Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس گاڑیوں اوربھاری مالیت کا امدادی سامان اورجان بچانے والی ادویات سے لدے چارٹرک تھر کے قحط زدہ خاندانوں کی امداد کے لئے مٹھی روانہ کردیئے گئے

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس گاڑیوں اوربھاری مالیت کا امدادی سامان اورجان بچانے والی ادویات سے لدے چارٹرک تھر کے قحط زدہ خاندانوں کی امداد کے لئے مٹھی روانہ کردیئے گئے
 Posted on: 11/8/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس گاڑیوں اوربھاری مالیت کا امدادی سامان اورجان بچانے والی ادویات سے لدے چارٹرک تھر کے قحط زدہ خاندانوں کی امداد کے لئے مٹھی روانہ کردیئے گئے
امدادی سامان میں غذائی اجناس کے پیکٹس،منرل واٹر،روزمرہ استعمال کی اشیاء اوربھاری مقدارمیں جان بچانے والی ادویات شامل ہیں
غذائی اجناس،ادویات اوردیگر امدادی سامان اورایمبولینس گاڑیاں ڈاکٹرنصرت شوکت و اراکین رابطہ کمیٹی نے اپنی نگرانی میں مٹھی کے لئے روانہ کیے
کراچی: ۔۔۔7، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے دوایمبولینس گاڑیوں اورلاکھوں روپے مالیت کے امدادی سامان سے لدے چار(4)ٹرک تھر کے قحط زدہ خاندانوں کی امداد کے لئے مٹھی روانہ کردیئے گئے۔تھرمتاثرین کے لئے روانہ کیے گئے امدادی سامان میں غذائی اجناس آٹا،چاول،مختلف اقسام کی دالیں، چینی، گھی، تیل ،مصالحہ جات،خشک دودھ، چائے کی پتی اوربچوں کے لئے بیسکٹ ،جوس پرمشتمل پیکٹس،پانی کی بوتلیں اورروزمرہ استعمال کی اشیاء صرف صابن،ٹوتھ پیسٹ، منجن، کولر اور برتنوں کے علاوہ بھاری مقدارمیں جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔غذائی اجناس اورادویات سے لدے امدادی ٹرک اورایمبولینس گاڑیاں ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت اور اراکین رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل، کہف الواریٰ اوراسلم آفریدی نے جمعہ کی شب اپنی نگرانی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفترفیڈرل بی ایریا سے مٹھی کے لئے روانہ کیے۔اس موقع پرایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے انچارج ڈاکٹرفاروق جمیل واراکین اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاراوردیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔

11/21/2024 6:17:20 AM