Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگرمراد علی شاہ اوران کے وزراء کوسندھ سے ہمدردی ہے تو سندھ میں دیہی اورشہری کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کریں جس نے سندھ میں نفرت، تعصب اورناانصافی کی بنیاد ڈالی۔ مصطفےٰ عزیزآبادی کنوینر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 اگرمراد علی شاہ اوران کے وزراء کوسندھ سے ہمدردی ہے تو سندھ میں دیہی اورشہری کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کریں جس نے سندھ میں نفرت، تعصب اورناانصافی  کی بنیاد ڈالی۔ مصطفےٰ عزیزآبادی کنوینر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 2/21/2026

اگرمراد علی شاہ اوران کے وزراء کوسندھ سے ہمدردی ہے تو سندھ میں دیہی اورشہری کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کریں جس نے سندھ میں نفرت، تعصب اورناانصافی  کی بنیاد ڈالی۔ مصطفےٰ عزیزآبادی کنوینر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

لندن……21فروری 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا ہے کہ آج مورخہ 21 فروری 2026ء سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے سندھ کے حوالے سے ایک قرا رداد پیش کی۔ اپنی قرارداد میں وزیراعلیٰ سندھ فرماتے ہیں کہ سندھ کی تقسیم کی کوئی بھی کوشش جمہوری اقدار کے منافی ہے اورکراچی کوعلیحدہ صوبہ بنانے کی کوئی بھی کوشش آئین کے منافی ہے۔ 
مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ آپ پنجاب میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کامطالبہ کریں تودرست لیکن جب سندھ میں علیحدہ صوبہ کے قیام کی بات کی جاتی ہے تواس کوآئین کے خلاف قراردیتے ہیں اس پر آپ کوآگ لگ جاتی ہے ……حقیقت تویہ ہے کہ سندھ تو54سال پہلے تقسیم ہوچکا……اورسندھ کوتقسیم کسی اورنے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹونے 1972ء میں خود کردیاتھاجب انہوں نے سندھ میں سرکاری ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے دیہی اورشہری کی بنیادپرکوٹہ سسٹم نافذ کیا۔ کیایہ سندھ کی شہری اوردیہی کی بنیادپر تقسیم نہیں؟
مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی متعصبانہ پالیسی کے تحت سرکاری اداروں اور محکموں کے ساتھ ساتھ اب کراچی میں فیکٹریوں اورپرائیویٹ اداروں میں بھی کراچی کے مقامی شہریوں پر ملازمتوں کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔
اگرمراد علی شاہ اوران کی پوری کابینہ جو آج سندھ اسمبلی میں بہت دھاڑ رہے تھے ……اگرانہیں واقعی سندھ سے کوئی ہمدردی ہے تووہ سندھ اسمبلی میں کوٹہ سسٹم کے خلاف قراردادپیش کریں اور سندھ میں دیہی اورشہری کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کریں جس نے سندھ میں نفرت، تعصب اورناانصافی کی بنیاد ڈالی۔  
مصطفےٰ عزیزآبادی نے صوبائی وزراء کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے خلاف الزامات اور ہر زہ سرائی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں بات ہورہی ہے گورنرسندھ کی ……سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی لیکن مراد علی شاہ،شرجیل میمن اوران کی کابینہ کے ارکان ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کوتنقید کا نشانہ بنارہے ہیں،ان کے ذہنوں پر آج بھی الطاف بھائی سوار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں خون کی ندیاں توپیپلزپارٹی نے بہائی ہیں اوراس وقت سے بہارہی ہے جب ایم کیوایم کا کوئی وجود نہیں تھا۔ 
مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے ہردورحکومت میں کراچی، حیدرآباداورسندھ کے دیگرشہری علاقوں میں ظلم وستم کے پہاڑتوڑے ہیں،اپنے حقوق کامطالبہ کرنے والے مہاجروں کاقتل عام کیاہے…… آج بھی پیپلزپارٹی کی پالیسی شہری سندھ کے ساتھ دشمنی پر مبنی ہے……لوگ اپناحق مانگ رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے وڈیرے اس کولسانی رنگ د یکر سندھ کے عوام کوبیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
مصطفےٰ عزیزآبادی نے پیپلزپارٹی کی حکومت 17سال میں صرف کراچی اورحیدرآباد ہی کونہیں بلکہ پورے سندھ کوتباہ کرکے رکھ دیاہے……وڈیروں کوشرم آنی چاہیے۔



2/23/2026 4:43:57 AM