلات اور کٹھن حالات کے باوجود ہمت و حوصلہ نہیں ہارتی، فرخ اعظم 
مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جناب الطاف حسین استحصالی عناصر کے سامنے ڈٹے ہوئے ، نثار پہنور 
کراچی میں سوچی سمجھی سازش کے تحت حلقہ بندیاں تبدیل کرنے کی جارہی ہیں ، محمد سلیم جوکھیو
کراچی کے مضافات میں بسنے والے مختلف قومیتوں کے افراد ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے ، ڈاکٹر ندیم مقبول 
ماروڑا گوٹھ یوسی 13گلش اقبال میں کراچی مضافاتی کمیٹی کے سچل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس میں اظہار خیال 
کراچی ۔۔۔22، دسمبر2012ء 
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام سچل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس ماروڑا گوٹھ یوسی 13گلشن اقبال میں منعقد ہوا جس میں ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، صوبائی وزیر و جوائنٹ انچارج نثار پہنور ، جوائنٹ انچارج سلیم جوکھیو ، اراکین سید احمد رضا ، حاجی منظور احمد جوکھیو اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے اظہار کرتے ہوئے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے کہاکہ زندہ و باشعور قومیں تمام تر مشکلات ،ظلم و جبر اور کٹھن حالات کے باوجود ہمت و حوصلہ نہیں ہارتی بلکہ منزل کے حصول کیلئے اپنی آخری سانسوں تک جدوجہد جاری رکھتیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سازشی ہتھکنڈوں کے باعث اس وقت ایم کیوایم آزمائشوں اور مشکلات کا شکار ہے اور ایسے حالات میں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈوں کا موثر اور ٹھوس جواب دیں ۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے نثار پہنور نے کہاکہ ملک پر قابض جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے حقوق سلب کررکھے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین استحصالی عناصر کے سامنے تمام تر سازشوں کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں اور غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی تک حق پرستانہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اجلاس سے اظہار کرتے ہوئے محمد سلیم جوکھیو کراچی میں ایم کیوایم کی طاقت کو تقسیم کرنے کیلئے مردم شماری کے بغیر از سر نو حلقہ بندیاں کرائی جارہی ہیں جبکہ نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت ملک بھر میں ہے ۔ ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہا کہ کراچی کے مضافات میں بسنے والے غیور ، بہادر ، سندھی ، بلوچ ، سرائیکی ، کچھی ، بنگالی ، پختون اور پنجابی عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد اوریکجہتی سے ناکام بنائیں گے اور عوام اتحاد کے سبب سازشی عناصر اس مرتبہ بھی اپنے منہ کی کھائیں گے ۔ 
  
ایم کیوایم کے کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔22، دسمبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اسکیم 33معمار سیکٹر کے کارکن مطیع الرحمن اور ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی اورنگی ٹاؤن یونٹ 1کے جوائنٹ انچارج محمود خٹک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مر حومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)دریں اثنا ایم کیوایم کی ر ابطہ کمیٹی نے پختون آرگنائزنگ کمیٹی اورنگی ٹاؤن یونٹ 1کے جوائنٹ انچارج محمود خٹک، لیا قت آبا د سیکٹر یونٹ162 کے کارکن کاشا ن کی والدہ محترمہ زرینہ بیگم، لائنزایریا سیکٹر یونٹ54 کے کارکن مہتا ب علی کے صاحبزادے امین علی،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ105 کے کارکن ذیشا ن کے والد بد رخا ن ،گلشن معمارسیکٹر یونٹ 33-B کے کارکن کاشان احمد کے والد خلیق احمد خا ن ،اورنگی سیکٹر یونٹ 124 کے کا رکن اقبا ل کے والد عبد الجلیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے تعزیت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل
کی دعا کی ہے۔
 
حق پرست عوا م و کارکنان محترمہ رابعہ بی بی کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کر یں، جناب الطاف حسین کی اپیل
لندن :۔۔۔۔22، دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے سینٹر ل ایگز یکٹوکونسل کے رکن ملک زاہد محمود ہمشیرہ محترمہ رابعہ بی بی کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ،نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ محترمہ رابعہ بی بی کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کر یں ۔
 
معروف عالم دین علامہ عبد الستا ر تونسوی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت 
لندن :۔۔۔۔22،دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف عالم دین علامہ عبد الستا ر تونسوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
 
*****

5/8/2024 5:44:27 PM