Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایران جس بہادری اورجرات کے ساتھ امریکی اوراسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کررہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔الطاف حسین


 Posted on: 3/16/2026

ایران جس بہادری اورجرات کے ساتھ امریکی اوراسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کررہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔الطاف حسین
………………………………………………………………

انسانی تاریخ میں یہ بدقسمتی رہی ہے کہ انسان خدا کی عطاکردہ طاقت کوحاصل کرنے کے بعد خود کوزمینی خدا سمجھنے لگتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اسے ہر جائز وناجائز کام کرنے کا حق ہے اور پوری دنیا اس کی غلام رہے گی۔اسی غرور وگھمنڈ کی وجہ سے دنیا کی بڑی بڑی سلطنتیں خس وخاشاک کی طرح بہہ کر تباہ وبرباد ہوگئیں۔ 
تازہ ترین مثال سپرپاورامریکہ کی ہے۔امریکہ اور اس کی ایجنسیوں کو اپنی طاقت پر بڑا ناز تھا، امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے ایران کوسبق سکھانے کیلئے اس پر 40 سال سے پابندیاں عائد کررکھی ہیں،ایران پر باربار حملے کئے گئے،ایران کی متعدد اہم شخصیات کو قتل کیاگیااورایران پر یہ بھی پابندیاں لگائی گئیں کہ وہ یورنیم افزودہ نہیں کرے گا اور ایٹم بم نہیں بنائے گا جبکہ ایران کی جانب سے بارہا یقین دلایاجاتا رہا کہ وہ ایٹمی ہتھیارنہیں بنائے گا۔ ایران پر ایٹم بم بنانے کے الزامات پر انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (IAEA)نے متعد د بار ایران کادورہ کرکے تحقیقات کرکے اعلان کردیاکہ ایران ایٹم بم نہیں بنارہا ہے لیکن باربارمذاکرات اورمعاہدوں کے باوجود ایران کے خلاف کارروائیاں بند نہیں کی گئیں۔ گزشتہ سال جون کے حملوں کے بعد ایک بار پھرایران مذاکرات پر آمادہ ہوا۔اس مرتبہ اومان کی ثالثی میں 6، فروری سے 26 فروری2026ء تک امریکہ اورایران کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا۔27فروری کو اومان کے وزیرخارجہ نے اعلان کردیا کہ ایران نے امریکہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں،ایران یورینیئم کی افزودگی 3فیصدسے بھی کم کردے گالیکن اس کے باوجوداگلے ہی روز 28، فروری2026ء کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پربلاجواز وبلااشتعال حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اورفوجی کمانڈرز سمیت 40 سے زائد اہم شخصیات کی شہادت کے ساتھ ساتھ سینکڑوں افراد شہیدوزخمی ہوگئے جن میں اسکول کی 168 بچیاں بھی شامل تھیں۔
امریکہ اوراسرائیل طاقت کے نشے میں چور تھے اوردعویٰ کررہے تھے کہ ایران جلدہی سرینڈر کردے گا اور ایران میں رجیم تبدیل کردی جائے گی لیکن جنگ کو آج 15 واں دن ہے اور ایران سپرپاورامریکہ، اسرائیل اوران کے حلیف ممالک کے حملوں کامقابلہ کررہا ہے اورکسی بھی قیمت پر سرینڈرکرنے کے لئے تیارنہیں ہے۔ ایران پر ہرطرح کی پابندیاں عائد کی گئیں،اس پر بار بارحملے کئے گئے، اس کے خلاف جارحیت کی گئی اورآج بھی امریکہ اوراسرائیل کی جانب سے ایران پروحشیانہ حملے کئے جارہے ہیں لیکن ایران جس طرح بہادری اورجرات کے ساتھ امریکی اوراسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کررہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ مسلم ممالک میں ایران واحد ملک ہے جس نے ایسی جرات وبہادری کامظاہرہ کیاہے۔ اس کے عوام بھی ہرطرح کی قربانیاں دے رہے ہیں اور ڈٹ کران حالات کاثابت قدمی سے مقابلہ کررہے ہیں،جس پر میں انہیں سلام پیش کرتاہوں۔
  
الطاف حسین
ایم کیوایم پنجاب کے زیراہتمام لاہور میں دعوت افطارسے خطاب
15، مارچ2026ء


3/17/2026 11:35:41 AM