Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتما م امریکہ کے مختلف شہروں میں الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے اجتماعات


 Posted on: 9/22/2012
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتما م امریکہ کے مختلف شہروں میں الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے اجتماعات
الطاف حسین پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں ۔ سینٹرل آرگنائز ر امریکہ جنید فہمی
نئے صوبوں کے قیام کی تجویز ملک بچانے کا واحد فارمولا ہے، سندھ کے شہری علاقوں سے متعصبانہ سلوک بند کیا جائے،
مختلف شہروں میں منعقدہ اجتماعات سے ارشد حسین ، ندیم صدیقی و دیگر مقررین کا خطاب 
شکاگو ۔۔۔22ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ تجدید عہد وفا کے طور پر منائی گئی۔ اس سلسلے میں امریکہ کے 18سے زائد شہروں میں61ویں سالگرہ کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ایم کیوا یم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، چیپٹر انچارجز ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں اوروہ ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم سے لیکرنچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔اس موقع پر جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز دراصل ملک بچانے کا واحد فارمولا ہے کیونکہ اگر اب بھی حکمرانوں اور فیصلہ ساز اداروں نے عدم مرکزیت کو فروغ نہ دیا اور نئے انتظامی یونٹس اور صوبے نہیں بنائے گئے تو حقوق سے محروم عوام فیصلے لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ 
ایٹلا نٹا میں منعقد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ آرگنائزر ندیم صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ روا ں رکھا جانے والا متعصبانہ سلوک فی الفور بند کیا جائے ایم کیو ایم کو سندھ دھرتی کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں لیکن کیاکھوکھلے نعرے لگانے والے مہاجروں کو دیوار سے لگا کر کیا سندھ کی وحدت پر از خود کاری ضربیں نہیں لگا رہے؟۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے اجتماعات میں کارکنان کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ذمہ داران و کارکنان نے اپنے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ تحریک کے مشن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور تادم آخر الطاف حسین کے وفادار رہیں گے ۔ اس موقع پر تحریک کے شہداء کے بلند درجات اورجناب الطاف حسین کی صحت اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اجتماعات کے اختتام پر جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان میں سیلا ب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے فنڈ بھی اکٹھا کیا گیا۔

12/22/2024 12:32:57 PM