Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی سمیت ملک بھر میں یوم شہدائے حق عقیدت و احترام سے منایا گیا صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے قرآن خوانی کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ میں یاد گار شہدائے حق کے سامنے منعقد ہوا


ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی سمیت ملک بھر میں یوم شہدائے حق عقیدت و احترام سے منایا گیا  صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے  قرآن خوانی کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ میں یاد گار شہدائے حق کے سامنے منعقد ہوا
 Posted on: 12/9/2012
ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی سمیت ملک بھر میں یوم شہدائے حق عقیدت و احترام سے منایا گیا 
صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے 
قرآن خوانی کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ میں یاد گار شہدائے حق کے سامنے منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد ، خواتین اور بچے بچیوں نے شرکت کی 
مولانا تنویر الحق تھانوی نے شہداء کے بلنددرجات کیلئے خوش الحانی سے فاتحہ خوانی اور خشو ع و خضوع کے ساتھ دعا کرائی 
جناح گراؤنڈ میں سوشل میڈیا، لٹریچر ، ایڈمنسٹریشن ، میڈیکل ، فوڈ کمیٹی ، ٹرانسپورٹ کمیٹی کے کیمپس قائم تھے 
جبکہ ٹھنڈے پانی کی درجنوں ٹنکیاں رکھی گئی تھیں
شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ترتیب سے بچھائی گئی درجنوں طویل چاندنیوں پر اجتماع کے ہزاروں شرکاء 
قرآن خوانی اور قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے
کراچی ۔۔۔ 9، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 9دسمبر بروز اتوار کو ’’یوم شہدائے حق ‘‘ کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ یوم شہداء کے موقع پر قرآن خوانی کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘کے سامنے منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کے سیکٹر ز، یونٹس ، شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان ، خواتین ، بزرگوں ، طالب علموں کے علاوہ شہداء کے لواحقین ، اسیروں اور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائم خانی ، محترمہ نسرین جلیل ، ڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست عوامی نمائندے بھی موجود تھے ۔ جناح گراؤنڈ میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ترتیب سے بچھائی گئی درجنوں طویل چاندنیوں پر اجتماع کے ہزاروں شرکاء قرآن خوانی اور قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے جس کا سلسلہ بعد نماز ظہر تا عصر بلاتوقف جاری رہا ۔ یوم شہداء کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ میں سوشل میڈیا، لٹریچر ، ایڈمنسٹریشن ، میڈیکل ، فوڈ کمیٹی ، ٹرانسپورٹ کمیٹی کے کیمپس قائم تھے جبکہ ٹھنڈے پانی کی درجنوں ٹنکیاں رکھی گئی تھیں اور اطراف کی عمارتوں پرایم کیوایم کے سیکٹر ، یونٹس اور مختلف ونگز کی جانب سے بڑے بینرز لگائے گئے تھے جن پر حق پرست شہداء کو خراج عقیدت ، سلام عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی عظیم قربانیوں پراشعار اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ یادگارِ شہدائے حق کے بائیں جانب لگائی گئی ایک بڑی اسکرین پر ’’یوم شہداء ، قرآن خوانی و فاتحہ خوانی برائے ایصالِ ثواب شہدائے حق ، 9دسمبر 12اتوار یادگارِ شہدائے حق ، جناح گراؤنڈ عزیز آباد کے الفاظ درج تھے۔ بعد ازاں معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے شہداء کے بلنددرجات کیلئے خوش الحانی سے فاتحہ خوانی کرائی اور خشو ع و خضوع کے ساتھ دعا کرائی جس میں حق پرست شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستا نہ جدوجہد کی کامیابی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ،صحت و تندرستی کیلئے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، اجتماع میں شریک ذمہ داران ، کارکنان اور شہداء کے عزیز واقارب کی آنکھوں سے اپنے پیاروں کی یاد پرآنسو بہتے رہے اور وہ ایک دوسرے کو دلاسہ اور صبر کی تلقین کرتے دکھائی دیئے ۔ حق پرست شہداء کی عظیم قربانیوں کے حوالے سے تنظیمی ترانے بھی بجائے گئے۔

 
ایم کیو ایم نے آگ و خون کے متعدد دریا عبور کئے ہیں ، ایم کیو ایم کی جدوجہد کا مقصد اقتدار کا حصول ہرگز نہیں 
بلکہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار 
حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، رضا ہارون 
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے تحت ’’یوم شہداء‘‘ کے اجتماع میں شریک ہزاروں شرکاء سے خطاب 
کراچی۔۔۔۔۔9دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ماضی میں کسی بھی ظالم و جابر قوت کے آگے سر نہیں جھکایا اور آئندہ بھی حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ایم کیو ایم کی جدوجہد کا مقصد اقتدار کا حصول ہرگز نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کراچی میں حلقہ بندی اور ووٹرز کی تصدیق ایم کیو ایم کے عوامی مینڈیٹ کے خلاف سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے تحت ’’یوم شہداء‘‘ کے اجتماع میں شریک ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی، محترمہ نسرین جلیل، ڈاکٹر نصرت اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حق پرست شہدا اور انکی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے آگ و خون کے متعدد دریا عبور کئے ہیں اور جناب الطاف حسین کی قیادت میں ہر آزمائش کی گھڑی میں صبر و تحمل اور استقامت کا مظاہرہ کیا اور ہمارا آج بھی یہی عزم ہے کہ آئندہ بھی ہر کٹھن اور کڑے مراحل کا ثابت قدمی اور استقامت سے مقابلہ کریں گے اور ظالم و جابر قوتوں کے آگے سرجھکانے کے بجائے حق پرستانہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں رابطہ کمیٹی کے رکن محمد رضا ہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین جیسے قائد صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ حق پرستی کی جدوجہد میں ہزاروں کارکنان کے ساتھ ساتھ قائد تحریک کے بھائی اور بھتیجے کا لہو بھی شامل ہے، ہم اپنے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و دیگر کی یادگار شہدائے حق پر حاضری 
شہدائے حق کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور یادگار پر پھول رکھے گئے 
کراچی ۔۔۔9، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ یوم شہداء کے مرکزی اجتماع کے اختتام پر جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائم خانی ، محترمہ نسرین جلیل اور ڈاکٹر نصرت نے ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر حاضری دی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین اور شعبہ جات کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے شہداء کو سیلوٹ پیش کیا اور یادگار پر پھول بھی رکھے ۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، حق پرستانہ جہدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔

 
کٹھن اور مشکل حالات میں متحرک رہنے والی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں، وسیم آفتاب
اگر ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا تو ایسا نہ ہو کہ پاکستان مزید پریشانی میں مبتلا ہوجائے ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے
ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے زیراہتمام م یوم شہداء حق کے موقع پرد وسرا سالانہ کُل کراچی شہداء حق مقابلہ تقاریر سے اظہارِ خیال 
کراچی :۔۔۔959،دسمبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین کو تقریری مقابلے کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریکیں اجتماعی حقوق کے حصول کیلئے چلائی جاتی ہے اورکٹھن اور مشکل حالات میں متحرک رہنے والی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں،انہوں نے کہاکہ حق پرستی کے تحریک بے شمار قر بانی سے عبارت رکھتی ہے جن میں قائد تحریک کے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین سمیت ہزاروں کارکنان کا لہو شامل ہے جنہیں ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے ، آج جبکہ پاکستان پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے ،آج اگر ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا تو ایسا نہ ہو کہ پاکستان مزید پریشانی میں مبتلا ہوجائے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بچانے کی خاطر ایک نئی نسل تیار ہوگئی ہے جو اس ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردا ر ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے زیر اہتمام یوم شہداء حق کے موقع پر ہفتہ کی شب دوسرا سالانہ کُل کراچی شہداء حق مقابلہ تقاریر بعنوان ’’کبھی بجھنے نہیں دیں گے شہیدوں کے چراغ ‘‘ سے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کیا ۔ صدارت کے فرائض مولانا تنویر الحق تھانوی نے انجام دئیے جبکہ منصفین میں معروف ٹی وی کمپےئر زرضوان صدیقی ، رضوان جعفر ، حق پرست سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ڈیبیٹ کونسل کے صدر عابد علی اُمنگ شامل تھے۔ جبکہ ایم کیوایم کے مختلف سیکٹر ز و یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے تقریری مقابلہ میں حصہ لیااور ایم کیوایم کیخلاف ریاستی آپریشن میں شہداء پر ڈھائے جانے والے مظالم پرُجوش تقاریر کرتے ہوئے حق پرست شہداء حق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے پر وفیسرز ، اساتذہ کرام ، طلبہ و طالبات، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ، عمائدین شہرکے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب ، نیک محمد ، سیف یار خان ، حق پرست سینیٹرز ، وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ شہداء کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جبکہ نظامت کے فرائض ایم کیوایم کے کارکن بلال زوہب نے انجام د ئیے۔ تقریری مقابلے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن وپاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ نعمان طاہر نے حاصل کی جبکہ بار گاہ رسالتؐمیں ہدیہ نعت حافظ ناصریامین نے پیش کی ۔ تقریری مقابلے کی ابتداء ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کی جانب سے ہوئی جبکہ اختتام بزنس روڈ سیکٹر پر ہوا۔ تقریری مقابلے کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائند گان کیلئے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریری مقابلے میں کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صد یقی ، صدر محفل مولانا تنویر الحق تھانوی ، منصفین رضوان صدیقی ، رضوان جعفر اور عابد علی اُمنگ نے بھی اظہار خیال کیا ۔تقریری مقابلے میں ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر سے تعلق رکھنے والی عائشہ سلیم نے اول پوزیشن جبکہ دوئم رنچھوڑ لائن سیکٹر محمد طلحہ اور پاک کالونی سیکٹر سے حسان الرحمن نے حاصل کیں جبکہ سوئم گلشن اقبال سیکٹر سے منہال الدین صدیقی رہے ۔ بعدازاں منصفین ،صدر محفل اور ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے مقرر ین کو اسناد بھی پیش کیں۔ سال اول میں اول آنے والے مقرر اویس ربانی نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا۔تقریری مقابلے کے اختتام پر صدر محفل مولانا تنویر الحق تھانوی نے دعا کرائی ۔ علاوہ ازیں کراچی تنظیمی کمیٹی کی جانب سے قائد تحریک جناب الطا ف حسین ،رابطہ کمیٹی ، صدر محفل اورمنصفین کو اعزازی شیلڈ زپیش کی گئیں

 
ایم کیوایم ناظم آباد گلبہارسیکٹر کے کارکن انتصار احمد علوی کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔9، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 189کے کارکن انتصار احمد علوی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن انتصار احمدعلوی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ایم کیوایمکے کارکنان کے تسلسل کے ساتھ قتل کے واقعات شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا حصہ ہیں 
انتصار احمد علوی شہید کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔9، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 189کے کارکن انتصاراحمد علوی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم بے گناہ کارکنان کے تسلسل کے ساتھ قتل کے واقعات شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا حصہ ہیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے جو سفاک دہشت گرد ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل کے واقعات میں ملوث ہیں وہ نہ صرف شہر بلکہ ملک کی معاشی ، سیاسی ، سماجی اور اقتصادی ترقی سمیت امن و امان کے کھلے دشمن ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور ایک دن ضرور سفاک اور سازشی عناصر اپنی سازشوں سمیت ملیا میٹ ہوجائیں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے انتصار احمد علوی شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن انتصار احمد علوی کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ 

ایم کیوایم کے مرکز ی الیکشن سیل کے رکن عابد اقبال شہید کو ےٰسین آباد اور ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن انتصار علوی کو کھجی گراؤنڈ 
کےقبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپر دخاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،اراکین اسمبلی ،سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان سمیت 
شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی 
کراچی :۔۔۔9دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ مرکزی الیکشن سیل کے رکن عابد اقبال شہید کو ےٰسین آباد کے شہداء قبرستان میں ہزاروں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپر دخاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ناظم آباد میں واقع جامع مسجد میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رضا ہارون ، توصیف خانزادہ ، کیف الوریٰ ، سیف یار خان ، حق پرست اراکین اسمبلی، سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان سمیت شہید کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔دریں اثناء دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 189کے کارکن انتصار علوی کو کھجی گراؤنڈ کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ، شہید کی نماز جنازہ پیتل گلی میں ادا کی گئی ۔ نما جنازہ اور تدفین میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ناظم آباد گلبہار سیکٹر کمیٹی کے ارکان، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔ 

 
 
یوم شہداء کے موقع پرجناح گراؤنڈ عزیز آبا د میں منعقد ہونیوالے اجتماع کے سلسلے میں پنڈال کے اندر اور اطراف تہنیتی بینر ز ،لگائے گئے 
کراچی :۔۔۔۔9،دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 9دسمبر یوم شہداء کے موقع پرجناح گراؤنڈ عزیز آبا د میں منعقد ہونیوالے اجتماع میں پنڈال کے اندر اور اطراف کی عمارتوں پر شہداء کو سلام تحسین کے بینر زلگائے گئے تھے جن پر 
میرے شہرمیں میری نسل لوٹنے والوں 
جانتے ہو کہ کس طرح بیٹا جوان ہوتا ہے
*****
ہر طرف سطوت ارژنگ دکھائی دے گی 
رنگ برسے گے زمیں رنگ دکھائی دے گی 
بارش خونِ شہیداںِ سے وہ آئے گی بہار
ساری دھرتی ہمیں گل رنگ دکھائی دے گی 
*****
ہمیں کیا ڈراتے ہو ہمارے انجام سے تم 
ہمارے ہی خون سے ہر دور کا آغاز ہوتا ہے 
جہاں پر کھیلے جو اپنی دئیے گئے وہ ہم کو مقام 
زندگی بھر ہم کریں گے اپنے ان شہیدوں کو سلام 
*****
ممکن نہیں پی جائیں شب تارکی موجیں
لکھا ہو جسے ریت پہ وہ حرف نہیں ہم 
شہدائے حق کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اشعار درج جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دیدہ زیب تصاویر پر مبنی پورٹریٹ ، ایم کیوایم کے شہداء پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی داستانوں پر مبنی تصویری عکس پر مشتمل اسکرینیں بھی لگائی گئی تھیں ، یہ بینرز اور پورٹریٹ ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات ،علاقائی سیکٹر ز ویونٹ کی جانب سے لگائے گئے تھے ۔

ایم کیوایم کے زیراہتمام ’’یوم شہداء ‘‘ سندھ میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا 
میر پور خاص میں جناح ہال بلدیہ کمپلیکس ، سکھر میں یتیم خانہ ہال کے علاوہ حیدرآباد ، نواب شاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈو الہ یار ، جامشورو ، عمرکوٹ ، ٹھٹھہ ، بدین سمیت 19زونل دفاتر پر یوم شہداء کے موقع پر قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد 
حیدرآباد ۔۔۔9، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ’’یوم شہداء ‘‘ سندھ میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس سلسلے میں ایم کیوایم کے زونل دفاتر کے تحت قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، حق پرست عوامی نمائندے ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، وکارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ یوم شہداء کے موقع پر زونل انچارجز اور کمیٹیوں کے اراکین نے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقاتیں کرکے ان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ۔ اسی طرح زونل انچارجز اور کمیٹیوں کے اراکین نے اپنے اپنے زون کے قبرستان جاکر شہداء کی قبروں پر حاضری اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ یوم شہداء کے سلسلے میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے تحت یوم شہداء پر قرآن خوانی کا اجتماع زونل آفس پر منعقد ہوا ، میر پور خاص زون کے تحت قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماع جناح ہال بلدیہ کمپلیکس ، سکھر زون کے زیرا ہتمام قرآن خوانی کا اجتماع یتیم خانہ ہال میں منعقد ہوا جبکہ نواب شاہ زونل آفس ، سانگھڑ زونل آفس ، ٹنڈو الہ یار زونل آفس ، جامشورو زونل آفس ، عمر کوٹ زونل آفس ، ٹھٹھہ زونل آفس ، بدین زونل آفس ، گھوٹکی زونل آفس ، خیر پور زونل آفس ، نوشہرو فیروز زونل آفس ، دادو زونل آفس ، لاڑکانہ زونل آفس ، قمبر شہداد کوٹ زونل آفس ، شکار پور زونل آفس ، کشمور زونل آفس اور جیکب آباد زونل آفس پر بھی یوم شہداء کے موقع پر قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ذمہ داران ، کارکنان ، متحدہ سوشل فورم کے اراکین ، شہداء کے عزیز واقارب نے شرکت کی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے قرآن خوانی ، اجتماعی دعائیں اور قرآنی آیات کے ورد کئے ۔

تحریک منہاج القرآن کے وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات 
وفد نے 23، دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے میں ایم کیوایم کو شرکت کی دعوت دی 
کراچی ۔۔۔9، دسمبر2012ء 
تحریک منہاج القرآن کراچی کے امیر اقبال داد وریا اور ناظم کراچی لطافت محمود کی سربراہی میں ایک وفد نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب اور سیف یار خان سے ملاقات کی اور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام23دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے میں ایم کیوایم کو شرکت کی دعوت دی ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی ، سماجی ، معاشی ، اقتصادی اور جمہوری صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے جوائنٹ انچارج محمد دلاور بھی موجود تھے ۔

 
حق پرستانہ تحریک کے کارکنان نے ظلمت کے اندھریوں میں اپنے لہوسے روشنی کے چراغ منور کئے ہیں، محمد شریف 
یوم شہداء کے مو قع پر متحدہ قو می موومنٹ حید رآباد کے زونل انچا رج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی کا شہداء کو زبر دست خرا ج عقید ت
حیدرآباد۔۔۔۔۔09دسمبر2012ء
یوم شہداء کے مو قع پر متحدہ قو می موومنٹ حید رآباد کے زونل انچا رج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے شہداء کو زبر دست خرا ج عقید ت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ حق پرستی کی جدوجہد میں لازول قربانیاں دینے والے کارکنان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ان عظیم افراد نے ظلمت کے اندھریوں میں اپنے لہوسے روشنی کے چراغ منور کئے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی اقوام اور تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں جو اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں اور حق پرستی کی جدوجہد میں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ کی جدوجہد کا مقصد انسانیت کی خدمت اور غریب و کچلے ہوئے طبقہ کو جاگیر دارانہ نظام سے چھٹکارہ دلاکر انہیں انکے بنیادی حقوق دلانا ہے اور اسی پاداش میں ظالم و جابر قوتوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف خونی سازشیں کیں اور ایسی گھناؤنی سازشوں کے نتیجے قائد تحریک کے بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت ایم کیوایم کے ہزاروں کا رکنان کا قتل عام کیاگیا ، جس کا مقصد ایم کیو ایم کے کارکنان کے خون سے ہولی کھیل کر قائد تحریک کے تیزی سے پھیلنے والے نظریہ حق پرستی کو روکنا تھا انہوں نے کہا کہ راہ حق کے شہیدوں نے اپنا لہو دے کر ثا بت کیا کہ حق وصداقت کی تحریک کو مٹا ناآسان نہیں اورقائد تحریک کے چا ہنے والوں کو کو ئی بھی ظلم و جبر قائد تحریک سے دور نہیں کر سکتا ۔ 

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کا سیکٹر ڈی حیدرآباد کے کارکن فاروق بھیا کے انتقال پر اظہار تعزیت
حیدرآباد۔۔۔09دسمبر2012ء
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادزون کے انچارج محمد شریف واراکین کمیٹی نے مشترکہ تعزیتی بیان میں سیکٹرڈی یونٹ 6/Aکے کارکن فاروق بھیاکے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اﷲتعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں ا علی مقام عطا فرمائیں اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائیں ( آمین )۔

ایم کیو ایم بدین زون کے تحت یوم شہدائے حق نہایت عقیدت و احترام سے منعقد کیا گیا
بدین زون ۔۔۔۔۔9دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ بدین زون کی جانب سے 9دسمبر کو یوم شہدا نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں بدین زون کے زیر اہتمام پروقار اجتماع منعقد کیا گیا جس میں زونل انچارج عقیل الدین واراکین زونل کمیٹی نے شہدائے حق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی قربانیوں سے عبارت حق پرستانہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر شہدائے کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت اور درازی عمر کیلئے بھی خسوصی دعائیں کی گئیں ۔ اجتماع میں کارکنا ن اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بدین زون کے علاوہ سیکٹر گولاڑی، سیکٹر ماتلی، یونٹ ہنگریہ یونٹ راجو خانانی، یونٹ کڈہن، یونٹ ڈیٹی میں بھی یوم شہداء منعقد کیا گیا اور تمام جگہوں پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

ایم کیو ایم دادو زون کے زیر اہتمام شہدائے حق کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 
انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد 
دادو زون ۔۔۔۔۔9دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ دادو زون کے زیر اہتمام دادو زونل آفس پر یوم شہداء حق مناتے ہوئے شہدائے حق کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد ہوا جس میں شہدائے حق کی خدمات اور قربانیوں کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے انکے راستے پر چلنے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔ پروگرام میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن علی مرتضی سومرو، قائم مقام زونل انچارج بابر عباسی اور اراکین زونل کمیٹی سمیت یونٹس ذمہ داران و کارکنان سمیت ہمدرد اور شہداء کے ورثا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس میں ارواح شہداء کو ثواب پہنچانے سمیت زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعدازاں اسیر ساتھیوں اور تحریکی ساتھیوں کی ثابت قدمی اور بلند حوصلوں کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت اور درازی عمر کیلئے بھی خسوصی دعائیں کی گئیں ۔

ایم کیو ایم ملتان زون کے زیر اہتمام یوم شہدائے حق کے سلسلے میں قرآن خوانی کا اجتماع منعقد
شہدائے حق کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت
ملتان۔۔۔۔۔9دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید کی برسی اور تحریک کے شہدائے کیلئے ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے 13اضلاع پر مشتمل ملتان زون کے تمام شہروں میں بھی ’’یوم شہداء‘‘ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ملتان ہاؤس میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی، تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن چوہدری افتخار اکبر رندھاوا، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید شمشاد جعفری، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے رکن جاوید اقبال چیمہ، زونل انچارج ملتان زون رائے خالد محمود، زونل ، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کے ذمہ داران، کارکنان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد متحدہ بین المسلمین کے مرکزی رکن مفتی عبدالقوی نے شہدا کے درجات کی بلندی، قائد تحڑیک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر اور ملک و قوم کی سالمیت و عالم اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب کے شرکا نے قائد تحریک کی ولولہ انگیز قیادت اور شہدا کی عظیم قربانیوں کے طفیل حق پرستی کا پرچم بلند رکھنے کا عزم کرتے ہوئے شہدائے حق کے لواحقین کو بھی سلام عقیدت پیش کیا جو صبر و استقامت کیساتھ آج بھی ایم کیو ایم کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حق پرستی کا پیغام عام کر رہے ہیں۔

شہدائے حق کی عظیم قربانیوں سے ہی ایم کیو ایم پاکستان بھر میں فعال ہوئی، شہباز خان عمران
شہدائے حق کو ہمارا سلام عقیدت ، ایم کیو ایم کی تاریخ قربانی سے خالی نہیں، امداد حسین مری
نصیر آباد د ۔۔۔۔۔9دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ نصیر آباد کے زونل انچارج شہباز خان عمرانی اور اراکین زونل کمیٹی نے بیان میں کہا کہ شہدائے حق کی قربانیوں کے طفیل ہی ایم کیو ایم پاکستان بھر میں فعال ہورہی ہے، شہدائے حق کو ہمارا سلام۔ ایم کیو ایم کی تاریخ قربانیوں سے خالی نہیں۔ اس موقع پر شہدائے حق کے ایصال ثواب کیلئے نصیر آباد زونل آفس اور مختلف سیکٹرز اور یونٹس میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جدوجہد کی کامیابی، ملک و قوم کی بقاء و سلامتی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جو اقوام اپنے محسن شہداء کو یاد رکھتی ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتیں، اسلم بلوچ
یوم شہدائے حق کے حوالے سے کوئٹہ زون میں دعائیہ تقریب کا اہتمام
کوئٹہ زون ۔۔۔۔۔9دسمبر، 2012ء
ملک بھر کی طرح ایم کیو ایم کوئٹہ زون کے زیر اہتمام بھی یوم شہدائے حق پروقار انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب علمدار یونٹ میں منعقد کی گئی جو ایک بڑے اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔ تقریب سے صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج اسلم بلوچ، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن انور خان ترین اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید سلیم اختر ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے شہدائے حق کو زبردست خراب عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے راستے پر چلنے کا عہد کیا۔ انہوں نے ملک بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک میں اپنی موثر عملداری قائم کرے اور انسانیت کی تذلیل کو روکنے کے احکامات جاری کرے۔ اس موقع پر ہزارہ برادری کے شہداء کو بھی سلام عقیدت پیش کیا گیا۔

ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یوم شہدائے حق کی تقریب 
گلگت کے ینسیال چوک کو شہدائے حق پرست چوک کے نام سے منسوب
گلگت زون۔ ۔۔۔۔9دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام یوم شہدائے حق کے سلسلے میں گلگت کے ینسیال چوک پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر گلگت میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور حق پرست وزیر منصوبہ بندی راجہ اعظم نے ینسیال چوک کو شہدائے حق پرست چوک کے نام سے منسوب کرتے ہوئے تختی کی رونمائی کی۔ راجہ اعظم نے حق پرست شہدائے حق اور انکی لازوال اور قابل تقلید قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے جاں نثاروں نے حق پرستی کی راہ میں طاغوت کے سامنے سر جھکانے کے بجائے اپنی جان قربان کرنا بہتر سمجھا اور حق و صداقت کی شمعیں روشن کیں۔اس موقع پر زون، سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ ساتھ صحافیوں، عمائدین شہر اور معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے شہدائے حق پرست کو سلام عقیدت پیش کیا۔

ایم کیو ایم سکھر زون کے زیر اہتمام حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خو انی و فا تحہ خو انی کااہتما م
سکھر۔۔۔۔۔9دسمبر، 2012ء
متحدہ قو می موومنٹ سکھر زون کے زیر اہتمام سکھر زون میں شہداء حق کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خو انی و فا تحہ خو انی کااہتما م کیا گیا جس میں متحد ہ قومی موومنٹ سکھرزون کے زونل انچا رج محمد قطب الدین واراکین زونل کمیٹی اور یو نٹ کے ذمہ داران و کا رکنان ،لیبر ڈویثر ن ،اے پی ایم ایس او ،شعبہ خو اتین کے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت شہدا ؤں کو جنت الفر دوس میں بلند درجات عطا فر مائے لوا حقین کو صبر و جمیل عطا فر ما ئے اور قا ئد تحریک جنا ب الطا ف حسین بھائی کو صحت و تندرستی کے سا تھ عمر خضر عطا ء فر ما ئے (آمین )۔

ایم کیو ایم راولپنڈی زون کے زیراہتمام آج بروزاتوار ’’یوم شہداء‘‘ انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا
اسلام آباد۔۔۔۔۔09دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ راولپنڈی زون کے زیراہتمام آج بروزاتوارایم کیوایم ڈسٹرکٹ آفس اسلام آباد میں ’’یوم شہداء‘‘ انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا،یوم شہداء کے سلسلے میں زون کے تمام اضلاع میں قرآن خوانی ودعاکے اجتماعات منعقد کیے گئے اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا،قرآن وفاتحہ خوانی کے سلسلے میں بڑااجتماع ایم کیوایم ڈسٹرکٹ اسلام آباد میں منعقد کیاگیاجس میں سینٹرل ایگزیگٹیو کونسل کے ممبرایڈمرل(ر)نشاط رفیع، زونل انچارج ملک منیرانجم ،زونل جوائنٹ انچار ج متین خان، واراکین زونل کمیٹی، ڈسٹرکٹ اسلام آبادکے انچارج یاسر علی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے انچارج عتیق عباسی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، سوشل فورم کے انچارج شہاب امیر ،واراکین سوشل فورم ،لیبر ڈویژن کے انچارج مرزا رؤف بیگ وارکین لیبر ڈویژن ،راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سنکیٹروں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پرقرآن خوانی ودعا کی گئی اور شہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا ۔اور حق پرست شہداء کے لواحقین ، لاپتہ ،اسیر کارکنان کے اہل خانہ کیلئے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے غموں ا ور دکھوں کو کم فرمائے اور انہیں صبر عطا فرمائے۔آمین،دریں اثناء راولپنڈی زون میں شامل اضلاع جہلم،چکوال،اٹک،خوشاب اور میانوالی میں بھی حق پرست شہداء کے درجات کی بلند ی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔اور اس موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی صحت تندرستی ودرزی عمر کے لئے بھی دعا کی گئی۔

حق پرستی کی اس جدوجہدمیں اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کرنے والے عظیم شہداء کو ایصال وثواب کرتے ہیں 
ایم کیو ایم میرپور خاص زون کے انچارج فرید احمد خان کا یوم شہداء کے حوالے سے منعقد اجتماع سے اظہار خیال
میرپورخاص۔۔۔۔۔9دسمبر،2012ء
زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے یوم شہداء کے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا۔انہوں نے کہا 9 دسمبر ایم کیوایم کے ذمہ دارن وکا رکنان کے لیئے انتہائی اہم دن ہے ۔اور اس دن ہم حق پرستی کی اس جدوجہدمیں اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کرنے والے عظیم شہداء کو ایصال وثواب کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح اُن عظیم شہداء نے حق پر ستی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امام حسین کی سنت کو زندہ کیا اور ثابت کیا کہ انسانیت کی معراج یہی ہے کہ وہ حق کی خاطرجان توقربان کردے مگر ظلم وجبر کے اگے سرنہ جھکائے انشاء اللہ ہم بھی قائد تحر یک الطاف حسین کے فکروفلسفہ کو اپناتے ہوئے حق پر ستی کی اس تحریک میں اپنی ذاتی سوچ ،ذاتی مفادات اورذاتی اناکو فناکرکے اجتما عی سوچ اور اجتماعی مفادات کے لیئے جدوجہد کریں گے اور ملک سے وڈیرہ شاہی ،جاگیردار،سرمایہ دار اور کرپٹ سیاسی نظام کو ختم کرکے دم لیں گے چاہے اس کے لیئے ہمیں اپنے شہداء کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہی کیو ں نہ لگانی پڑے۔

حق پرستانہ جدوجہد میں شہید کارکنان کو زبردست خراج تحسین ، شہداء کی ارواح کیلئے ایصال وثواب ، قرآن خوانی وفاتحہ خوانی 
ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زیر اہتمام یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا 
میرپورخاص۔۔۔۔۔9دسمبر،2012ء
ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زیر اہتمام یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا ، اس سلسلے میں ایم کیوایم میرپورخاص زون کے زیر اہتمام یوم شہداء حق کے حوالے سے جناح ہال میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں زونل انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی سمیت سیکٹر انچارجز واراکین سیکٹرکمیٹیز ، یونٹ انچارجز واراکین یونٹ کمیٹیز ، مختلف شعبہ جات جن میں لیبرڈویژن اور APMSOکے ذمہ داران سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم میرپورخاص زون کی شعبہ خواتین کی ذمہ داران و کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ یوم شہداء حق کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجتماع میں ایم کیوایم میرپورخاص زون کے ذمہ دارن وکارکنان نے حق پرستی کی راہ میں شہید کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکی روح کے ایصال وثواب کے لیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی اس موقع پر شہداء کے لیے جنت میں بلند درجات اور قائد تحریک جناب الطاف حُسین کی صحت وعافیت اور درازی عمر کے ساتھ تحریک کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں گئیں ۔ 

ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام حق پرست شہداء کی یاد میں ’’یوم شہدا‘‘ کا اہتمام
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔ 09دسمبر2012
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں "یوم شہداء "کی تقریبات کی طرح ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام بھی یوم شہداء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے شہدائے حق سہیل شہید ، طاہر شہید ، ندیم شہید ، پرویز شہید ، شفیق شہید ، عبدالرشید شہید کی آخری آرام گاہوں پر انکے لواحقین کے ہمراہ حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور انکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید ، بھتیجے عارف حسین شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی محفل کا انعقاد کیاگیا جس میں زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی ، یونٹ ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر حق پرست شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی سمیت پاکستان کی سلامتی و استحکام اور قائد تحریک کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
*****

12/22/2024 11:27:06 AM