Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں مینارپاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کو کامیاب بنائیں،حق پرست اراکین قومی اسمبلی۔


 Posted on: 12/20/2012

عوام اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں مینارپاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کو کامیاب بنائیں،حق پرست اراکین قومی اسمبلی۔
پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ ، غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپا کرنے اورانصاف کانظام قائم کرنے کیلئے جوبھی سچی اورحقیقی آوازاٹھے گی ایم کیوایم اس کی غیرمشروط حمایت کرے گی۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی جماعت کاپروگرام اورمنشورومقاصد پاکستان کو بچانے اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اورحقیقی تبدیلی کیلئے ہے۔ ایم کیوایم کا اعلیٰ سطحی وفد 23دسمبرکولاہورمیں ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں شرکت کرے گا۔ اراکین قومی اسمبلی ۔
کراچی: ۔۔۔20؍دسمبر2012ء
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے عوام سے پرذوراپیل کی ہے کہ و ہ اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں مینارپاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں بھرپور تعدادمیں شرکت کرکے اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ ،ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپا کرنے اورانصاف کانظام قائم کرنے کیلئے جوبھی سچی اورحقیقی آوازاٹھے گی متحدہ قومی موومنٹ اس کی غیرمشروط حمایت کرے گی۔ پروفیسر ڈاکٹرطاہرالقادری اوران کی جماعت کاپروگرام اورمنشورومقاصد پاکستان کو بچانے ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ہے اوروہ بھی فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کو آگے لاناچاہتے ہیں اورملک کے نظام میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اسی لئے قائدتحریک الطاف حسین بھی ان کی بھرپورحمایت کا اعلان کیاہے۔انہوں نے اعلان کیاکہ ایم کیوایم کاایک اعلیٰ سطحی وفد 23دسمبرکولاہورمیں ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں شرکت کرے گا۔ اراکین قومی اسمبلی نے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی خواہش رکھنے والے تمام محب وطن پاکستانیوں سے پرذوراپیل کی کہ وہ 23دسمبرکومینارپاکستان لاہورمیں ہونے والے جلسہ عام میں بھرپورتعدادمیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔ 

پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ عام انشاء اللہ تعالیٰ ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ، ملک وسیم و اراکین زونل کمیٹی لاہور ۔عوام جلسہ عام میں بھر پور تعداد میں شرکت کرکے جاگیردارانہ نظام او رموروثی سیاست کے تابوت میں آخر ی کیل ٹھونک دیں۔
 لاہور ۔۔۔20، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ لاہور زون کے زونل انچارج ملک وسیم اور اراکین نے کہا ہے کہ 23دسمبر کو پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور کے مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ عام انشاء اللہ تعالیٰ ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر طاہر القادری اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد ، مشن اور مقصد ایک ہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اصولی اور جمہوری روش اپنا کر ہی ملک میں برسوں سے رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو ایم کیوایم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ایم کیوایم لاہور زون کے انچارج و اراکین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23دسمبر کو مینار پاکستان پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کریں اور اسے کامیاب ترین جلسہ عام بنا کر جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور موروثی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں ۔ 

12/22/2024 11:42:36 AM