امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں واقع پرائمری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 20بچوں سمیت 27افراد کی ہلاکت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
یہ امریکی تاریخ کا افسوسناک بلکہ المناک واقعہ ہے جس پر ہر درد مند اور انسانیت پر یقین رکھنے والا فرد دکھی ہے ، الطاف حسین
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں سمیت 27افراد کے والدین ، تمام سوگوار لواحقین سمیت
امریکی صدر باراک اوباما سے المناک واقعہ پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن:۔۔۔15، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں واقع پرائمری اسکول میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 20بچوں سمیت 27افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پرائمری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد میں کم عمر بچوں سمیت 27افراد کی ہلاکت امریکی تاریخ کا نہ صرف افسوسنا ک بلکہ المناک واقعہ ہے جس پر ہر درد مند دل رکھنے والا اور انسانیت پر یقین رکھنے والا فرد دکھی ہے ۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں سمیت 27افراد کے والدین ، تمام سوگوار لواحقین سمیت امریکی صدر باراک اوباما سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین بھی کی ۔
پشاور ایئر پورٹ پردہشت گردوں کے حملے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گرداس طرح کے واقعات کر کے ملک کو غیرمستحکم کرنے پر تلے ہوئے ہیں
لندن۔۔۔15دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور اےئر پورٹ پردہشت گردوں کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان واقعات بے گناہ افراد کی ہلاکت و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس قسم کی بزدلانہ کاررائیاں کرنے والے سفاک دہشت گرد اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امن دشمن و ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور دہشت گرداس طرح کے واقعات کر کے ملک کو غیرمستحکم کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ الطاف حسین نے حملے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وزیر داخلہ رحمن ملک ، خیبر پختو نخواہ کی حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اےئر پورٹ کے اندر حملے کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔
عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پرامن رکھیں اورکہیں بھی توڑ پھوڑاورجلاؤ گھیراؤ کاعمل ہر گز نہ کریں۔ الطاف حسین
عوام اپنے جذبات کے اظہارکے دوران کسی بھی رکشہ ٹیکسی والے ، ٹھیلے والے یاکوئی بھی کاروبارکرنے والےافرادکوکسی بھی صورت میں کوئی نقصان نہ پہنچائیں
عوام نے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مشینریوں کے منصوبوں کواپنے اتحادسے ناکام بنایا اور آج بھیتمام ترسازشوں کواپنے اتحادکے ذریعے ناکام بنائیں گے
لندن:۔۔۔ 15،دسمبر2012ء
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوام میں جوجذبات پائے جاتے ہیں ہم اس کی کھلے دل سے قدرکرتے ہیں مگرہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پرامن رکھیں۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ہرقسم کاپرامن احتجاج کرنا عوام کا آئینی وقانونی حق ہے لیکن میں ایک ایک ہمدرداورکارکن سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے جذبات کے اظہارکے دوران کسی بھی رکشہ ٹیکسی والے ،کسی ٹھیلے والے یاکوئی بھی کاروبارکرنے والے افرادکوکسی بھی صورت میں کوئی نقصان نہ پہنچائیں بلکہ ان کی املاک کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورتائیدوحمایت سے عوام نے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مشینریوں کے منصوبوں کواپنے اتحادسے ناکام بنایا اورمجھے امیدہے کہ عوام آج بھی ان عناصرکی تمام ترسازشوں کواپنے اتحادکے ذریعے ناکام بنائیں گے اوراپنے جذبات کے اظہارکیلئے جوبھی احتجاج کریں گے وہ پرامن انداز میں کریں گے اورکہیں بھی توڑ پھوڑاورجلاؤ گھیراؤ کاعمل ہر گز نہیں کریں گے۔
قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس انصاف کے تقاضوں کے صریحاً خلاف ہے ۔ رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین نے 2 دسمبر کو اپنے خطاب میں فاضل جج کے غیرمناسب ریمارکس کانوٹس لینے کی اپیل کی تھی لیکن الٹا انکے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جارہا ہے
یہ صرف قائد تحریک الطاف حسین کی ہی نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے جذبات اور انکے مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے
توہین عدالت نوٹس کے معاملے پر پاکستان بھر کے کروڑوں عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور آج پاکستان کےتمام شہروں میں عوام نے پرامن احتجاج کرکے اپنے شدیدغم وغصہ کابھرپور اظہاربھی کیا ہے
کسی بھی عوامی جماعت یا طبقہ آبادی کے خلاف تعصب کی بنیادپر ایسے اقدامات سے گریزکیاجاناچاہیے جس سے عوام میں اداروں کااحترام اور وقار مجروح ہو
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا اجلاس، قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کانوٹس جاری کرنے کے معاملے کاجائزہ لیاگیا
کراچی ۔۔۔15 دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روزقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کانوٹس جاری کرنے کے معاملے کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیاگیاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کانوٹس انصاف کے تقاضوں کے صریحاً خلاف ہے کیونکہ سپریم کورٹ کی ایک مخصوص بینچ کے ایک فاضل جج نے 28 نومبر 2012ء کو کراچی بدامنی کیس پرعملدرآمدکی سماعت کے دوران جوریمارکس دیے کہ’’ کراچی میں حلقہ بندیاں اس طرح کی جائیں کہ کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہ ہو‘‘ وہ سراسرغیرآئینی،غیرقانونی ،غیرجمہوری اورعوام کے مینڈیٹ کی کھلی توہین ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی جج کو یہ حق نہیں پہنچتاکہ وہ عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کواجارہ داری سے تعبیر کرے اوراس مینڈیٹ کو ختم کرنے کے احکامات دے کیونکہ یہ حق صرف اورصرف عوام کا ہے کہ وہ کس جماعت کواپنامینڈیٹ دیتے ہیں اورکس کونہیں۔ قائدتحریک الطاف حسین نے 2 دسمبر2012ء کوکارکنوں کے اجتماع سے اپنے خطاب میں انہی ریمارکس پر عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے فاضل جج کے ان انتہائی غیرمناسب ریمارکس کانوٹس لینے کی اپیل کی تھی لیکن بجائے اسکے کہ فاضل جج کے ان ریمارکس کانوٹس لیاجاتا،الٹاقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیاجارہاہے جوکہ انصاف کے تقاضوں کے سراسرخلاف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین صرف ایک فردنہیں بلکہ ملک کی تیسری بڑی عوامی جماعت کے سربراہ اور کروڑوں عوام کے متفقہ اور ہر دلعزیز رہنما ہیں لہٰذا عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے پرقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کانوٹس جاری کرنا صرف ان کی ہی نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے جذبات اورانکے مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے، یہی وجہ ہے کہ اس معاملے پرپاکستان بھر کے کروڑوں عوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے اور آج
پاکستان کے تمام شہروں میں عوام نے پرامن احتجاج کرکے اپنے شدیدغم وغصہ کابھرپور اظہاربھی کیاہے جسے نظراندازکرناعوامی خواہشات اورامنگوں کی نفی کرناہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ عدلیہ کی آزادی اورخودمختاری پریقین رکھتی ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ کسی بھی عوامی جماعت یاطبقہ آبادی کے خلاف تعصب کی بنیادپر ایسے اقدامات سے گریزکیاجاناچاہیے جس سے عوام میں اداروں کااحترام اوروقار مجروح ہو۔رابطہ کمیٹی نے صاف اوردوٹوک الفاظ میں کہاکہ ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن اپنی جان دیدے گا مگرغلط فیصلوں کے آگے اپناسرنہیں جھکائے گا۔
سقوط ڈھاکہ بنگالی عوام کے جائز مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کے سبب رونما ہو ا، الطاف حسین
حق تلفیوں اورناانصافیوں کے سلسلے سانحات کو جنم دیتے ہیں اور سقوط ڈھاکہ کے اسباب میں بھی یہی محرکات شامل ہیں
حقوق دینے سے ملک ٹوٹتے نہیں بلکہ مضبوط ہوا کرتے ہیں ، الطاف حسین
سقوط ڈھاکہ کے تمام شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت ، یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پر بیان
لندن: ۔۔۔15، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ بنگالی عوام کے جائز مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کے سبب رونما ہو ا او ر ملک پر قابض اسٹیٹس کو کی حامی قوتوں نے ملک توڑنا گوارا کرلیا مگر بنگالی عوام کے جائز حق کو تسلیم نہیں کیا ۔ 16، دسمبر سقوط ڈھاکہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسٹیٹس کو کی حامی قوتیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کے بجائے آج بھی کسی نہ کسی طریقے سے ملک میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے پر تلی ہوئی ہیں اور جائز و حق بات سننے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حق تلفیوں اورناانصافیوں کے سلسلے سانحات کو جنم دیتے ہیں اور سقوط ڈھاکا کے اسباب میں بنگالی عوام کے ساتھ جاری محرومیوں ، ناانصافیوں کے علاوہ انہیں تیسرے درجے کا شہری سمجھنا اور اپنے حقوق کی آواز اٹھانے پر انہیں غدار قرار دینا شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ سقوط ڈھاکہ سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے ، ملک میں محروم ، مظلوم قومیتوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں اور سب کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے کیونکہ حقوق کی فراہمی واحد ایسا عمل ہے جس سے ملک ٹوٹتے نہیں بلکہ مضبوط ہوا کرتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے سقوط ڈھاکہ 1971ء کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا دو لخت ہونا تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
سابق وفاقی وزیر شیرا فگن نیازی (مرحوم ) کی اہلیہ کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی :۔۔۔15، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر شیر افگن نیازی (مرحوم ) کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین(
پشاور اےئر پورٹ پر حملے کا فی الفور نوٹس لیا جائے ،رابطہ کمیٹی
واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے
کراچی :۔۔۔15دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور میں اےئر پورٹ پر حملے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان واقعات کو کھلی دہشت گردی اور بربریت قر ار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اےئر پورٹ پرحملے کرنے والے جو درندہ صفت اور سفاک دہشت گرد بے گناہ انسانوں کا خون بہارہے ہیں وہ کسی صورت بھی مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی خاطر دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے حملے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وزیر داخلہ رحمن ملک ، خیبر پختو نخواہ کی حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اےئر پورٹ کے اندر حملے کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔
*****